نئی دہلی،:دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج میڈیا سے روبروہوتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ دہلی سے حج پر جانے والے تمام عازمین حج کی میں خدمت کرسکوں اوران کو بہتر سے بہتر سہولت دستیاب کراسکوں ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے دہلی حج کمیٹی سنبھالے ہوئے ابھی ایک ماہ ہوا ہے۔اس درمیان ہمارا فوکس لوگوںکو حج فارم بھرنے کے تئیں بیداری پیدا کی ہے۔ خاص طو رپر ان خواتین کوبھی سمجھایا اور بتایاگیا ہے کہ وہ حج پر جانے کےلئے فارم کس طرح بھرسکتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ ان دنوں حج سرپرہے اور کام بہت زیادہ ہے وقت کم ہے اس لئے میں دیگر ایشوز پر ابھی بات نہیں کرسکتی ہوں ۔ ہوسکتا ہے کہ حج کمیٹی کی فلاح وبہبود کےلئے میرے ذریعہ بہت سارے کام لئے جائیں لیکن میرا فوکس عازمین حج کو بہتر سے بہترسہولیات دستیاب کرانے میں مصروف ہوں۔میں ان باریک معاملات پر بھی توجہ دے رہی ہوں جس میں عازمین حج کوہونے والی پریشانی کا خاتمہ کیا جاسکے۔ حج ہاؤس کے معاملے پر انہوںنے بتایا کہ اس سیشن کے بعد اس طرح کے ایشوز پر بات کی جائے گی ابھی میرا فوکس مکمل طو رپر آنے والے حج پر ہے جو تقریباً سرپر ہے اس کی تیاریاں زوروشور سے کی جارہی ہے ۔کاغذی کام بہت زیادہ ہوتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دہلی سے حج پر جانے والے عازمین کو کسی طرح کی کوئی پریشانی یہاں یا سعودی عرب میں نہ پہنچے۔ اس کےلئے میں نے باقاعدہ ایک روڈ میپ تیار کیا ہے جس کے تحت حج کمیٹی کے جانکاری حاصل کررہی ہوں۔