• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

حضورؐ کی محبت کے بغیر کوئی عمل قابل قبول نہیں: مولانا محمد ذاکر قاسمی

بکرمنڈی ڈھال میںرحمت عالم مہینہؐ کے تحت شافع محشر کانفرنس کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 7, 2024
0 0
A A
حضورؐ کی محبت کے بغیر کوئی عمل قابل قبول نہیں: مولانا محمد ذاکر قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور، پریس ریلیز،ہماراسماج:جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کانپور کی جانب سے ڈاکٹر حلیم اللہ خان کی سرپرستی اور مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی نگرانی میں منائے جارہے رحمت عالمؐ مہینہ کے تحت جامعہ رحمت بکرمنڈی ڈھال میں شافع محشرؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کی صدارت جمعیۃ علماء شہر کانپور کے نائب صدر مولانا محمد انیس خان قاسمی اور نگرانی قاضی شریعت مولانا محمد انعام اللہ قاسمی نے کی۔قاری محمد شمشاد کی تلاوت سے شروع ہونے والی کانفرنس میں مولانا بیت اللہ ثاقبی نے نعت پاک نذرانہ پیش کیا۔مولانا محمد انعام اللہ قاسمی نے کانفرنس کے مقصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ ربیع الاول حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے، اس مہینہ میں ہر ایمان والے کا دل خوشی سے مسرور رہتا ہے۔ اسی خوشی کے اظہار کے طور پر مسلمان مختلف قسم کے پروگرام، روشنی، میلاد اور جلوس وغیرہ کے پروگرام کرتے ہیں۔ اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہوتا ہے کہ ہم خوشی میں کوئی ایسا کام نہ کرجائیں جو حضورؐ کی تعلیمات اور آپؐ کی منشاء کے خلاف ہو۔ چنانچہ اسی مقصد کے پیش نظر آپؐ کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی کیلئے سابق قاضی شہر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمیؒ نے ان پروگراموں کی بنیاد رکھی تھی اور اللہ کے فضل سے آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے اور امت اس سے نفع اُٹھا رہی ہے۔مولانا محمد ذاکر قاسمی نے اپنے تفصیلی خطاب میں عشق نبویؐ کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنت تو حضورؐ سے محبت کی بنیاد پر ہی مل سکے گی۔ مولانا نے کہا کہ ہماری عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاق عشق رسولؐ سے خالی ہوجائیں تو ہمارا کوئی بھی عمل اللہ کے نزدیک قابل قبول نہیں ہوگا۔ مولانا نے قرآن پاک کے حوالہ سے کہا کہ حضورؐ کی اتباع کے بغیر اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ اللہ نے اپنی اطاعت کو حضورؐکی اطاعت پر موقوف رکھا ہے۔ اگر ہم اللہ کا مقرب بندہ بننا چاہتے ہیں تو ہمیں حضور پاکؐ کی سیرت کو اپنانا ہوگا۔ مولانا نے حدیث کے حوالہ سے بتلایا کہ کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک حضور پاکؐ کی محبت اس کے نزدیک اس کے والدین، اولاد اور ساری دنیا سے زیادہ نہ ہوجائے۔ مولانا محبت کے تقاضوں پر گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ حضورؐ سے محبت کی علامت اور تقاضہ یہ ہے کہ حضور پاکؐ کی بھرپور اتباع کی جائے، آپؐ کی سنتوں کی پیروی کی جائے، اپنے زندگی کے ہر معاملہ میں آپؐ کی سیرت سے رہنمائی حاصل کی جائے، آپؐ کے شاگرد اور جانثار حضرات صحابہ کرامؓ سے سچی عقیدت و محبت رکھی جائے اور ان کی زندگیوں کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالا جائے، اس کے بغیر محبت کے لاکھ دعوے کیے جائیں وہ سب فضول ہوں گے۔مولانا ظفر عالم ندوی نے خطاب کرتے ہوئے بتلایا کہ حضور پاکؐ کی تعلیمات میں ایک اہم چیز صفائی ہے۔ مذہب اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے۔ لیکن افسوس کہ آج مسلمانوں کے دلوں سے صفائی ستھرائی اہمیت بالکل ختم ہوتی جارہی ہے۔ ہمارے گلی محلوں میں پڑے کوڑوں کے ڈھیر ہماری بے ضمیری اور دین سے دوری کی گواہی دے رہے ہیں۔ مولانا نے بتلایا کہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے حضور پاکؐ کی تعلیمات کو عام کرنے کی غرض سے شہری جمعیۃ علماء کانپور کی جانب سے پورے ماہ صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔ ہم سب کو چاہئے کہ آگے بڑھ کر اس مہم کا حصہ بنیں اور اپنے گھر و محلے میں صفائی کے حوالہ سے لوگوں کو بیدار کریں، کوڑا کرکٹ وغیرہ کوڑے دان میں ڈالیں اور جو صفائی والے کوڑا اٹھانے کیلئے آتے ہیں ان کا بھرپور تعاون کریں۔کانفرنس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سیرت کے پیغام کو سن کر اس پر عمل کرنے کا عہد کیا۔ مولانا انعام اللہ قاسمی کی دعا پر کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مولانا طاہر ندوی، مولانا توحید عالم ندوی، مولانا اعجاز ندوی، مولانا ـ ضمیر ندوی، مولانا ابوالکلام ندوی، مولانا قناعت اللہ مظاہری، حافظ منہاج السلام، حافظ انور اور مولانا عرفان مظاہری وغیرہ بطورِ خاص موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    عالمی بحران کے دوران بھی اپوزیشن سیاست کر رہی ہے: نایاب سنگھ سینی

    مارچ 30, 2026
    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا  حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی پر کانگریس کا حملہ، پاکستان کی عالمی مقبولیت پر سوال اٹھایا

    مارچ 30, 2026
    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مچھوارے خود کفیل بھارت کی مضبوط بنیاد ہیں: مودی

    مارچ 30, 2026
    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    صوبہ گیلان میں امریکی و اسرائیلی بمباری، شیراز دھماکوں سے گونج اٹھا

    مارچ 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist