افسر علی نعیمی ندوی
بیدر، سماج نیوز سروس: جشن ِ ادب ، کلچرل کارواں اور وراثت کے زیراہتمام حیدرآباد کے مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی میں 3اور 4؍اگست (ہفتہ ، اتوار) کو منعقدہونے والی’’ دکنی شعری محفل‘‘ میںبیدر (کرناٹک)کے معروف شاعر اور ادیب جناب میرؔبیدری نے اپنادکنی کلام پیش کیا۔اس دکنی شعری محفل کے اختتام پر جشنِ ادب کے بانی اور ممتاز شاعر جناب کنور رنجیت چوہان نے انہیں ساہتیہ اتسو، کلچرل کارواں اور جشنِ ادب کا مومنٹو پیش کیا۔میرؔبیدری نے اس مومنٹوکو حاصل کرتے ہوئے کنوررنجیت چوہان کاشکریہ اداکیا۔اس موقع پرحیدرآباد کے طنزومزاح کے معروف شعراء جناب فرید سحر، جناب شاہد عدیلی اور دیگر موجودتھے۔












