ویلنگٹن (یو این آئی) نیوزی لینڈ کی حکومت نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ گروہوں پر نکیسل کسنے میں مدد کے لیے نیشنل گینگ یونٹ اور ڈسٹرکٹ گینگ ڈسرپشن یونٹس قائم کیے ہیں۔محکمہ پولیس کے وزیر مارک مچل نے منگل کو یہ اطلاع دی۔مسٹر مچل نے کہا، "نیشنل گینگ یونٹ اور گینگ ڈسرپشن یونٹ مجرمانہ گینگ کے ممبران کو نشانہ بنانے میں پولیس کی اعلیٰ ترین مہارت لائے گی اور گینگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ نئے آلات کا استعمال کرے گی۔ انہوں نے کہا، ’’گینگ صرف ہماری کمیونٹیز میں تشدد اور بدحالی پیدا کرنے اور برقرار رکھنے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں 2017 سے 2023 تک گینگ کی رکنیت میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے جس نے کمیونٹیز کو متاثر کیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس ترجیحی گروہ کے مجرموں کی شناخت کرنے، انہیں نشانہ بنانے اورپکڑنے کے لئے ضلع سطح پر گینگ ڈسرپشن یونٹس میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔مسٹر مچل نے کہا کہ "یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے کہ معاشرے میں ایک ایسا گروہ ہے جو یہ مانتا ہے کہ یہ قانون سے بالاتر ہے۔” انہوں نے کہا کہ پولیس نے گینگ کے مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے 500 اضافی ممبران بھرتی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور عوامی طورپر گینگ کے تمام نشانات پر پابندی لگانے کے لیے قانون سازی کی ہے۔












