ریو ڈی جنیرو، (یواین آئی )برازیل کے جادوگر فٹبالر نیمار جونیئر نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف میدان کے بادشاہ ہیں بلکہ تعیش اور خوابوں کی دنیا کے بھی بے تاج شہزادے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے نیمار نے اپنی اس شاہانہ زندگی کی جھلک دکھائی ہے جسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔بیٹ مین کے دیوانے نیمار نے اپنی کلیکشن میں ایک ایسی سواری کا اضافہ کیا ہے جس نے انٹرنیٹ پر آگ لگا دی ہے۔ نیمار نے اپنے نجی جیٹ، ہیلی کاپٹر اور نئی بیٹ موبائل ریپلیکا کو فخر کے ساتھ پیش کیا ہے ۔نیمار نے (13 لاکھ پاؤنڈ) کی مالیت سے ‘بیٹ موبائل کی ہو بہو ریپلیکا خریدی ہے۔ اس انوکھی گاڑی کو 50 ماہرین کی ٹیم نے 3 سال کی طویل محنت کے بعد تیار کیا ہے۔ یہ بیٹ موبائل دراصل ایک ریپلیکا ہے جسے 50 افراد کی ٹیم نے 3 سال کے عرصے میں تیار کیا ہےاگرچہ یہ سڑکوں پر نہیں چل سکتی، مگر نیمار کے گیراج کی زینت بن کر ان کے ذوق کی عکاسی کر رہی ہے۔نیمار کی کلیکشن محض گاڑیوں تک محدود نہیں، بلکہ انہوں نے فضاؤں کو بھی مسخر کر رکھا ہے۔ نیمار کے پاس (1 کروڑ پاؤنڈ) مالیت کا ایک خصوصی ہیلی کاپٹر موجود ہے جسے ‘بیٹ کاپٹر کہا جاتا ہے۔ ان کا سیاہ رنگ کا نجی جیٹ طیارہ کسی اڑتے ہوئے محل سے کم نہیں، جس کی مالیت (3 کروڑ 70 لاکھ پاؤنڈ) بتائی جاتی ہے۔سعودی کلب الہلال کے ساتھ تاریخی معاہدے کے بعد نیمار کی دولت میں سیلاب آ چکا ہے۔ ان کے کل اثاثوں کی مالیت کھربوں روپے ہے۔ جس سے ان کی اس کلیکشن کی مجموعی مالیت تقریباً 5 کروڑ پاؤنڈ ہو جاتا ہے ۔ان کے کار کلیکشن میں دنیا کی مہنگی ترین برانڈز موجود ہیں جیسے رولز رائس گھوسٹ، بینٹلے، لیمبورگینی اور آسٹن مارٹن۔نیمار کی یہ تصاویر محض دولت کی نمائش نہیں بلکہ اس لڑکے کی داستانِ کامیابی ہے جس نے فٹبال کی دنیا سے اپنے خوابوں کی تعبیر کشید کی۔ جب ان کا ‘بیٹ موبائل ان کے نجی جیٹ کے سائے میں کھڑا نظر آتا ہے، تو یہ منظر کسی ہالی وڈ فلم کے سین سے کم معلوم نہیں ہوتا۔ نیمار نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اگر جنون صادق ہو تو انسان زمین سے لے کر آسمان تک اپنی مرضی کی دنیا بسا سکتا ہے۔












