• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

نارتھ ایسٹ ایکسپریس حادثہ، ماں بیٹی سمیت چار افراد کی موت

آٹھ ٹرینیں منسوخ، 33ٹرینوں کے روٹ تبدیل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 13, 2023
0 0
A A
نارتھ ایسٹ ایکسپریس حادثہ،  ماں بیٹی سمیت چار افراد کی موت
Share on FacebookShare on Twitter

پٹنہ، 12 اکتوبر : آنند وہار سے کامکھیا جانے والی نارتھ ایسٹ ایکسپریس ایسٹ سنٹرل ریلوے (ای سی آر) کے پٹنہ جنکشن دین دیال اپادھیائے ریلوے لائن پر رگھوناتھ پور کے قریب بدھ کی رات 23 ڈبو ں کے پٹری سے اترنے سے ماں بیٹی سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ای سی آر نے بتایا کہ آنند وہار ٹرمینل سے کامکھیا جانے والی ٹرین نمبر 12506 نارتھ ایسٹ ایکسپریس کے 23 ڈبے بدھ کو تقریباً 21:35 بجے دانا پور ڈویژن کے رگھوناتھ پور اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئے ۔
اس حادثے میں 4 مسافروں کی موت ہو گئی اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ۔ 75 شدید زخمی مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔بکسر ضلع کے برہم پور (رگھوناتھ پور) کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کے میڈیکل انچارج نے بتایا کہ حادثے کے متاثرین کو علاج کے لیے اسپتال لایا گیا، جہاں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ ان میں آسام کے تینسوکیا کے رہنے والے دیپک بھنڈاری کی بیوی اوشا بھنڈاری (33) اور ان کی جڑواں بیٹیوں میں سے ایک آکرتی بھنڈاری (8)، بہار کے کشن گنج ضلع بسن پور سپتیاکے ابو زید (27) اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔ مسٹر بھنڈاری کا خاندان اس وقت دہلی کے مہرولی میں رہتا ہے ۔دریں اثنا، جمعرات کو بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری پرتیا امرت نے کہا کہ چوتھے مرنے والے کی شناخت نریندر کمار کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ راجستھان کا رہنے والا تھا اور بیگوسرائے کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں کام کرتا تھا۔ وہ ریاستی صحت کمیٹی کا ملازم تھا۔زخمی دیپک بھنڈاری نے بتایا کہ وہ، اس کی بیوی اوشا بھنڈاری اور جڑواں بیٹیاں آکرتی (8) اور ادیتی (8) جلپائی گوڑی جارہے تھے ۔ رگھوناتھ پور کے قریب ٹرین کے ایم1 سمیت کئی ڈبے پٹری سے اترگئے ۔ ان کی بیوی اور بیٹی آکرتی ٹرین کی کھڑکی سے باہر گر گئیں۔اس حادثے میں ان کی بیوی اور بیٹی آکرتی کی موت ہو گئی۔ان کا اور اس کی دوسری بیٹی کابرہما پور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں علاج چل رہا ہے ۔ٹرین کے مسافروں نے بتایا کہ وہ سو رہے تھے اسی دوران تیز جھٹکوں کے ساتھ زور دار دھماکہ ہوااور چیخ و پکار کی آوازیں آئیں۔ موت کا یہ منظر دیکھ کر سب کی روح کانپ اٹھی۔ کسی طرح ہم کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر باہر نکل آئے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب ٹرین حادثے کا شکار ہوئی تو اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ لوگ بھاگ کر موقع پر پہنچ گئے ۔ لوگوں کو ٹرین سے باہر نکالاگیا۔سب ڈویڑنل افسر دھیریندر کمار مشرا نے بتایا کہ اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ تقریباً 100 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے ۔ بکسر کے سول سرجن ڈاکٹر سریش چندر سنہا نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو ایمس پٹنہ اور دیگر کو قریبی اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ فائر آفیسر ونود کمار یادو نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں اس حادثے کی اطلاع ملی، برہم پور پولیس اسٹیشن میں تعینات ان کی ٹیم سب سے پہلے موقع پر پہنچی اور راحت اور بچاؤ شروع کیا
۔یہاں داناپور ریلوے ڈویڑن نے 75 شدید زخمیوں کی فہرست جاری کی ہے جو زیر علاج ہیں۔ عام زخمیوں کو علاج کے بعد چھوڑ دیا گیاہے ۔ تین سنگین طورپر زخمی خواتین سمیت 10 لوگوں کا علاج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) پٹنہ میں کیا گیا، نو لوگوں کا صدر اسپتال بھوجپور میں، 38 افراد جن میں چار خواتین شامل ہیں، رگھوناتھ پور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں، ایک شخص پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال (پی ایم سی ایچ)، تین خواتین سمیت 12 افرادبکسر صدر اسپتال میں، دو افراد سب ڈویڑنل اسپتال میں زیر علاج ہیں، ایک خاتون سمیت تین افراد جگدیش پور (آرا) سب ڈویڑنل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ دریں اثنا، ای سی آر کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر وریندر کمار نے آج کہا کہ ریلوے انتظامیہ نے اس بدقسمت واقعہ میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے خاندانوں کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم دی ہے ۔ اس کے علاوہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو 50ہزار روپے بطور ایکس گریشیا دئیے گئے ۔تمام مسافروں کو خصوصی انتظامات کے تحت رگھوناتھ پور سے ایک اسپیشل ٹرین جائے وقوع سے منزل تک جانے کے لیے کھولی گئی ہے ۔مسٹر کمار نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، مقامی انتظامیہ کی مدد سے تمام زخمیوں کو رگھوناتھ پور، آرا، بکسر اور پٹنہاسپتالوں میں داخل کرایاہے ۔ ٹرینوں کی آمدورفت بحال کرنے کا کام جاری ہے ۔ حادثے سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے گئے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات کمشنر آف سیفٹی (ریلوے )، ایسٹرن سرکل، کولکاتا کے ذریعہ کیا جائے گا ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist