ماہ رمضان المبارک کے عشرہ اول میں تکمیل قرآن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے کل گزشتہ شب مدرسہ طیبہ میں حافظ محمد امیر حمزہ ادیب جنرل سیکرٹری انجمن فروغ ادب نے دس روزہ قرآن کریم کو نماز تراویح میں مکمل کیا اور سماعت کے فرائض محمد عامر نے انجام دئے اس موقع پر سامعین کو خطاب کرتے ہوئے مولانا جان محمد امام و خطیب (مسجد تالاب والی) نے قرآن کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا ہے کہ قرآن پاک اللہ کا کلام ہے اور اللہ کے کلام کو تمام کلاموں پر فضیلت حاصل ہے اور اس قران پاک کو اللہ تبارک و تعالی نے رمضان المبارک کے مہینہ میں نازل فرمایا ہے اور یہ تمام انسانیت کی رہنمائی کے لیے اتاری گئی آخری کتاب ہے جو دستور حیات بھی ہے اور منشور حیات بھی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو چاہیے کہ ہم اپنی زندگیوں کو قرآن پاک کے احکام مطابق گزارنے کی کوشش کریں ، آخر میں مولانا نے دعا فرمائی ،اس موقع پر مولانا موسی مولانا جان محمد حافظ عامر مولانا عبدالرحمن مولانا یاسین حافظ عبد الخالق ساجد ملک ، قاری عابد ، وغیرہ اور کثیر تعداد لوگ موجود رہیں