نئی دہلی، 5 دسمبر ملک کے لیے راحت کی خبر ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,630 پر مستحکم ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.94 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 95 ایکٹو کیسز کی کمی کے بعد ان کی تعداد کم ہو کر 4434 ہو گئی ہے ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے آزاد ہونے کے بعد کل 319 افراد کی تعداد بڑھ کر 4,41,38,554 ہو گئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے ۔ وزارت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسز میں کمی آئی ہے ۔ کورونا کے سب سے زیادہ نئے کیس کرناٹک (پانچ) اور اڈیشہ (پانچ) میں آئے ہیں۔ قومی راجدھانی میں کورونا انفیکشن کے دو فعال کیسوں میں اضافے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے ۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 19,80,448 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 26,518 ہو گئی ہے ۔کیرالہ میں 35 فعال کیسوں کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,583 ہو گئی ہے ۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67 لاکھ 53 ہزار 573 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 502 ہے ۔ کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے پانچ فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,639 ہوگئی ہے ۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 40,29,446 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,303 پر مستحکم ہے ۔ مہاراشٹر میں 35 ایکٹو کیسز کم ہو کر 293 ہو گئے ہیں۔