زاہد آزاد
جھنڈا نگر،27دسمبر، سماج نیوزسروس:نومنتخب وزیر اعظم اور آٹھ وزراء نے شیتل نواس میں صدر جمہوریہ محترمہ بدیا دیوی بھنڈاری کے سامنے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔نیپال کے نومنتخب وزیر اعظم عزت ماب پشپ کمل دہال کے ساتھ ھی نیپال کے نائب وزیر اعظم، سی پی این-یو ایم ایل کے بشنو پوڈیل، سی پی این (ماؤسٹ سینٹر) کے نارائن کاجی شریسٹا اور راشٹریہ سوتنتر پارٹی کے روی لامی چھانے۔ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ پوڈیل کو وزیر خزانہ، شریسٹا کو فزیکل انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ اور لامیچھانے کو داخلہ امور کا وزیر بنایا گیا ہے۔ دیگر وزراء میں جوالا کماری شاہ، دامودر بھنڈاری، راجندر رائے اور عبدل خان ہیں۔ ان کے قلمدان بعد میں طے کئے جائینگے۔چار لوگوں کو ابھی صرف نام ذد کیا گیا ھے۔ ان کے قلمدان طے نہیں کئے گئے ہیں یہ نئے وزیر اعظم نیپال کی مختصر ٹیم جو نیپال کو بہت آگے لے جانے کا عزم رکھتی ھے وزیراعظم پشپ کمل دھال پرچنڈ کو حلف لیتے پوری دنیاسے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ھےسعودی عرب کی مبارک باد۔ سعودي عرب کے بادشاہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان حفظہما اللہ نے وزیر اعظم نیپال پرچنڈ کے حلف لینے کے بعد سب سے پہلے انہیں مبارکبادی پیش کی.