• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

نتیش کمارنے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کیا

دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، آپ نے مسلسل اپنے اعتماد اور حمایت کو برقرار رکھا اور اسی کے بل پر ہم نے پوری وفاداری کے ساتھ بہار اور آپ سب کی خدمت کی ہے:نتیش کمار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 6, 2026
0 0
A A
نتیش کمارنے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کیا
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ،  (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے راجیہ سبھا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسٹر کمار نے جمعرات کو ایکس پر لکھا، "دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، آپ نے مسلسل اپنے اعتماد اور حمایت کو برقرار رکھا ہے اور اسی کے بل پر ہم نے پوری وفاداری کے ساتھ بہار اور آپ سب کی خدمت کی ہے۔ یہ آپ کے اعتماد اور تعاون کی وجہ سے ہے کہ بہار آج ترقی اور احترام کی ایک نئی جہت پیش کر رہا ہے۔ اس کے لیے پہلے بھی میں نے کئی بار آپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔”مسٹر کمار نے کہا، "اپنے پارلیمانی کیریئر کے آغاز سے ہی، میری خواہش تھی کہ میں بہار مقننہ کے دونوں ایوانوں کے ساتھ پارلیمنٹ کے بھی دونوں ایوانوں کا رکن بن سکوں۔ اس سلسلے میں، میں اس مرتبہ ہونے والے انتخابات میں راجیہ سبھا کا رکن بننا چاہ رہا ہوں۔”وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے کہا، "میں آپ کو پورے خلوص کے ساتھ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ میرا یہ رشتہ مستقبل میں بھی برقرار رہے گا اور آپ کے ساتھ مل کر ایک ترقی یافتہ بہار کی تعمیر کے لیے میرا عزم برقرار رہے گا۔ جو نئی حکومت بنے گی اسے میرا مکمل تعاون اور رہنمائی حاصل ہو گی۔”بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار سمیت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی جانب سے پانچ امیدواروں نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا کے انتخابات کے لیے نامزدگی کے کاغذات داخل کیے۔ این ڈی اے کی طرف سے جنتا دل یونائیٹڈ کے قومی صدر اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار، موجودہ راجیہ سبھا رکن رام ناتھ ٹھاکر، بی جے پی کے قومی صدر نتن نبین، شیو کمار اور راشٹریہ لوک مورچہ کے قومی صدر اپیندر کشواہا نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے۔ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار اور دیگر این ڈی اے امیدوار مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ بہار اسمبلی پہنچے، جہاں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے راجیہ سبھا کے لیے نامزدگی داخل کی۔ واضح رہے کہ بہار سے راجیہ سبھا کی پانچ نشستیں خالی ہو رہی ہیں۔ ان میں سے دو نشستیں جنتا دل یونائیٹڈ اور دو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ہیں جبکہ ایک نشست نیشنل پیپلز فرنٹ کی ہے۔ مرکزی وزیر رام ناتھ ٹھاکر اور راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین ہری ونش جنتا دل یونائیٹڈ کے موجودہ اراکین ہیں جبکہ امریندر دھاری سنگھ اور پریم چند گپتا آر جے ڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیشنل پیپلز فرنٹ کے صدر اپیندر کشواہا بھی موجودہ رکن ہیں جن کی مدتِ کار اپریل میں مکمل ہو جائے گی۔ ان پانچوں اراکین کی مدت آئندہ ماہ ختم ہو رہی ہے جس کے باعث ان نشستوں پر راجیہ سبھا کے انتخابات منعقد کیے جا رہے ہیں۔ دریں اثنا جھارکھنڈ کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف بابولال مرانڈی نے بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے ٹویٹ پر ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ مسٹر مرانڈی نے لکھا کہ نتیش کمار گزشتہ تین سے چار دہائیوں سے بہار کی سیاست کے مرکز میں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو جنگل راج سے نکال کر اچھی حکمرانی (سوشاسن) کے قیام میں نتیش کمار کا کردار سب سے نمایاں رہا ہے۔ ان کی قیادت میں ریاست نے انتظامی استحکام، ترقی اور نظم و نسق کی ایک نئی سمت حاصل کی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عوامی زندگی میں نتیش کمار نے ہمیشہ شفافیت، وقار اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیا ہے۔ بہار کے وزیرِ اعلیٰ کی حیثیت سے ان کا دورِ حکومت ریاست کی تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ بابولال مرانڈی نے کہا کہ اب راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے بھی ایوان ان کے تجربے، بصیرت اور قیادت سے یقیناً مستفید ہوگا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    دہلی حج کمیٹی کی دوبارہ کمان سنبھالنے والی پہلی خاتون بنیں گی کوثر جہاں!

    مارچ 6, 2026
    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مسلمان اور آزمائش کا عہد: صبر، حکمت اور بقا کی جستجو

    مارچ 6, 2026
    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    امریکہ۔ایران جنگ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی بھارت کے لیے خطرناک اشارہ :سسودیا

    مارچ 6, 2026
    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    اگر ہمت ہے تو استحقاق کمیٹی کے سامنے کیجریوال کی سماعت کی لائیو اسٹریمنگ کرے بی جے پی: آتشی

    مارچ 6, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist