• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 8, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

این ڈی اے 400نشستوں پر کامیاب ہوکر تیسری بار اقتدار میں آئے گی:وزیراعظم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 19, 2024
0 0
A A
این ڈی اے 400نشستوں پر کامیاب ہوکر تیسری بار اقتدار میں آئے گی:وزیراعظم
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد 18مارچ(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین ظاہر کیا کہ این ڈی اے 400نشستوں پر کامیاب ہوکر تیسری بار اقتدار میں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ان انتخابات سے پہلے فیصلہ کر لیا ہے کہ مودی کو تیسری بار وزیر اعظم بنائیں گے ۔ تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں منعقدہ بی جے پی کی وجے سنکلپ سبھا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام 13 مئی کو ایک نئی تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔انہوں نے ریمارک کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس کو شکست ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بتدریج تلنگانہ میں مضبوط ہورہی ہے ۔انہوں نے ریاست میں ہزاروں کروڑ روپے کی لوٹ مار کے لیے بی آر ایس کو ذمہ دار قراردیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس اپنی ضمانتوں پر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی بھی ترقی تب ہی ہو گی جب ملک ترقی کرے گا۔ کانگریس نے ریاست کو اپنے اے ٹی ایم میں تبدیل کر دیا ہے ۔ بی آرایس کی ڈکیتی پر کانگریس خاموش ہے اور تلنگانہ کا پیسہ اب دہلی پہنچ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خاندانی پارٹیاں ملک کو لوٹنے کی سیاست کرتی ہیں۔ ملک میں کسی بھی ڈاکہ کو دیکھیں توخاندانی پارٹیاں اس کے پیچھے ہیں۔ مودی نے الزام لگایا کہ بی آرایس پارٹی کالیشورم پروجیکٹس میں بدعنوانی میں ملوث ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تلنگانہ کی زمین کوئی عام زمین نہیں ہے بلکہ جنگجوؤں کی سرزمین ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس نے عوام کے جذبات کی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کانگریس بی آر ایس پارٹیاں تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ وہ وراثت کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ٹوجی اسکام، کالیشورم اور میڈی گڈہ کے دھوکہ دہی کے معاملات تلنگانہ میں ہی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی شراب گھوٹالہ بھی تلنگانہ میں بھی ہوا ہے ۔مودی نے کہا کہ انہوں نے 6,400 کروڑ روپے سے راما گنڈم کھاد فیکٹری کی تزئین نو کے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس اور کانگریس حکومتوں نے ہلدی کے کسانوں کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ ہلدی کی قیمت 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 30 ہزار روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی حکومتیں نظام شوگر فیکٹری نہیں کھول سکیں۔یہ کہتے ہوئے کہ ا قتدار میں واپسی پر آئندہ دس سال کو تلنگانہ کی ترقی پر وہ توجہ دیں گے ،انہوں نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ میں کانگریس اور بی آر ایس کا صفایا کر دے گی۔ان جماعتوں کو اپنے لیے اقتدار بچانے سے زیادہ عوام کی فلاح و بہبود کے فیصلے کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت ہوتی تو اس ریاست کی بہت ترقی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے خلاف عوام کی برہمی اسمبلی انتخابات میں سامنے آئی ہے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران-امریکہ کشیدگی، ایران کی تاریخ مٹادیں گے ٹرمپ!

    ایران-امریکہ کشیدگی، ایران کی تاریخ مٹادیں گے ٹرمپ!

    اپریل 8, 2026
    منی پور تشدد پر راہل کا مرکز پر حملہ

    منی پور تشدد پر راہل کا مرکز پر حملہ

    اپریل 8, 2026
    بھاجپا کا کھڑگے کے بیان پر جوابی  حملہ، معافی مانگنے کا مطالبہ

    بھاجپا کا کھڑگے کے بیان پر جوابی حملہ، معافی مانگنے کا مطالبہ

    اپریل 8, 2026
    آسام انتخابات: پولنگ سے قبل کھڑگے کا  ہیمنت شرما پر حملہ، بدعنوانی کے الزامات

    آسام انتخابات: پولنگ سے قبل کھڑگے کا ہیمنت شرما پر حملہ، بدعنوانی کے الزامات

    اپریل 8, 2026
    ایران-امریکہ کشیدگی، ایران کی تاریخ مٹادیں گے ٹرمپ!

    ایران-امریکہ کشیدگی، ایران کی تاریخ مٹادیں گے ٹرمپ!

    اپریل 8, 2026
    منی پور تشدد پر راہل کا مرکز پر حملہ

    منی پور تشدد پر راہل کا مرکز پر حملہ

    اپریل 8, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist