ایڈیلیڈ، کولن ایکرمین (41 ناٹ آؤٹ) اور برینڈن گلوور (9/3) کی شاندار گیند بازی سے نیدرلینڈز نے اتوار کو سپر-12 ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے میچ میں جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے کر ایک بڑا اپ سیٹ کردیا۔گروپ۔2 کے میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 159 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 145 رنز ہی بنا سکی۔نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو پہلی بار کسی بھی فارمیٹ میں شکست دی ہے ۔ اس شکست کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا جبکہ ہندوستان گروپ 2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔128 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز نے 63 گیندیں کھیلنے کے بعد 57 رنز کی شراکت قائم کی۔ پاکستان کے اوپنرز کی اچھی پارٹنرشپ نے اسے میچ میں مضبوط پوزیشن میں پہنچادیا۔ بابر اعظم نے ٹورنامنٹ میں پہلی بار ڈبل فگر کا ہندسہ عبور کیا، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے 32 گیندوں پر 32 رنز بنائے ۔اپنا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہے حارث نے اس وقت اننگز کو سنبھالا جب ٹیم کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہوئے ۔ انھوں نے تیسری وکٹ کے لیے محمد نواز (04) کے ساتھ 31 رنز کی شراکت داری کی، جب کہ انھوں نے شان مسعود (24 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 29 رنز جوڑے ۔ شکیب الحسن نے 17ویں اوور میں حارث کو پویلین بھیجا جس کے بعد شان نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر فاتحانہ رن بنا کر پاکستان کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا۔ اب جب کہ ہندوستان اور پاکستان گروپ-2 سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، سیمی فائنل میں دونوں ٹیمیں کس ٹیم سے آمنے سامنے ہوں گی، اس کا تعین ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والے میچ کے نتائج سے ہوگا۔