• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات!

جاوید اختر بھارتی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 8, 2023
0 0
A A
اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات!
Share on FacebookShare on Twitter

یہ دنیا ہے یہاں قدم قدم پر مختلف طرح کی ضروریات درکار ہوتی ہیں سیاسی، سماجی خدمات بھی درکار ہوتی ہیں آمد انسان سے رخصت انسان تک ایک دوسرے کے تعاون کی بھی ضرورت ہوتی ہے کچھ امید، کچھ آرزو،کچھ جستجو، کچھ ارمان، کچھ جذبات، کچھ ارادے اور خواب و خیال و نظریات کی بنیاد پر زندگی کا کارواں آگے بڑھتا ہے اور اس کارواں میں ماضی، حال، مستقبل بھی شامل رہتا ہے اور اس دوران کبھی کبھی بہت بہت سنہرا موقع بھی مل جاتا ہے جس کی وجہ سے کچھ بہت بہت ترقی کر جاتے ہیں
انسان اگر صرف اپنے لئے جئیے مرے تو پھر وہ خود غرض ہے اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں،، اس لئے ضروری ہے کہ ایک انسان دوسرے انسان کے کام آئے اور قوم کی خدمت بہترین عمل ہے چاہے وہ انفرادی طور پر کی جائے یا اجتماعی طور پر، یا کوئی پلیٹ فارم بناکر خدمات انجام دی جائے یا تنہا تنہا،، یاد رکھیں کہ ایک انسان جتنا زیادہ قدآور ہوتا ہے اور وہ جتنا زیادہ خوشحال ہوتا ہے اتنا ہی اس سے عزیز واقارب، پڑوسی اور سماج و گاؤں کے لوگوں کو امیدیں بھی وابستہ ہوتی ہیں- ممبر پارلیمنٹ ہو ممبر اسمبلی، بلاک پرمکھ ہو یا پردھان، چئیرمین ہو یا نگر پنچایت کا ممبر کام سب کا یہی ہے کہ قوم کی خدمت کریں، عوام کے سکھ اور دکھ میں برابر کے شریک ہوں، بے سہاروں کا سہارا بنیں، غریبوں کی مدد کریں اور حکومت کی جو مراعات و سہولیات اور اسکیمیں ہیں اسے عوام کو مہیا کرانے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ عوام کسی بھی سہولت سے محروم نہ رہے-
نگر پنچایت کا ذمہ دار چیئرمین کہلاتا ہے اور وارڈ کا ذمہ دار ممبر کہلاتا ہے یعنی نگر پنچایت کا ممبر خود اپنے محدود علاقے پر نظر دوڑائے کہ صاف صفائی ہورہی ہے کہ نہیں، کہیں گندگی کا انبار تو نہیں ہے، کہیں نالیاں جام تو نہیں ہے، کہیں محلے کے راستے میں گڈھے تو نہیں ہیں، لوگوں کے چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا تو نہیں نہ کرنا پڑتا ہے ان تمام چیزوں پر نظر رکھنا نگر پنچایت کے وارڈ ممبر کی ذمہ داری ہے اور مذکورہ معاملات سے چیئرمین کو روشناس کرانے کی ذمہ داری بھی ایک ممبر کی ہی ہے یعنی ایک ممبر سے لے کر چیئرمین تک کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ عوام نے ہمارے اوپر اعتماد کیا ہے ہمیں اپنا نمائندہ تسلیم کیا ہے ہم سے بڑی امیدیں وابستہ رکھی ہیں تو گویا عوام کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے، عوام بدظن نہ ہو-
صاف صفائی پر توجہ مرکوز رکھنا اس لئے بھی ضروری ہے کہ گندگی کی وجہ سے کوئی بیماری نہ پھیلے- یہ ہیں ذمہ داریاں نگرپنچایت کے چئیرمین اور ممبران کی،، مگر افسوس صد افسوس کہ آج کوئی چھوٹا منصب ہو یابڑا جو اس پر فائز ہوجاتا ہے وہ اپنے آپ کو عوام سے بہت بلند سمجھتا ہے کوئی شخص اپنی فریاد لے کر پہنچتا ہے تو اسے اتنی حقیر نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے کہ دوبارہ ضرورت پڑنے پر اس کے اندر ہمت نہیں ہوتی کہ وہ اپنے ممبر سے کسی چیز کا مطالبہ کرے، کوئی مشورہ دے یہ بھی یاد رکھیں کہ سروس یعنی ملازمت الگ ہے اور سیاست الگ ہے یوں تو افسران بھی عوام کی خدمات انجام دینے کے لئے ہی ہوتے ہیں مگر وہ عوام کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں مگر ایک وارڈ کے ممبر سے لے کر پارلیمنٹ کے ممبر تک، چئیرمین سے لے کر چیف منسٹر تک اور پردھان سے لے کر پردھان منتری تک عوام کے سامنے جوابدہ ہیں عوام کو پورا پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے نمائندوں سے سوال وجواب کرے، حمایت و مخالفت کرے، تنقید و تعریف کرے مگر مقصد مفاد عامہ ہونا چاہئے، تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ تنقید برائے تعمیر و تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے اس سے بغض و حسد کو جگہ نہیں ملتی اور ظاہر بات ہے جب بغض نہیں ہوگا، حسد و کینہ نہیں ہوگا تو سب مل کر کام کریں گے اور جب سب مل کر کام کریں گے تو پورا نگر پورا شہر روشن ہوگا اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا کل ملا کر ہر ایک کے اندر سماج، معاشرہ، سوسائٹی، ملک و قوم کو مضبوط کرنے کا جذبہ ہونا چاہئے اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے-
اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 4 مئی جمعرات کے روز پہلے مرحلہ کے تحت پولنگ ہوچکی ہے،، دوسرے مرحلے کی پولنگ 11 مئی کو ہونی ہے ہر شخص امن و شانتی کا ماحول بنانے میں تعاون کرے اور بے خوف ہو کر اپنے ووٹ کا استعمال کرے، جمہوریت کو بچانے اور مضبوط کرنے کے لیے منصفانہ طورپر انتخابات کا ہونا بہت ضروری ہے۔
اس وقت اترپردیش میں شہری انتخابات ہورہے ہیں اسلئے سبھی لوگ امن وشانتی کا ماحول بنائیں اور ہر ووٹر بے خوف ہوکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے۔ کیونکہ سیکولرازم کو بچانے کے لیے منصفانہ انتخابات بہت ضروری ہیں۔ حکومت و انتظامیہ بھی مسلسل اپیلیں کر رہی ہے اور ایسے انتظامات کر رہی ہے کہ ہر ووٹر بلا خوفہ ہوکر آسانی کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکےں، اس لیے سبھی لوگ امن کی فضا کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور ماحول پرامن بنائے رکھنے میں تعاون کریں، کسی قسم کے اور کسی شخص کے بہکاوے میں نہ آئیں، ملک کے سیکولرازم کو زندہ رکھنے کے لیے عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال پرامن طریقے سے کرے، یہ الگ بات ہے کہ کون جیتتا ہے اور کون ہارتا ہے،،ہمارا اس سے کوئی لینا دینا رہے یا نہ رہے لیکن ماحول کا پرامن رہنا بہت ضروری ہے اور انتظامیہ بھی یہی چاہتی ہے اس لئے امید بھی ہے اور یقین بھی ہے کہ انتظامیہ ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ منصفانہ انتخابات کرائے گی۔ کتنے نادان ہیں وہ لوگ جو ایک شیشی کے بدلے میں ووٹ دیتے ہیں، سو روپے پانچ سو روپے لے کر ووٹ دیتے ہیں ارے ایک ووٹ کی قیمت کیا ہوتی ہے یہ جاکر کوئی سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کی سمادھی پر کھڑا ہوکر پوچھے، آنجہانی ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی آتما سے پوچھے تب معلوم ہوگا کہ ایک ووٹ کی قیمت تو کوئی سات جنم میں بھی ادا نہیں کر سکتا،، اس لئے ووٹ کی اہمیت اور قیمت کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور جو شخص ووٹ کی اہمیت سمجھ جائے گا تو وہ ووٹ بیچنے سے باز آجائے گا، ووٹوں سے حکمت عملی تیار ہوتی ہے، ووٹوں سے مستقبل سنورتا ہے، ووٹوں سے حکومت بنتی ہے اور حکمرانی حاصل ہوتی ہے۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist