• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

نیتی آیوگ اٹل انوویشن مشن ریاستی سطح کی اختراعی ورکشاپ کی میزبانی کرے گا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 3, 2023
0 0
A A
نیتی آیوگ اٹل انوویشن مشن ریاستی سطح کی اختراعی ورکشاپ کی میزبانی کرے گا
Share on FacebookShare on Twitter

نیتی آیوگ اٹل انوویشن مشن ریاستی سطح کی اختراعی ورکشاپ کی میزبانی کرے گا
نئی دہلی، 2 اکتوبر : ہندوستان بھر میں اختراعی اور کاروباری ماحولیات کو فروغ دینے اور پروان چڑھانے کے ایک اسٹریٹجک اقدام میں اٹل انوویشن مشن ریاستی سطح کے اختراعی ماحولیاتی نظام کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ماہرین کے باہمی تبادلہ خیال پر مبنی ایک ورکشاپ کا اہتمام کرنے کے لیے تیار ہے ۔آئندہ 6 سے 8 نومبر تک ’’بلڈنگ اسٹیٹ’ لیول انوویشن ایکو سسٹم پروگرام‘ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بنگلور (آئی آئی ایم بنگلور) کی پرشکوہ عمارت میں منعقد ہونے والاہے ۔ یہ سہ روزہ اجتماع ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا تاکہ وہ ہندوستان بھر میں اپنے اپنے علاقوں میں جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ(آئی اینڈ ای) کو فروغ دینے کے لیے پروگراموں کاانعقاد کریں ، معلومات کا تبادلہ کریں اور حکمت عملی تیار کریں۔مشن ڈائریکٹر اٹل انوویشن مشن ڈاکٹر چنتن ویشنو نے جمعرات کو یہاں تقریب سے پہلے منعقد کی جانے والی ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’عالمی اختراعی انڈیکس میں ہندوستان کی حالیہ پیش رفت، یعنی81 ویں سے 40 ویں مقام تک پہنچ جانا، ملک کی وسیع اختراعی صلاحیت کو واضح کرتی ہے ۔ اس قابل ذکر رفتار کو جاری رکھنے اور ٹاپ 25 میں شامل ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہندوستان کی متنوع ریاستیں اپنی مخصوص طاقتوں اور مقامی سیاق و سباق کے مطابق لچکدار اختراع کاری اور کاروباری ( آئی اینڈ ای) ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے تعاون کریں۔ یہ ماحولیاتی نظام علاقائی صنعتوں کو مضبوط بنانے ، اقتصادی ترقی کو تحریک دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں‘‘۔مسٹر چنتن ویشنو نے مزید کہا کہ ہندوستان بھر کی ریاستیں پہلے ہی مضبوط اختراع کاری اور کاروباری ( آئی اینڈ ای) ماحولیاتی نظام کی تعمیر کا سفر شروع کر چکی ہیں، ان ریاستوں کو اپنے پروگراموں کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں مرکزی حکومت کے اقدامات سے تعاون حاصل رہاہے ۔ نتیجتاً ریاستی سطح کے ماڈلز کی ایک بڑی تعداد سامنے آئی ہے ، جن میں سے ہر ایک اپنی معلومات اور کارنامے پیش کرتا ہے ۔ تاہم، ریاستی سطح کی اس ورکشاپ کو ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے درمیان باہمی طور پر تجربات سے استفادہ کرنے کی طاقت کو بروئے کار لانے کے لیے احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے ، جس سے ان کے متعلقہ ریاستی سطح کے اختراع کاری اور کاروباری ( آئی اینڈ ای) ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کو فروغ دیا جاسکے ۔اس ورکشاپ کا مقصد ریاستی سطح کے ہر ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس ہنر کو سیکھنے کی طاقت کو فروغ دینا ہے ۔ریاستی/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سطح کی جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ ماڈلز کے اشتراک کے علاوہ شرکاء خیالات، حکمت عملیوں اور تجربات کا تبادلہ کریں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کامیاب نفاذ اور اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے حوالے سے حاصل کردہ علم کی نمائش کریں گے ۔مزید برآں، ورکشاپ کا مقصد ریاستی اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سطح کے ماحولیاتی نظام تشکیل دینے والوں کا ایک متحرک نیٹ ورک بنانا ہے جو تعاون، خیالات کا تبادلہ، اور ترقی کو ورکشاپ کے مرحلے سے آگے تک لے جا سکتے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کرناٹک کے اختراعی ماحولیاتی نظام کے کچھ حصوں کا بھی دورہ کریں گے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں  تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    مارچ 20, 2026
    تیل و گیس کے کنوؤںپر حملے فوری بند ہونے چاہئے: بھارت

    تیل و گیس کے کنوؤںپر حملے فوری بند ہونے چاہئے: بھارت

    مارچ 20, 2026
    ممتا بنرجی کا الیکشن کمیشن پر بنگال کونشانہ بنانے  کا الزام، اقدامات کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا

    ممتا بنرجی کا الیکشن کمیشن پر بنگال کونشانہ بنانے کا الزام، اقدامات کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں  تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist