شارجہ سے سید پرویز قیصر
آسڑیلیا کی خواتین کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کی خواتین کے سبھی کھلاڑی19.2اوور میں88 رن بناکر آوٹ ہوئیں جسکی وجہ سے اسے اس میچ میں60 رن سے شکست ہوئی۔ آسڑیلیا کی خواتین نے اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 148 رن بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی 60 رن ہار خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں رنوں کے حساب سے اسکی تیسری سب سے بڑی شکست تھی۔
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کی رنوں کے اعتبار سے سب سے بڑی شکست 97 رن کی ہے جو آسڑیلیا کی خواتین کے ہاتھوں ملی تھی۔ پرل میں11 فروری2023 کو ہوئے میچ میں آسڑیلیا کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر173 رن بنائے تھے۔اسکے جواب میں نیوزی لینڈ کی سبھی کھلاڑی 14 اوورمیں76 رن بناکر آوٹ ہوئی تھیںجسکی وجہ سے اسے 97 رن سے شکست ہوئی تھی۔ پرل میں13 فروری2023 کو جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کی خواتین کے خلاف 65 رن سے جیت اپنے نام کی تھی جو نیوزی لینڈ کی دوسری سب سے بڑی جیت ہے۔ جنوبی افریقہ کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 132رن بنا ئے تھے۔نیوزی لینڈ کی خواتین 18.1 اوور میں67 رن بناکر آوٹ ہوئی تھیں جسکی وجہ سے انہیں65 رن سے ہار ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی خواتین کا یہ خواتین ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے کم اسکوت بھی ہے۔
نیوزی لینڈ کی خواتین خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پانچ مرتبہ سو رن سے کم اسکور پر آوٹ ہوئی ہیں۔ اس سے زیادہ مرتبہ سو رن سے کم پر آوٹ ہونے والی ٹیم پاکستان کی خواتین کی ہے جو آٹھ مرتبہ سو سے کم اسکور پر آوٹ ہوئی ہیں۔
نیوزی لینڈ کی خواتین کا ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں دوسرا سب سے کم اسکور14 اوور میں 76 رن ہے جو اس نے پرل میں11 فروری 2023 کو آسڑیلیا کے خلاف بنایا تھا۔ اس میچ میں آسڑیلیا کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں سات وکٹ پر 173 رن بنائے تھے اور میچ97 رن سے جیتا تھا۔ لارڈز میں انگلینڈ کی خواتین نے21 جون2009 کو ہوئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جواتین کو20 اوور میں85 رن پر آوٹ کردیا تھا جو ا س کا خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ انگلینڈ کی خواتین نے17 اوور میں چار وکٹ پر 86 رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔ خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں نیوزی لینڈ کی خواتین کا پانچواں سب سے کم اسکور18.2 اوور میں91 رن ہے جو اس نے بنگلہ دیش کی خواتین کے خلاف 29 فروری2020 کو ملبورن میں کھیلے گئے میچ میں بنایا تھا۔ اس میچ میں بنگلہ دیش کی خواتین19.5 اوور میں74 رن بناکر آوٹ ہوئی تھیں جسکی وجہ سے نیوزی لینڈ کی خواتین کم اسکور بنانے کے باوجود17 رن سے جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔
پاکستان کی خواتین خواتین کے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں سب سے زیادہ مرتبہ سو سے کم اسکور پر آوٹ ہوئی ہیں۔ پاکستان کی خواتین کا خواتین کے عالمی کپ میں سب سے کم اسکور 16.5 اوور میں60 رن ہے جو اس نے انگلینڈ کی خواتین کے خلاف ٹاونٹن میں16 جون2009 کو بنایا تھا۔ اس میچ میں انگلینڈ کی خواتین نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں123 رن بنائے تھے اور اس میچ میں 63 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔ نیوزی لینڈ کی خواتین کے خلاف بیسیٹیری میں10 مئی2010 کو ہوئے میچ میں پاکستان نے مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر 65 رن بنائے تھے جو اس کا آل آوٹ نہ ہونے کے باوجود سب سے کم اسکور ہے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے 8.2 اوور میں چار وکٹ پر71 رن بناکر میچ چھ وکٹ سے جیتا تھا۔