سید پرویز قیصر
ممبئی انڈینس انڈین پریمیر لیگ میں250 میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس نے اپنا 250 واں میچ راجستھان رائلز کے خلاف ممبئی میں یکم اپریل 2024 کوکھیلا تھا جس میں اسے چھ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔20 اپریل2008 کورائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے والی ممبئی انڈینس نے 250 میچ مکمل کرنے میں پندرہ سال اور346 دن کا وقت لیا۔ اس کو اپنے پہلے میچ میں جو ممبئی میں ہی کھیلا گیا تھا پانچ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔
ممبئی انڈینس نے ابھی تک جو250 میچ انڈین پریمیر لیگ میں کھیلے ہیں اس میں سے 138 میچوں میں اسے جیت ملی ہء اور108 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ اسکے چار میچ ٹائی رہے ہیں جس میں سے دو میں سپر اوور میں وہ فاتح رہی ہے اور دو میں اسے شکست ہوئی ہے۔
پانچ مرتبہ انڈین پریمیر لیگ کا خطاب جیتنے والی ممبئی انڈینس نے سب سے زیادہ میچ36 میچ چنئی سپر کنگس کے خلاف کھیلے ہیں۔ ان 36 میچوں میں سے20 میچوں میں سے جیت ملی ہے اور16 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف33 میچوں میں سے18 میچوں میں سے جیت حاصل ہوئی ہے اور15 میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف اس نے جو32 میچ کھیلے ہیں اس میں18 میچوں میں جیت ملی ہے اور13 میچوں میں ہار ہوئی ہے۔ رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف ایک میچ ٹائی بھی رہا تھا جو سپر اوور میں ممبئی انٖڈینس ہار گئی تھی۔کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف بھی ممبئی انڈینس نے 32 ہی میچ کھیلے ہیں جس میں سے23 میچوں میں وہ فاتح رہی ہے اور9 میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔راجستھان رائلز کے خلاف28 میچوں میں سے15 میں اسے جیت ملی ہے اور13 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ممبئی انڈینس نے جو22 میچ کھیلے ہیں اس میں11 میچوں میں جیت ملی ہے او ر دس میچوں میں ہار ہوئی ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ایک میچ ٹائی رہا ہے جس میں سپر اوور میں ممبئی انڈینس کو ہار ملی تھی۔ پیجاب کنگس کے خلاف ممبئی انڈینس نے31 میچوں میں سے سولہ میچ جیتے ہیں،14 میچ ہارے ہیں اور ایک میچ ٹائی رہا ہے جس میں ممبئی انڈینس کو شکست ہوئی تھی۔
دکن چارجرس کے خلاف دس میچوں میں سے چھ میں جیت ملی ہے اور چار میں شکست ہوئی ہے۔ گجرات لائنس کے خلاف چار میچوں میں سے ایک میچ میں میں ممبئی انڈینس کو جیت ملی ہے اور دو میں شکست ہوئی ہے۔ اسکے خلاف ایک میچ ٹائی بھی رہاہے جس میں سپر اوور میں ممبئی انڈینس کو جیت ہوئی تھی۔گجرات ٹائٹنس کے خلاف پانچ میچوں میں سے دو میں ممبئی انڈینس فاتح رہی ہے اور تین میں اسے شکست ہوئی ہے۔ کوچی ٹسکرس کے خلاف ممبئی انڈینس نے ایک ہی میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست ہوئی ہے۔ لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف ممبئی انڈینس کو چار میں سے تین میچوں میں ہار ہوئی ہے اور ایک میچ میں جیت ملی ہے۔ پونہ واریرس کے خلاف ممبئی انڈینس نے چھ میچوں میں سے پانچ جیتے ہیں اور ایک میچ میں اسے شکست ہوئی ہے۔ رائسنگ پونہ سپر جائنٹ کے خلاف ممبئی انڈینس نے چھ میچوں میں سے دو میچوں میں جیت درج کی ہے اور چار میچوں میں اسے ہار ہوئی ہے۔
روہت شرما نے سب سے زیادہ میچوں میں ممبئی انٖڈینس کی قیادت کی ہے اور انہوں نے اس ٹیم کو سب سے زیادہ میچ بھی جتائے ہیں۔ روہت شرما نے2013 اور2023 کے درمیان انڈین پریمیر لیگ میں ممبئی انڈینس کی جن 158 میچوں میں قیادت کی ہے ۔ اس میں سے87 میچوں میں جیت ملی ہے اور67 میچوں میں ہار ہوئی ہے۔ چار میچ ٹائی رہے ہیں جس میں سے دو میں سپر اوورمیں جیت حاصل ہوئی تھی اور دو میں شکست ہوئی تھی۔ ڈیلی الیوم