واشنگٹن:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازعہ ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے جس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف سخت الفاظ شامل ہیں۔ٹرمپ نے ویڈیو کو ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کیا، جس میں ماہر اقتصادیات جیفری ساکس نے نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے۔ ان پر امریکی خارجہ پالیسی میں ہیرا پھیری کرنے اور مشرق وسطیٰ میں "لامتناہی جنگوں” کو منظم کرنے کا الزام لگایا۔ساکس نے نشاندہی کی کہ نیتن یاہو نے 1995ء سے عراق، ایران اور شام میں ان کی حمایت کرنے والی حکومتوں کو نشانہ بنا کر حماس اور حزب اللہ کو ختم کرنے کے لیے ایک منظم حکمت عملی کی کوشش کی ہے۔نیتن یاہو نے ہمیں لامتناہی جنگوں کی طرف لےدھکیلا ہے اور امریکہ میں اسرائیل نواز لابی کی طاقت کی وجہ سے اس نے وہ حاصل کر لیا ہے جو وہ چاہتے ہیں”۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم پر فحش گالیاں دیتے ہوئے مزید سخت الفاظ استعمال کیے۔نومنتخب صدر کا واشنگٹن میں اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر کو دوبارہ پوسٹ کرنے کا تاریخی رکارڈ ہے لیکن یہ ویڈیوایک ایسے وقت میں پوسٹ کی گئی ہے جب مصر، قطر اور موجودہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے لیے شدید سفارتی کوششیں جاری ہیں۔