چنڈی گڑھ، (یو این آئی) ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نایب سنگھ سینی نے امبالہ شہر کے دیوی نگر مندر میں منعقدہ ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کی۔ یہ پروگرام کشیپ راجپوت پنجابی ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مندر کے احاطے میں تعمیر کیے گئے نئے شیڈ کا افتتاح کیا اور مندر میں حاضری دے کر آشیرواد حاصل کیا۔اس موقع پر ان کے ساتھ سابق وزیر اسیم گوئل، رکن اسمبلی رام کمار کشیپ سمیت سوسائٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر سال یہاں ایک مذہبی میلہ منعقد ہوتا ہے، جس میں دور دراز سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئے شیڈ کی تعمیر سے زائرین اور منتظمین کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔مسٹر گوئل نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال شیڈ کی تعمیر کے لیے 21 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت اب یہ کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس اقدام پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور سوسائٹی کو مبارکباد دی۔












