• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ممبئی:16سالہ شاہنواز کوبوڑھے والدین بھلا نہیں پائے،30سال گزرجانے پر بھی انہیں انصاف سے محروم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 7, 2022
0 0
A A
ممبئی:16سالہ شاہنواز کوبوڑھے والدین بھلا نہیں پائے،30سال گزرجانے پر بھی انہیں انصاف سے محروم
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی ،: جنوبی ممبئی میں مجگاوں علاقہ میں ڈاکیارڈ روڈاسٹیشن اور مجگاوں مسجد کے قریب واقع پٹھان چال کی دوسری منزل پر تقریباً دوسومربع فٹ کے گھر میں رہائش پذیر عمررسیدہ طاہر بھائی واگلے اور ان کی اہلیہ اختری واگلے اپنے لخت جگر 16سالہ شاہنواز کو بھلا نہیں پائے ہیں، بلکہ مجگاوں کے پٹھان چال کمپاونڈ کا ہر ایک مکین ان دردناک منظر کو یاد کرکے آبدیدہ ہوجاتا ہے ،جب شاہنواز کوپولس بے رحمی سے گولی ماردی تھی۔اور سری کرشنا کمیشن رپورٹ میں جسٹس سری کرشنا نے اپنے ریمارکس میں’’اسے کولڈ بلڈیڈمرڈر‘‘قرار دیا ہے اور کہاکہ ’’11ویں جماعت سائنس کے طالب علم کو پولس نے دن دھاڑے بے دردی سے قتل کردیا۔حکومت کو اس ضمن میں دروغ گوئی اور جانبداری کرنے والے پولس آفیسرز اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے‘‘۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ تین عشرے کے بعد بھی انہیں انصاف نہیں ملا۔طاہر واگلے نے بڑے جذباتی انداز میں کہاکہ بوڑھی والدہ اختری اب تک کھوئی کھوئی رہتی ہے ، آج ایک عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ زندگی میں کوئی بھرپائی نہیں ہوئی ہے اور ہمارا کتنا بڑا نقصان ہوا ہے ،لیکن قصورواروں کو کوئی سزا نہیں ہوئی ہے، جوکہ ایک افسوسناک امر ہے ۔شاہنواز ایچ ایس سی کرنے کے بعد بحری جہاز پر ملازمت کرتا اور اس سلسلہ میں کئی مرحلہ سے گزر چکا تھا،لیکن وہ نا انصافی کا شکار بن گیا۔طاہر واگلے حال میں سپریم کورٹ کے قصورواروں کے خلاف کارروائی اور لاپتہ افراد کی تلاش کے فیصلے سے لاعلم ہیں اوروہ ناامید ہوچکے ہیں ،کیوں کہ ایک طویل عرصہ گزر چکا ہے ،پھر بھی ایک آس ہے کہ قصوروار پولس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے تو انہیں انصاف ملے گا۔ویسے بابری مسجد کی شہادت کے بعد شہر میں پھوٹ پڑے دور دسمبر1992اور جنوری 1993کے گروہ وارانہ فسادات کی تحقیقات کرنے والے سری کرشنا کے سربراہ جسٹس بی این سری کرشنا نے خیال ظاہر کیا کہ 10جنوری 1993کو پولس نے دن دہاڑے ایک نوجوان کو قتل کر دیا تھا جو ایک سنگین ترین معاملہ ہے ۔کمیشن۔کے مطابق پولس صبح اابجے اور ساڑھے بجے کے درمیان پٹھان چال میں آئی تھی اور مسلمانوں کے مکانات میں زبر دستی داخل ہونے کے دوران ایک مکین طاہر واگلے کے مکان میں داخل ہو گئی اوران کی بیوی اور بیٹی یاسمین کو رائفل سے دھمکایا اور ان کے 16 سالہ بیٹے شاہ نواز کو سڑک پر کھیلتے وقت زبردستی لے گئی اوراس کو زدو کوب کرنے کے بعد ایک کا نسٹبل نے پیچھے سے اسے گولی مار دی تھی اور لاش کو پولس کی وین میں ڈال کر لے گئے ۔ یاسمین اور اس کی ماں سڑک کے اس مقام پر آئے تو وہاں خون پڑا تھا۔کمیشن کا کہنا ہے کہ یاسمین طاہرحسن واگلے ایک ذہین تعلیم یافتہ لڑکی ہے جس نے کمیشن کے سامنے گواہی دی ہے ۔ اس کی گواہی ایک دکھ بھری داستان ہے ۔ جس سے کمیشن انکار نہیں کر سکتا ہے ۔ یاسمین کی گواہی ریکار ڈ کرنے کے بعد کمیشن نے پولس کمشنر کو حکم دیاکہ اس المناک واقعہ کی تحقیقات کروائی جائے ۔ پولس کمشنر نے ڈپٹی پولس کمشنر زون چہارم سریندر کمار کو تحقیقات کی ہدایت دی۔ سریندر کمار نے جانچ کے بعد کمیشن کے سامنے ایک رپورٹ پیش کی ۔ کمیشن کے سامنے جو شہادتیں پیش کی گئی ہیں، ان سے کمیشن اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ پولس نے شاہنواز کو دن دہاڑے قتل کر دیا تھا جب کہ ڈی سی پی نے اس معاملے کی تحقیقات میں پولس کو صاف ستھرا پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ یاسمین اور دوسرے گواہوں نے اس معاملے میں پولس میں شکایت درج نہیں کرائی تھی۔ کمیشن نے انکوائری کے ریکارڈ یا اس کے طریقہ کار کا مکمل جائزہ لیا ہے ۔ کمیشن نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ کمیشن اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہے کہ پولس نائیک نمبر 9217منوہر پندھر ناتھ گہر ولے کے 24جون 1994کو ریکارڈ کئے گئے بیان کو پیش کرنا چاہتا ہے ۔ پولس نائیک کے مطابق 10جنوری 1993کو صبح ساڑھے گیارہ بجے سب انسپکٹر پھوترے اور کانسٹبل دیود تار انمی یاد و (17385) بھائیکلہ پولس اسٹیشن ایک میٹاڈور نمبر 4530 BLBمیں اور وہ اس وقت موجود تھا۔ شاہنواز طاہرواگلے کا نام درج کیا گیا تھا۔ جس کے ریمارکس کے مطابق وہ گولی سے زخمی ہوا تھا اور 11 جنوری 1993کو اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔کمیشن نے ان پولس اہلکاروں کو دروغ گو قرار دیا ہے ۔کمیشن نے واضح طور پر کہاہے کہ ڈپٹی پولس کمشنر نے اپنی تحقیقات میں اس بات کا اظہار کیا کہ مسلمان گواہوں کے بیانات اور شہادتوں کو غیر معتبرسمجھا گیا ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحقیقات کے دوران انہوں نے اپنے ذہن کو صاف نہیں رکھا تھا اور ایک مسلم نو جوان کے قتل کے معاملے کو چھپانے کی کوشش کی تھی۔ کمیشن کا خیال ہے کہ اس معاملے میں حکومت کو سخت نوٹس لینا چاہیے اور غیر جانبدارانہ طور پر اس کی تحقیق کروائی جائے اور قصور وار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist