بلند شہر، ناظم بیگ ؍سماج نیوز سروس: کانگریس کی بھارت جو ڑویا ترا کو اتر پردیش آمد پر کا میا ب بنانے کیلئے پارٹی اعلی عہدیداران اور کارکنان نے ابھی سے تیاریا ں شروع کردی ہیں ۔اسی سلسلے میں ہفتہ کو کانگریس کے مغربی اتر پردیش کے انچارج و سا بق وزیر نسیم الدین صدیقی کا آج بلند شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔اسکے بعد نسیم الدین صدیقی کا قا فلہ سکندرآباد پہنچا جہا ں کانگریس کے سا بق ضلع صدر ٹکی مل کھٹیک اپنے اورانکے ہمنوائوں نے جی ٹی روڈ وا قع داسی ڈھابے پر نسیم الدین صدیقی کا پھول مالا ئیں پہناکر شاندار استقبال کیا ۔اس مو قع پر ٹکی مل کھٹیک کی والدہ جئے دیوی نے بطورہدیہ کچھ رقم گلدستہ پیش کرکے نسیم الدین صدیقی کو نیک خواہشات سے نوازا ۔اس مو قع پر نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ آج بھی کچھ لوگ سماج وادی پارٹی کے قصیدے پڑھتے ہیں ،جبکہ سماج وادی میںوہ کرایہ دار کی مانندہیں ان کی مالکانہ حیثیت نہیں ہے ۔لیکن کانگریس وہ پارٹی ہے جو اس کے پالے میں آگیا اس کو کرایہ دار کانہیں ما لک ہونے کا درجہ دیا جاتاہے ۔حال ہی میں ہونے والے بلدیا تی انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کیلئے 2024کا یہ سیمی فا ئنل ہے ۔نگر پا لیکا ،نگر پنچایت اور وارڈ سطح پر پوری ایمانداری سے محنت کرکے پارٹی کے امیدواروں کو زیادہ سے زیا دہ کامیا ب بنائیں ،کیونکہ بلدیا تی انتخاب ہی آگے کی راہ کو طے کرے گا ۔شر کاء میں ضلع صدر راکیش بھاٹی ،سابق پی سی سی رکن سید عابد علی ،نتن بھٹناگر ،شہر صدر محمد فا ضل ،ضلع انچارج ڈاکٹر محمد شعیب ،نافع انصاری وغیرہ کے نام قا بل ذکرہیں ۔آخر میں ٹکی مل کھٹیک نے سبھی کا شکریہ ادا کیا ۔












