• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 8, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

ترجمہ کے فروغ کے لیے ہندستانی زبانوں میں لغات کی ضرورت :پروفیسر پنچانن موہنتی

اردو یونیورسٹی،شعبہ انگریزی میں ترجمہ پر دورزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 28, 2023
0 0
A A
ترجمہ کے فروغ کے لیے ہندستانی زبانوں میں لغات کی ضرورت :پروفیسر پنچانن موہنتی
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد،27 ؍ مئی ، ، ہمارا سماج: ’ترجمے کو فروغ دینے کے لیے علاقائی زبانوں کی لغات تیار کی جانی چاہئیں۔ اس کے بغیر زبانوں کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینا ممکن نہیں ہے۔ کثیر لسانیت بہتر علمی صلاحیتوں کے فروغ میں معاون ہوتی ہے۔ ہندوستان کثیر لسانی ملک ہے لیکن ہندوستانی عوام نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر پنچانن موہنتی، جی ایل اے یونیورسٹی نے شعبہ انگریزی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے نیشنل ٹرانسلیشن مشن،سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز ، میسورو کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بہ عنوان’’ ثقافتوں کا ترجمہ: زبان اور ادب کے مشترکہ پہلوؤں کی تلاش‘‘کیاختتامی اجلاس میں جو جمعہ کی شام منعقد ہو ا، کیا۔پروفیسر موہنتی نے مادری زبان کی اہمیت، بین لسانی ترجمہ اور مترجمین کی تربیت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر امتیاز حسنین، پروفیسرآزاد چیئر، مانو نے بھی اس موقعے پر اظہارِ خیال کیا۔اختتامی اجلاس میں ڈاکٹر گووندیا گوداورتی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور محترمہ ثمینہ تبسم نے کانفرنس سے متعلق ایک جامع رپورٹ پیش کی۔ فرانس کے پروفیسر ایلین ڈیسولیئرس نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کی ستائش کی۔ڈاکٹر قدسی رضوی نے کلمات تشکر ادا کیے۔ نظامت ریسرچ اسکالر محترمہ ٹینا تھامس نے کی۔ کانفرنس کا اختتام تقسیم ِ اسناد کے ساتھ ہوا۔
اس کانفرنس میں ترجمے کے میدان میں بر سر کار دانشوروں اور ماہرین کی ایک کہکشاں موجود تھی۔ فرانس سے پروفیسر ایلین ڈیسولیئرس کو بطور پلینری اسپیکر مدعو کیا گیا تھا۔ دیگر بین الاقوامی پلینری مقررین (جو آن لائن شامل ہوئے) میں سعودی عرب سے ڈاکٹر سید سرور حسین، ازبکستان سے نیلوفر خود جیوا، نیپال سے بھیم لال گوتم اور ہانگ کانگ سے جان چون ین وونگ شامل تھے۔ کانفرنس میں پانچ غیر ملکی یونیورسٹیوں کے مقررین کے علاوہ سولہ ہندوستانی یونیورسٹیوں مانو، افلو، جے این یو، بٹس پلانی حیدرآباد، عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد، گجرات اور کرناٹک کی مرکزی یونیورسٹیوں، پنجاب یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، الٰہ آباد یونیورسٹی، جی ایل اے یونیورسٹی (اتر پردیش)، لولی پروفیشنل یونیورسٹی (پنجاب)، دارالہدیٰ اسلامی یونیورسٹی (کیرالہ)، ٹی وی آر کالج آف ایجوکیشن (پڈوچیری)، اور ویلور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آندھرا پردیش) کے مندوبین شریک تھے۔کانفرنس کے مختلف اجلاسوں کے صدور اور کلیدی مقررین میں پروفیسر عصمت مہدی، پروفیسر ہریش نارنگ، پروفیسر سْربھی بھارتی، پروفیسر ٹی وجے کمار، پروفیسر پنچانن موہنتی، پروفیسر آمنہ کشور، پروفیسر انیس الرحمٰن، پروفیسر ہری بندی لکشمی، پروفیسر پشپندر سیال، پروفیسر اکشے کمار، پروفیسر کرسٹوفر کے ڈبلیو، پروفیسر امیت کمار اور پروفیسر وی بی تارکیشور جیسے نامور ماہرین شامل تھے۔ایم اے انگلش کے طلبہ نے کانفرنس کے پہلے دن شام میں ترجمہ سے متعلق ایک دلچسپ ثقافتی پروگرام کے تحت حبیب تنویر کا تحریر کردہ ڈرامے’’آگرہ بازار‘‘ کے چند دلکش مناظر پیش کیے۔ اس موقعے پر طلبہ نے مشہور گیت’’ہم ہوں گے کامیاب ایک دن‘‘ کو چار زبانوں میں دلنشیں آواز میں پیش کیا۔
کانفرنس کے دوسرے دن این ای پی 2020 اور ترجمے کے مسائل پر ایک پینل ڈسکشن منعقد کیا گیا جس کی ماڈریٹر پروفیسر شگفتہ شاہین، آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی-او ایس ڈی I اور صدر شعبہ انگریزی ، مانو تھیں۔ اس میں مانو کے اسکول براے السنہ، لسانیات اور ہندوستانیات کی ڈین پروفیسر عزیز بانو،پروفیسر سید علیم اشرف جائسی، صدر شعبہ عربی، پروفیسر شمس الہدیٰ، صدر شعبہ اردو، ڈاکٹر سید محمود کاظمی، صدر شعبہ ترجمہ اور ڈاکٹر جی وی رتناکر صدر شعبہ ہندی نے بہ طور ماہر شرکت کی۔اس کانفرنس کا مقصد مختلف تہذیبوں و ثقافتوں کے مابین آپسی سمجھ اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ترجمے کے کردار سے متعلق نئی بصیرت اور نقطہ نظر پیدا کرنا تھا۔ اس میں شرکا کومختلف علمی مباحثوں کے دوران ترجمے کے میدان میں کام کرنے والے ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    خضدار، کرخ شہر پر قبضے کے بعد تمام سرکاری دفاتر نذرِ آتش

    مارچ 7, 2026
    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    برطانیہ کے قانون ساز کا شوہر چین کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    مارچ 7, 2026
    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    رمضان المبارک فتوحات کا مہینہ ہے

    مارچ 7, 2026
    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    پنجاب کے جونیئر افسر کی آئی جی پی نامزد گی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کشیدگی بڑھی

    مارچ 7, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist