• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مسلم حلقوں نے پھر تھاما ہاتھ؟خاموش رائے دہندگان نے طاقت سے چلائی جھاڑو

کانگریس نے دہلی فساد اور تبلیغی جماعت کے ایشو کو مرنے نہیں دیا؟،بزرگوں اور نوجوانوں نے بھی دکھایا جوش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 5, 2022
0 0
A A
مسلم حلقوں نے پھر تھاما ہاتھ؟خاموش رائے دہندگان نے طاقت سے چلائی جھاڑو
Share on FacebookShare on Twitter

صادق شروانی
نئی دہلی،4دسمبر،سماج نیوز سروس:دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات گزشتہ اسمبلی الیکشن کے مقابلہ بدلے ہوئے نظر آئے، خاص طور سے دہلی کے تمام مسلم حلقوںمیں سروے کے مطابق عام آدمی پارٹی کو ووٹ تو ڈالے مگر کانگریس کو مسلمانوںنے اس مرتبہ زیادہ پسند کیا ہے۔خاص طور سے مذہبی طبقہ کجریوال سے ناراض نظر آیا کیوں کہ کافی حد تک کانگریس پارٹی مسلمانوں کے درمیان دہلی فساد2020،تبلیغی جماعت کے ایشو سے لے کر گجرات فساد میں متاثرہ بلقیس بانو کو اس الیکشن میں زندہ رکھا۔ یہ تمام اہم ایشو ہیںجو الیکشن کے ارد گرد گھومتے رہے۔ کہا جاتا ہے کہ ان ایشوز پر کجریوال سرکار خاموش رہی اور ’آپ‘ لیڈر ایک مرتبہ پھر سے عام آدمی پارٹی سرکار کی پالیسیوں کو عوام کو سمجھانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں؟۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میںر ائے دہندگان نے حق رائے دہی کا استعمال بڑھ چڑھ کر کیا۔اسی کے تحت جمنا پار کے بیشتر مسلم اکثریتی علاقوں میں بھی حق رائے ہندگان نے صبح 8سے شام 5-30تک ووٹران نے اپنے اپنے پسند کے امید واروں کے حق میں حق رائے دہی کا استعمال کیا۔سیلم پور کے جے بلاک ،بی بلاک ، ڈی بلا ک بی بلاک و دیگر سرکاری اسکولوں میں ووٹ ڈالے گئے ۔

اسی طرح چوہان بانگر، جعفر آبادوارڈ کے تحت بیشتر اسکولوں میں ووٹ ڈالے گئے، موج پور‘ برہم پوری کے کئی اسکولوں ، شاستری پارک ،ویلکم وارڈ، جنتا کالونی ،،کبیر نگروارڈ ، سبھاش محلہ وارڈ ، مصطفی آباد وارڈ ، نہرو وہار وارڈ ، برج پوری وارڈ اور شری رام کالونی وارڈ کے سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں میں ووٹ ڈالے گئے۔بیشتر وارڈوں کا دورہ کر نے کے بعد رائے دہنگان نے اپنے پسند کے امید واروں کے حق میں ووٹ ڈال کر جیتنے کا دعویٰ کیا ہے ،کسی نے عام آدمی پار ٹی کسی نے کانگریس امیدو ار اور کسی نے مجلس اتحاد المسلمین کے امید واروں کی حمایت میں حق رائے دہی کا استعما کرکے اپنے اپنے امید وار کی جیت کا دعویٰ کیا ہے۔دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی پولنگ اسٹیشن پر عام آدمی پار ٹی کے سپوٹر تھے اور کہیں پر کانگریس و مجلس اتحاد المسلمین کے سپوٹر اور کسی وارڈ میں بطور آزاد امید واروں کی حمایت میں لوگوں نے ووٹنگ کر کے آزاد امید واروں کو جتانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد امیدو ار کو جتا کران کا ٹکٹ کاٹنے والوں کو سبق سکھائیں گے جس میں سیلم پور سے دومرتبہ کی مسلسل کونسلرحجن شکیلہ افضال وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں ہیں اور اسی طرح مصطفی آباد وارڈ سے دمرتبہ کی کونسلر پروین معروف کا کانگریس سے ٹکٹ کٹنے سے وہ بطور آزاد امید وار انتخابی میدان میں ہیں۔ کانگریس کو مضبوط کرنے اورلوگوں کی ناراضگی دور کرنے کیلئے ہندو مسلم کانگریس لیڈر ہمہ وقت سرگرم ہیں جن میں خصوصی طور سے سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی و دیگر لیڈران پیش پیش ہیں جس کے نتیجہ میں بھارت جوڑوں یاترا بھی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونے کا اندیشہ ہے ۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جمنا پار کے مسلم اکثریتی علاقوں میںکانگریس کا ووٹ گراف میں کافی اضافے کا امکان ہے ۔ مصطفی آباد اسمبلی حلقہ کے تحت پانچ وارڈوں کی تشکیل عمل میں آئی ہے جس میں سابق رکن اسمبلی حسن احمد نے اپنے کانگریس کے امید واروں کو جتانے کیلئے دن رات ایک کررکھا تھاجس کے نتیجہ میں مختلف سماج نے کانگریس کو جتانے کیلئے اپنی حمایت دی ہے اور اسی وجہ سے مصطفی آسمبلی حلقہ کے تحت وارڈوں میں کانگریس کے حق میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ووٹنگ کی ہے اور یہ حسن احمد کی کاوشوں اور ان کے ترقیاتی کاموںکا نتیجہ ہے۔اسی طرح سیلم پور کے سابق رکن اسمبلی چودھر متین احمد نے بھی چوہان بانگر وارڈ سے اپنی بہو کو جتانے

کیلئے دن رات ایک کیا ہے جس سے چوہان بانگر وارڈ میں بظاہر کانگریس کی لہر تھی۔
اسی طرح کبیر نگر وارڈ ‘برج پوری وارڈ نہرو وہار وارڈ شری رام کالونی وارڈ شاستری پارک وارڈمیں بھی مسلمانوں کا رجحان کانگریس امید واروں کو جتانے کیلئے تھا اور رجحان سے کانگریس امیدوارہی جیت کا پرچم لہرائیں گے اور ووٹ فیصد میں بھی کافی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کے وجود میں آنے سے مسلمانوں کا رجحان آپ کی طرف ہونے آپ دہلی کے اقتدار کی کرسی پر براجمان ہے لیکن شمال مشرقی دہلی میں فساد،گرفتاریاں،سی اے اے،این آرسی ‘تبلیغی جماعت کا مرکز ‘جماعتی اور مسلمانوں کو نظر اندازکرنا اور ان کی حکومتی عدم خیر خواہی کے نتیجہ میں مسلم سماج کا رجحان کانگریس کی طر ف ہونے سے کانگریس امید وار بھی جیت کا پرچم لہرائیں گے۔ حالانکہ سیلم پور ممبراسمبلی عبدالرحمن نے چاروں وارڈوں پر عام آدمی پارٹی کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے تو وہیں چوہان بانگر وارڈ سے ’آپ‘ امیدوار عاصمہ رحمن نے تمام ووٹروںکا شکریہ اداکیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    شخصی تربیت اور صومِ رمضان

    فروری 23, 2026
    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    ٹرمپ کا گرین لینڈ کے لیے طبی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

    فروری 23, 2026
    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے  82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    دہلی میرٹھ کوریڈور کا آغاز، سرائے کالے خان سے 82 کلومیٹر کے روٹ پر نمو بھارت چلائے گا

    فروری 23, 2026
    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    21میٹرو اسٹیشن کے ناموں کے جائزے کے بعد 7ترمیم، اور 2 کے نام بدلے گئے

    فروری 23, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist