سید پرویز قیصر
اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں آسڑیلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی نٹالی سایور برنٹ نے 16 منٹ میں14 بالوں پر ایک چوکے کی مدد سے سات رن بنائے۔ اپنی اس مختصر اننگ میں وہ خواتین کے عالمی کپ میں اپنے ایک ہزار رن مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ خواتین کے عالمی کپ میں ایک ہزار رن بنانے والی وہ انگلینڈ کی تیسری اور کل ملاکر نویں بلے باز بنیں۔
دائیں ہاتھ کی اس بلے باز نے2017 سے اب تک عالمی کپ میںجو24میچ کھیلے ہیں انکی22 اننگوں میں52.78 کی اوسط اور96.16 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پانچ سنچریوں اور دو نصف سنچریوں کی مدد سے1003 رن بنائے ہیں۔وہ ایک مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئی ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر148 رن ہے جو انہوں نے آسڑیلیا کی خواتین کے خلاف کرائسٹ چرچ میں3 اپریل2022 کو145 منٹ میں121 بالوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔ انکی یہ سنچری انگلینڈ کے کام نہیں اائی تھی اور اس میچ میں آسڑیلیا نے 71 رن سے جیت اپنے نام کرلی تھی۔
خواتین کے عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزاز نیوزی لینڈ کی ڈبی ہوکللی کے پاس ہے۔ دائیں ہاتھ کی اس بلے باز نے1982 اور2000 کے درمیان خواتین عالمی کپ میںجو45 میچ کھیلے انکی43 اننگوں میں42.88 کی اوسط کے ساتھ دو سنچریوں اور دس نصف سنچریوں کی مدد سے1501 رن بنائے تھے۔وہ دو مرتبہ صفر کا شکار ہوئیں تھی اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر100 رن ہے جو انہوں نے سری لنکا کی خواتین کے خلاف13 دسمبر1997 کو چنڈی گڈھ میں184 منٹ میں147 بالوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے بنائے تھے اوراپنی ٹیم کو165 رن سے کامیابی دلائی تھی۔ اسی میدان پر دو دن بعد ویسٹ انڈیز کی خواتین کے خلاف میچ میں وہ159 منٹ میں112 بالوں پر12 چوکوں کی مدد سے پورے سو رن بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔اس میچ میں انکی ٹیم 198 رن سے جیتی تھی۔
جینیٹ بریٹین انگلینڈ کی جانب سے خواتین کے عالمی کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑی ہیں۔دائیں ہاتھ کی اس بلے باز نے1982 اور1997 کے درمیان جو36 میچ کھیلے تھے انکی 35 اننگوں میں43.30 کی اوسط سے چار سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے1299 رن بنائے تھے۔ وہ دو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی تھیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر138 رن ہے جو انہوں نے ہملٹن میں14 جنوری1982 کو انٹر نیشنل خواتین کے خلاف218 منٹ میں گیارہ چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انگلینڈ کو 132 رن سے جیت حاصل ہوئی تھی۔
خواتین کے عالمی کپ میں انگلینڈ کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے کا اعزازچارلوٹ ایڈورڈس کے پاس ہے۔ دائیں ہاتھ کی اس بلے باز نے1997 اور2013 کے درمیان جو30 میچ کھیلے تھے ۔انکی28 اننگوں میں53.52 کی اوسط اور73.62 کی اوسط کے ساتھ چار سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے1231 رن بنائے تھے۔وہ دو مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہی تھیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر173 رن ہے جو انہوں نے آ آئیر لینڈ کی خواتین کے خلاف پونہ میں16 دسمبر1997 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں انگلینڈ نے208 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔












