• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

عالمی سطح پر طب یونانی کے فروغ کیلئے باہمی تعاون سے کام کیا جائیگا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 10, 2023
0 0
A A
عالمی سطح پر طب یونانی کے فروغ کیلئے باہمی تعاون سے کام کیا جائیگا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، ورلڈ یونانی فاؤ نڈیشن کی جانب سے جامعہ ملّیہ اسلامیہ میں منعقدہ تین روزہ ”عالمی یونانی کانگریس“کے اجلاس میں ڈاکٹر بینظیر قریشی (میڈیکل ڈائریکٹر، کلوپترہ اسپا اینڈ ویلنس، ٹی سی اے ایم پریکٹشنر اسپیشلسٹ یونانی میڈیسن، دبئی، یو۔ اے۔ ای) پریسیڈنٹ یو اے ای چپٹر کے طور پر منتخب کی گئیں، ساتھ ہی ڈاکٹر یونس منشی (ٹیکنیکل ایڈوائزر، WUF) اور پروفیسر مسز ایم یو زیڈ اِن فرزانہ (لائف ممبر۔ WUF، سری لنکا) معاونین کی حیثیت سے اس بین الاقوامی چیپٹر سے منسلک کی گئیں۔ باہمی تبادلہ خیال کے بعد ڈاکٹر محسن دہلوی (پریسیڈنٹ WUF) نے اعلان کیا کہ تنظیم امارت یونانی ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (EUDA) ایسوسیٹ ممبر کی حیثیت سے ورلڈ یونانی فاؤ نڈیشن (WUF) کے ساتھ کام کرے گی۔اس بین الاقوامی کانفرنس میں تین سو ڈیلیگٹس نے حصہ لیا جن میں دس بیرون ممالک کے وفد شامل تھے۔ ایک سو سے زائد پیپر پریزینٹسنز ہوئے اور دس انوائٹیڈ لکچرس ہوئے۔طبّی میدان میں نمایاں کام کرنے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر محمد یوسف (سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن RRIUM) کو ”محمد الیاس دہلوی نشان طِب ایوارڈ“سے سرفراز کیا گیا۔ موصوف گرامی کا کشمیر کے ہنگامہ خیز صورتحال اور اتھل پتھل کے دور میں RRIUM کے ذریعہ عوام کو مسلسل صحتی خدمات کی فراہمی میں قابل ستائش اہم کردار رہا۔ وادی کشمیر کی غیر یقینی اور سنگین حالات میں عوام کو طبّی خدمات مع دواؤ ں کی فراہمی کی آپ کی عظیم خدمات کے اعتراف میں ورلڈ یونانی فاؤ نڈیشن کی جانب سے مذکورہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔اہم سیشن میں عالمی سطح پر طِب یونانی کے فروغ اور ترویج و اشاعت کےلئے مختلف موضوعات پر ملک اور بیرون ملک کے عالمی شہرت یافتہ مہمان مقررین نے خطاب فرمایا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد کامل (ڈائریکٹر جنرل، لوٹس ہالسٹک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ، ابو ظبہی، یو۔ اے۔ ای)، ڈاکٹر بینظیر قریشی (میڈیکل ڈائریکٹر، کلوپترہ اِسپا اینڈ ویلنس، ٹی سی اے ایم پریکٹشنر اسپیشلسٹ یوبانی میڈیسن، دبئی، یو۔ اے۔ای)، ڈاکٹر ارحام حسین، ماہر امراض چشم، بھوپال، ہند)، پروفیسر ایم۔ یو۔ زیڈ۔ اِن فرزانہ (ماہر امراض نسواں، انسٹی ٹیوٹ آف انڈیجینیس، یونیورسٹی آف کولمبو، سری لنکا)، ڈاکٹر کلوڈیا پریکل (سابق ریسرچ اسسٹنٹ، شعبہ اورینٹل اینڈ اسلامِک اسٹڈیز، رہور یونیورسٹی، جرمنی)، ڈاکٹر غزالہ ملا (صدر شعبہ سائیکولاجی، زیڈ وی ایم یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل، پونے، ہند)، پروفیسر ساجد احمد گنگو (ڈین فیکلٹی آف فارسٹری، شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر)، ڈاکٹر پیرزادہ اشتیاق احمد (فیکالٹی آف فارسٹری، شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالاجی، کشمیر)، پروفیسر عرشیہ سلطانہ (ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اینڈ پروفیسر NABH، کارڈینِٹڑ شعبہ زچہ و اطفال NIUM، بنگلور، کرناٹک)، حکیم ایم۔ سلیم خاں (پرنسپل کالج آف میڈیسن اینڈ ہیلنگ آرٹس، لائسنسٹر، یونائٹیڈ کنگڈم)۔ڈاکٹر بینظیر قریشی نے ویلنس سروس اور طبّی ٹورزم پر نہایت عالمانہ خطاب فرمایا۔ علمی، فنّی اور تخلیقی موضوعات پر گروپ ڈسکشن میں حصّہ لینے والوں میں پروفیسر بی۔ ڈی۔ خاں (پرنسپل اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ)، پروفیسر سہیل فاطمہ (ڈین اسکول آف یونانی اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، جامعہ ہمدرد دہلی)، پروفیسر محمد زبیر (پرنسپل، آیورویدک اینڈ یونانی طبیہ کالج، دہلی)، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد خاں (پرنسپل، حکیم رئیس یونانی میڈیکل کالج، سنبھل، یو۔پی) اور جناب محمد عارف (دائریکٹر ریکس ریمیڈیز لمٹیڈ) شریک تھے۔اس عظیم بین الاقوامی اجلاس کے بخوبی انعقاد پر ملک کی یونانی دواساز کمپنیوں کی تنظیم یونانی ڈرگس مینوفیکچررس ایسوسی ایشن (UDMA) کے سرکردہ اراکین نے ورلڈ یونانی فاؤ نڈیشن کو مبارکباد پیش کی ہیں جن میں محمد عارف، مقبول حسن، حکیم اعجاز احمد اعجازی، محمد جلیس، سیّد منیر عظمت، حکیم ارباب الدّین، پرویز احمد خاں، ڈاکٹر مطیع اللہ مجید، حکیم یثمانیل عثمانی، محمد نوشاد، حکیم عزیر بقائی کے نام قابل ذکر ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist