• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 19, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

مسلمان اپنے آپ کو ظاہری اور باطنی دونوں اعتبار سے پاک کریں: مولانا عبد الحنان قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 23, 2022
0 0
A A
مسلمان اپنے آپ کو ظاہری اور باطنی دونوں اعتبار سے پاک کریں: مولانا عبد الحنان قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،ہماراسماج:جمعیة علماءضلع شمال مشرقی دہلی کی جانب سے چل رہی اصلاحِ معاشرہ مہم کے پیش نظر ایک پروگرام مدینہ مسجد کبیرنگر میں منعقد ہوا ، جس کو مفتی سید محمد اسلم قاسمی (خازن جمعیة علماءضلع) نے آرگنائز کا۔پروگرام کی صدارت الحاج محمد سلیم رحمانی (صدر ضلع) نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا جمیل اختر قاسمی (ناظم ضلع) نے انجام دئیے۔پروگرام کا آغاز مولانا محمد قربان قاسمی کی تلاوت قرآن پاک اور اکمل عبداللہ کی نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی جناب مولانا عبد الحنان قاسمی (نائب صدرجمعیة علماءصوبہ دہلی) نے سامعین کے سامنے اپنے سادہ اور منفرد انداز میں یہ کہتے ہوئے بات شروع کی کہ میں آج آپ حضرات کے سامنے تقریر کرنے نہیں بیٹھا ہوں ، بلکہ اصلاحِ معاشرہ کے تعلق سے کچھ سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں ، اور وہ سمجھانا یہ ہے کہ آج ہم اور ہمارا معاشرہ بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے ، ہم ظاہری اور باطنی دونوں اعتبار سے ننگے ہوچکے ہیں ، ظاہری اعتبار سے ہمارا ننگا پن ظاہر ہے ، کیونکہ ہم بد اخلاق ، بدتمیز ، بےادب ، بے حیاءاور بے شرم ہوچکے ہیں ، اور اسلئے بھی کہ ہماری عورتیں اور ہم آدھے ادھورے کپڑوں میں گھومتے پھر رہے ہیں ، پھٹی ہوئی پینٹ پہن رہے ہیں ، جس میں ستر کا حصہ دکھائی دیتا ہے ، ہماری عورتیں لباس نمائش پہن رہی ہیں ، جوکہ سراسر حرام ہے ، یعنی گھر سے باہر نکلتے وقت اور خصوصاً شادی بیاہ کے موقع پر اس نیت سے کپڑے پہن تی ہیں کہ ہمیں کوئی دیکھے ، یاد رکھو اگر اس نیت سے کپڑے پہنے جارہے ہیں تو وہ پہناوا حرام ہے ، لباس چار قسم کے ہیں (1) لباس واجب (2) لباس آرائش (3) لباس زیبائش (4) لباس نمائش ، ان میں سے پہلی تین قسمیں صحیح ہیں لیکن چوتھی قسم حرام ہے ، یعنی اس نیت سے کپڑے پہننا کہ ہمیں کوئی دیکھے ، یاد رکھو اگر ہم اور ہمارے معاشرے کے افراد نے اپنے گھروں کی عورتوں پر کنٹرول نہ کیا تو ہم قرآن پاک کی آیت ( یا ایھا الذین آمنوا قو انفسکم و اھلیکم نارا ) کے تحت اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہوںگے،اور باطنی اعتبار سے اسلئے ننگے ہیں کہ لباس تقویٰ سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے ، تزکیہ نفس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ، اعمالِ صالحہ میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں ہے ، اور تو اور احکامات الٰہی کی تکمیل میں ہم کوتاہ ہیں ، ہم سے فرائض کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے ، بلکہ غضب بالائے غضب یہ ہے کہ ہم اللہ کی منع کی ہوئی چیزوں کو انجام دیرہے ہیں ، اور کھلم کھلا منکرات میں ملوث ہیں ، شراب نوشی ، جوا سٹہ ، دھوکہ دڑی ، حرام کاری ، حرام خوری ، نشہ ، سود ، بیاج اور نہ جانے کیسی کیسی برائیوں میں مبتلا ہیں ، الغرض ہم نے اپنے آپ کو ہر اعتبار سے گندا اور ناپاک کردیا ہے ، لہٰذا ضرورت ہے پاکی ، صفائی اور طہارت کی ، وہ طہارت جو اسلام نے صرف اور صرف ہمیں عطاءفرمائی ہے ، یعنی دنیا کی کسی بھی زبان میں طہارت کا کوئی ذکر اور کوئی ایسا لفظ نہیں ہے جو طہارت کے مفہوم کو ادا کرتا ہو ، یہ خصوصیت اور یہ امتیاز صرف اور صرف مذہب اسلام کو حاصل ہے کہ وہ ہمیں طہارت کا حکم دیتا ہے ، لہٰذا ہم اپنے جسم کو پاک کریں ، ظاہری اعتبار سے بھی اور باطنی اعتبار سے بھی،علماءکے رابطہ میں آئیں ، مسجدوں میں حاضری دیں ، نمازوں کی پابندی کریں ، بندوں کے حقوق ادا کریں ، اللہ تعالیٰ کو راضی کریں ، اعمالِ صالحہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھیں ، خیر کے کاموں میں حصہ لیں ، لوگوں کی مدد کریں ، اللہ کے راستے میں خرچ کریں ، فضول خرچیوں سے گریز کریں ، اللہ والوں کی مجلسوں میں شریک ہوں ، اللہ والوں کی صحبت سے فیض حاصل کریں ، اللہ تعالیٰ کے حکموں کو پورا کریں ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی پابندی کریں ، ہمیشہ سچ بولیں ، کسی کو اذیت نہ پہونچائیں ، کسی کی چغلی نہ کریں ، کسی کی غیبت نہ کریں ، کسی سے کینہ نہ رکھیں ، حرام مال کھانے اور کمانے سے بچیں ، گھمنڈ اور تکبر سے اپنے آپ کو پاک کریں ، ہر صورت اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کی فکر کریں ، بس یہی چند باتیں سمجھانے کی کوشش کررہا تھا ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو اعمالِ صالحہ کی توفیق عطاءفرمائے ، آمین ثم آمین یا رب العالمین۔اخیر میں قاری خورشید عالم (نائب سکریٹری جمعیة علماءضلع) کی دعاءپر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist