بہارشریف (ایم ایم عالم) نالندہ ضلع کے جین سماج کے لوگوں کا مذہبی مقامات کنڈل پور میں دو روزہ کنڈل پورفیسٹیول کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔مذکورہ اطلاع کنڈل پور کمیٹی کے وزیر وجے کمار چین نے اتوار کے روز دوپہر 12 بجے دی۔ انہوں نے بتایا کہ 30 اور 31 مارچ کو بھگوان مہاویر کے 2625 ویں یوم پیدائش کے پروگرام میں بہار،جھار کھنڈ، مہا راشٹر، گجرات،بنگال، دہلی،اڑیسہ،کرناٹک،اتر پردیش جیسی ریاستوں سے عقیدت مندوں کی آمد شروع ہو گئی ہے۔وزیر وجے جین نے کہا کہ یہ پروگرام ہر سال محکمہ سیاحت کی طرف سے منعقد کیا جاتا ہے۔اس بار بہار کے کئی اہم شخصیت اس پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں لیکن ابھی تک اس کی پوری طرح تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔جبکہ دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار،نالندہ کے رکن پارلیمنٹ کوشلندر کمار اور وزیر ماحولیات کے علاوہ کئی معززین شخصیت موجود ہوں گے۔پروگرام کا بنیادی مقصد بھگوان مہاویر کی تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانا اور پوری دنیا میں سچائی اور عدم تشدد کی روشنی پھیلاتا ہے۔انہوں نے ایران اور اسرائیل امریکہ جنگ پر کہا کہ جنگ سے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اسی لیے بھگوان مہاویر کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر ہی دیس اور دنیا میں امن و امان پیدا کر سکتے ہیں۔مزید کہا کہ جنگ سے پورے عالم کی تباہی اور بربادی ہوتی ہے اور اس کا خامیازہ پورے عالم کو بھگتنا پڑتا ہے۔پورے عالم میں امن وامان کی سخت ضرورت ہے۔اس بار کنڈل پور مہوتسو میں پروگرام کی مرکزی پیشکش شرشا دچھیت،ستیہ پرکاش،شمت شری بابا،شوبیہ مشرا کے علاوہ جین بھجن گایک کے علاوہ کئی فنکار شامل ہوں گے۔اس تقریب کے لیے 10000 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس پروگرام کا آج افتتاح کیا جائے گا اور کل دیر شام تک چلے گا۔اتوار کے روز سے ہی جین سماج کے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور کثیر تعداد میں جین سماج کے لوگ کنڈل پور فیسٹیول میں شامل ہونے کے لیے پہنچ چکے تھے۔اس موقع پر جین سماج کے کئی مذہبی پروگرام انعقاد کیے جائیں گے۔












