ممبئی ممبئی عیدالاضحی پر دیونار سلاٹر ہاؤس میں بہتر انتظامات اور پارکنگ فیس معاف کر نے کا مطالبہ آج یہاں رکن اسمبلی اور کارپوریٹر رئیس شیخ نے ممبئی میونسپل کمشنر بی ایم سی اقبال سنگھ چہل سے کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ عید الاضحی میں بڑے جانوروں کے مذبح کے دوران پارکنگ کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے چونکہ پارکنگ کی فیس کی ادائیگی کیلئے لمبی قطاریں لگتی ہے اس لئے پارکنگ کی فیس کو تین دنوں تک معاف کیا جائے اس سے بی ایم سی کا زیادہ نقصان نہیں ہوگا اور مسلمانوں کو اپنے مذہبی فریضہ کی ادائیگی میں سہولت میسر ہوگی دیونار میں مذبح میں قربانی کے دوران ہونے والی دشواریوں کا بھی تذکرہ رئیس شیخ اور سماجوادی پارٹی کے وفد نے میونسپل کمشنر سے کیا اور اس کے ازالہ کیلئے ضروری اقدامات و کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے رئیس شیخ نے کہا کہ دیونار میں بڑے جانوروں کے ذبیحہ میں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو اس کا خیال رکھنا بی ایم سی کی ذمہ داری ہے چونکہ عید,باسی عید اور تیواسی عید پر یہاں قربانی کی جاتی ہے ایسے میں بھیڑ بھاڑ سے نجات دلانے کیلئے بی ایم سی کو پارکنگ فیس معاف کرنا چاہئے۔
اس سے قبل رئیس شیخ نے پارکنگ کے مسئلہ بھی پیدا ہوا تھا اور قربانی کے لئے مسلمانوں کو سات سے آٹھ گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا تھا اس سال ایسی صورتحال پیدا نہ ہو اس کا خیال رکھا جائے اس کے ساتھ مانسون سے قبل سڑکوں کی مرمت کا 6 کروڑ روپے کا ٹیینڈر جنوری میں منظور کیا گیا اس میں دس فیصد بھی کام نہیں ہوا ہے کیونکہ یہ ٹھیکیدار کی عدم دلچسپی کا نتیجہ ہے انہوں نے کہاکہ چونکہ ایڈمنسٹریٹریشن منتظم ہی بی ایم سی کی ذمہ دارہے اس لئے اسے مانسون سے قبل صاف صفائی سمیت گٹروں کی صفائی اور سڑکوں کے کاموں کو یقینی بنانا چاہئے تاکہ بارش میں پانی کی نکاسی ہو اورشہریوں کو سڑکوں پر ٹریفک کا سامنا نہ ہو مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی تحریری کردہ ایک یادداشت بھی میونسپل کمشنر کو دی جس میں شہریوں کو موسم باراں اور عیدالاضحی میں ضروری سہولیات بہم پہنچانے اورالتوا کا شکار پروجیکٹ اور زیر تعمیر سڑکوں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے انہوں نےکہا کہ عوامی نمائندوں کی معیاد ختم ہو چکی ہے اس لئے مانسون کی تیاریوں میں انتطامیہ کی عدم دلچسپی ہے او ر کئی مقامات پر کام مکمل نہیں ہوئے ہیں ممبئی شہر کے زیر آبی کا خطرہ بھی لاحق ہے اس لئے بی ایم سی فورا اس پر توجہ دینی چاہئے اور ترقیاتی کاموں کو بارش کی آمد سے قبل مکمل کر نا چاہئے ۔اس اہم میٹنگ میں وارڈافسران کے ساتھ دیونار کا جنرل منیجر کلیم پاشا پٹھان سمیت دیگر موجود تھے ۔