دیوبند، سہکاری گنا وکاس سمیتی کے نئے نظام کے تحت اب فصلوں پر ملنے والا قرض ایک سال میں دو مرتبہ ملے گا ۔ قرض لینے والی کسان پہلی مرتبہ قرض لینے کے لئے ماہ اکتوبر میں اور دوسری مرتبہ قرض کیلئے ماہ اپریل میں درخواست دینے کے اہل ہونگے ۔ گنا سمیتی کے اسپیشل سکریٹری پریم چند چورسیا نے بتایا کہ فصلوں پر قرض لینے کے پورانے نظام میں ایک اپریل سے 30ستمبر کے درمیان قرض لینے کی درخواست اکتوبر کے مہینے میں لیجاتی تھیں اور اسی قرض کی وصولی آئندہ 31اکتوبر تک کرلیجاتی تھیں ایسی صورت میں کسانوں کو3.70فیصد سود کے ساتھ ساتھ 4فیصد زائد سود کا فائدہ مل جاتاتھا۔ لیکن ایسے کسان جو ایک اکتوبر سے 31مارچ کے درمیان فصلو ں پر قرض لیتے تھے اس قرض ادائیگی تہ شدہ مدت میں نہ ہونے کی صورت میں چار فیصد زائد سود کی سہولت خمت کردی جاتی تھی۔پریم چند چورسیا نے بتایا کہ ا ب نئے نظام کو نافذ کردیاگیاہے۔ اب نئے نظام کے تحت ایک اپریل سے 30 ستمبر تک 3لاکھ روپے تک کا فصلی قرض کی درخواستیں اکتوبرماہ میں لی جائنگی۔ جس پر 3.70 فیصد سود کا بھی فائدہ ملے گا کسان کو 7 فیصد کا سود سمیتی کو دینا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ماہ اپریل سے ستمبر کے درمیان میں لئے گئے قرض کو کسان 31 مارچ تک ادا کر دیتا ہے تو اس کو 4 فیصد زائد سود کا فائدہ پنہچے گا۔ اسی طرح یکم اکتوبرسے 31مارچ تک فصلوں پرلئے جانے والے 3 روپے تک کے قرض کیلئے اپریل میں درخواستیں لی جائیں گی ۔اگر اس قرض کی ادائیگی آئندہ 30 جون کردی جاتی ہے تو 3.70 فیصد سود کے ساتھ ساتھ 4 فیصد ز ا ئد سود کی رعایت بھی دی جائیگی۔












