• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

20 سالوں سے جیل میں مقید مسلم نوجوان کی ضمانت منظور

بامبے ہائیکورٹ کا فیصلہ،جمعیۃ علماء دیگرملزمین کی ضمانتوں پر رہائی کے لیئے کوشاں: مولانا حلیم اللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 25, 2026
0 0
A A
20 سالوں سے جیل میں مقید مسلم نوجوان کی ضمانت منظور
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی ،پریس ریلیز،ہمارا سماج:دہشت گردی جیسے سنگین الزامات کے تحت سال 2006/ سے جیل میں مقید فیصل عطاء الرحمن شیخ نامی مسلم شخص کی ضمانت گذشتہ شام بامبے ہائی کورٹ نے منظور کی۔ملزم فیصل عطاء الرحمن شیخ کو اورنگ آباد اسلحہ ضبطی مقدمہ میں آرتھر روڈ جیل میں قام خصوصی سیشن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف داخل اپیل بامبے ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ ملزم فیصل شیخ کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) نے قانونی امداد فراہم کی ہے۔فیصل عطاء الرحمن کا تعلق ممبئی کے مضافات کے مسلم اکثریتی علاقے میرا روڈ سے ہے۔جمعیۃ علماء کی جانب سے مقرر کردہ سینئرایڈوکیٹ یوگ موہت چودھری اور ان کی معاون وکیل پایوشی رائے نے دوران بحث دو رکنی بینچ کے جسٹس بھارتی ڈانگرے اور جسٹس منجوشا اجئے دیشپانڈے کو بتایا کہ سیشن عدالت نے فیصل شیخ کو 7/11/ ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ مقدمہ میں دیئے گئے اقبالیہ بیان کی بنیاد پر عمر قید کی سزا سنائی ہے جبکہ بامبے ہائی کورٹ نے گذشتہ سال جولائی میں 7/11/ لوکل ٹرین بم دھماکہ میں جھوٹے پھنسائے گئے تمام ملزمین کو مقدمہ سے بری کردیا تھا اور فیصل شیخ کے اقبالیہ بیان کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ دوران بحث یوگ چودھری نے عدالت کو مزید بتایا کہ اورنگ آباد اسلحہ ضبطی مقدمہ سے فیصل شیخ کا کوئی لینا دینا تھا ہی نہیں تھا اس کے باوجود اسے اے ٹی ایس نے ملزم بنایا اور جبری اور جعلی اقبالیہ بیان کی بنیاد پر اسے عمر قید کی سزا ہوئی۔ ایڈوکیٹ یوگ چودھری نے عدالت سے گذارش کی کہ وہ ملزم کو ضمانت پر رہا کرے کیونکہ ملزم گذشتہ 20/ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے نیز اس طویل قید کے دوران اس کے مقدمہ کی پیروی کرنے والے اس کے والدین کا انتقال بھی ہوچکا ہے اور ملزم کو بھی متعدد بیماریاں لاحق ہے۔سرکاری وکیل نے فیصل شیخ کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کی سخت لفظوں میں مخالفت کی اور کہا کہ ملزم کو دہشت گردی جیسے سنگین الزامات کے تحت عمر قید کی سزا ہوئی ہے نیز 7/11/ ممبئی لوکل ٹرین سے بری ہونے کا فائدہ ملزم اٹھا نہیں سکتاہے کیونکہ بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو ریاستی سرکار نے سپریم کورٹ آف انڈیا میں چیلنج کیا ہوا ہے۔ فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد دو رکنی بینچ نے فیصل عطاء الرحمن شیخ کو مشروط ضمانت پررہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں تبصرہ کیاکہ ملزم 20/ سالوں سے جیل میں مقید ہے اور اس کی اپیل پر ماضی قریب میں سماعت ہونے کی امید نہیں ہے لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے۔بامبے ہائی کورٹ کے آج کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ 7/11/ مقدمہ کا فیصلہ آنے کے بعد ہم نے وکلاء کو ہدایت دی تھی کہ فیصل عطاء الرحمن کی ضمانت پر رہائی کے لئے کوشش کریں۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے کہا کہ اورنگ آباد اسلحہ ضبطی مقدمہ میں نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے محمد عامر شکیل اور عاکف بیابانی کی ضمانت عرضداشتیں زیر سماعت ہے، ان دونوں ملزمین کی ضمانت عرضداشتوں پر فیصلہ آنے کے بعد ملزم اسلم کشمیری کی ضمانت عرضداشت ہائی کورٹ میں داخل کی جائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ فیصل عطاء الرحمن کے جیل سے رہاہوتے ہی اس کی جانب سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں کیویٹ داخل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ 7/11/ ممبئی لوکل ٹرین بم دھماکہ مقدمہ میں مہاراشٹر اے ٹی ایس نے فیصل عطاء الرحمن شیخ اور اس کے چھوٹے بھائی مزمل عطاء الرحمن شیخ کو گرفتار کرکے ان پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی سازش میں ملوث ہونے کا سنگین الزام عائد کیا تھا لیکن بامبے ہائی کورٹ نے اے ٹی ایس کے اس دعوے کی قلعی کھولتے ہوئے دونوں بھائیوں سمیت تمام ملزمین کو مقدمہ سے بری کردیا تھا۔فیصل شیخ کو اورنگ آباد اسلحہ ضبطی مقدمہ میں عمر قید کی سزا ہونے کی وجہ سے اس کی پونے کی یروڈا جیل سے رہائی نہیں ہوسکی تھی لیکن اب جبکہ بامبے ہائی کور ٹ نے اس کی ضمانت منظور کرلی ہے، فیصل کی 20/ سالوں کے بعد جیل سے رہائی ممکن ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    فروری 25, 2026
    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    فروری 25, 2026
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist