• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 5, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

اب پریس کلب آف انڈیا انٹیلی جنس بیورو کی جانچ کے دائرہ میں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 22, 2022
0 0
A A
اب پریس کلب آف انڈیا انٹیلی جنس بیورو کی جانچ کے دائرہ میں
Share on FacebookShare on Twitter

کالعدم تنظیموں کو پریس کانفرنس یاپروگرام کیلئے کلب میں جگہ فراہمی کا الزام، کلب نے ’ فیک اور جعلی نیوز‘ قرار دیا“
عامر سلیم خان

نئی دہلی سماج نیوز سروس:پریس کلب آف انڈیا (پی سی آئی) انٹیلی جنس بیوروکی جانچ کے دائرہ میں ہے۔ پریس کلب پر تشدد پسندوں اور ممنوعہ تنظیموں کو پریس کانفرنسوں اوردیگر تقریبات کے انعقاد میں جگہ فراہمی کیلئے تعاون کرنے میں مبینہ کردار کاالزام ہے۔ آئی بی ایجنسی اس سلسلے میں جانچ کررہی ہے۔ انٹیلی جنس بیوروکے ذرائع کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے رکن صدیق کپن بھی پی سی آئی کے رکن تھے اور کلب میں پریس کانفرنس منعقد کرنے میں وہ اپنے ساتھیوں کی مدد کرتے تھے۔بتادیں کہ صحافی کپن کو 5 اکتوبر 2020 کو اتر پردیش کے ہاتھرس میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کے الزام میںانسداد غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ (یواے پی اے ) کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔تب سے انہیںمتعدد عدالتوں سے ضمانت جیسی کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ حالانکہ دوسری طرف پریس کلب آف انڈیا منتظمہ کمیٹی کے ذرائع کی مانیں تو یہ بالکل ’ فیک اور جعلی نیوز‘ ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیورو نے حال ہی میںپریس کلب آف انڈیاکے دفتر میںاپنی ایک ٹیم بھیجی تھی ۔ اس دوران کلب کے اہلکاروں اور دیگر ذمہ داروںسے پوچھ تاچھ کی گئی تھی تاکہ پی ایف آئی اور دیگر کالعدم تنظیموں کی طرف سے منعقد کی جانےوالی پریس کانفرنسوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ آئی بی حکام گزشتہ دو سالوں میں پی سی آئی میں ہونے والی پریس کانفرنسوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کر رہے ہیں جن کا اہتمام انتہائی بائیں بازو، اسلام پسند گروپوں اور کالعدم تنظیموں نے کیا تھا۔ معلومات کے مطابق8 اکتوبر2022 کو پی سی آئی میں ایک پریس کانفرنس (پی سی )کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اگرچہ یہ پی سی مبینہ طور پر آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (اے آئی ایس اے) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لینن) لبریشن کی طرف سے منعقد کی گئی تھی، مگر آئی بی کا خیال ہے کہ دراصل پی ایف آئی کی ایک ونگ ’کیمپس فرنٹ آف انڈیا‘نے اس پریس کانفرنس کااہتمام کیا تھا۔
مذکورہ پریس کانفرنس میں مقررین اور شرکاءنے یو اے پی اے قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دہلی فسادات2020 کے ملزم خالد سیفی کی بیوی نرگس، صحافیہ نیہا دکشٹ، ڈی یو ٹیچر نندنی سندر، نندیتا نارائن، جینی روینا پی، آر جے ڈی ایم پی منوج جھا، سی پی آئی (ایم ایل) جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ اور اے آئی ایس اے دہلی سکریٹری نیہا بورا اس پریس کانفرنس میں موجود تھے۔آئی بی ذرائع نے مزید دعویٰ کیاہے کہ چونکہ اب پی ایف آئی پر پابندی عائد کردی گئی اور وہ ایک ممنوعہ تنظیم ہے، اس لئے وہ مختلف کلبوںمیں مبینہ طور پر دیگر تنظیموں کے بھیس میں میٹنگیں کررہی ہے۔اس طرح پریس کلب آف انڈیا بھی اب سرکاری ایجنسیوں کی جانچ کے دائرے میں ہے اور الزام عائد کیا گیا ہے کہ ممنوعہ تنظیموں اور تشدد پسند افراد کو پریس کلب آف انڈیا میں پریس کانفرنس کے اہتمام میں کلب کا مبینہ کردار ہے ۔
ادھر پریس کلب آف انڈیا کے ذرائع کی مانیں تو یہ خبر پوری طرح ’ فیک اور جعلی نیوز ‘ ہے۔ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ کلب کے ایک سینئر ذمہ دار نے بتایا کہ پریس کلب میں انتہائی جانچ کے بعد کوئی پروگرام یا پریس کانفرنس کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی مشکوک یا حکومت کو مطلوب شخص کی طرف سے یہاں کوئی پریس کانفرنس نہیں کی گئی ہے۔ کلب اس معاملہ میں پوری طرح محتاط رہتا ہے اور تحقیق کے بعد ہی جگہ فراہمی کا کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ اگر ایجنسی کو لگتا ہے کہ یہاں ایسے مشکوک لوگوں کی پریس کانفرنس یا کوئی تقریب منعقد ہوئی ہے تو ثبوت اور شواہد پیش کرنا چاہئے۔ پریس کلب آف انڈیا نے کسی ایسے فرد کو پریس کانفرنس کیلئے جگہ مہیا نہیں کرائی ہے جو حکومت کی نظر مشتبہ ہو۔ ہمیں اس خبر میں کوئی سچائی معلوم نہیں ہوتی۔ یہ خبر پریس کلب آف انڈیا پر بے جا الزام کو جگہ دیتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین  جاسوس کو پھانسی دے دی

    ایران نے اسرائیل کے اہم ترین جاسوس کو پھانسی دے دی

    ستمبر 29, 2025
    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ایران کے افزودہ یورینیم کے ٹھکانے کا علم ہے:نیتن

    ستمبر 29, 2025

    مسلمانوں کی کامیابی اور شراکت کی کہانیاں

    ستمبر 29, 2025
    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    خلیج کی مشترکہ سلامتی خطرے میں ہے شہزادہ ترکی الفیصل کا انتباہ

    ستمبر 29, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist