• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

اب اتر پردیش میں ’انڈیا اتحاد ‘کا کیا ہوگا ؟

عام انتخابات میں بی ایس پی کا تنہا انتخابات لڑنے کا اعلان

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 15, 2024
0 0
A A
اب اتر پردیش میں ’انڈیا اتحاد ‘کا کیا ہوگا ؟
Share on FacebookShare on Twitter

بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی نے اپنے یوم پیدائش پر کہا میں ابھی سیاست سے سبکدوش نہیں ہوئی ،دلت ، پسماندہ ، غریب اور اقلیتوں پر جتائی امید ،2022؍کو بھول کر 2007؍کے نتیجہ پر نظر

مایاوتی نے اپنے بیان میں اور کیا کہا
میں اپنی آخری سانس تک پارٹی میں رہوں گی
کارکنوں کو گمراہ کن بیانات پر توجہ نہیں دینی چاہئے
اعلی ذات کے لوگ بی ایس پی کو نہیں دیتے ووٹ
ہمارا ووٹ فیصد بھی کم ہو جاتا ہے جو ٹھیک نہیں ]

نئی دہلی : عام انتخابات سے عین قبل مایاوتی نے انڈیا اتحاد میں شامل ہونے سے صاف انکار کر دیا اور اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی تنہا انتخابات میں اترے گی ۔ اس اعلان سے یقینی طور پر انڈیا اتحاد کو جھٹکا لگا ہے جبکہ یہ بی جے پی کے لیے خوش آئند ہے ۔ مایاوتی نے کہا کہ وہ انتخابات کے بعد طے کریں گی کہ کس کے ساتھ جانا ہے اور کس کے ساتھ نہیں جانا۔ واضح رہے کہ درمیان میں یہ خبر آئی تھی کہ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے اور سیٹ شیئرنگ پر بات چل رہی ہے لیکن آج کے اعلان سے شاید سارے دروازے بند کر دیے ۔ انھوں نے لکھنؤ میں اپنی سالگرہ کے موقع واضح کیا کہ ان کی پارٹی آئندہ انتخابات میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد یا کسی اتحاد کا حصہ ہونے کے بجائے تنہا دلت، پچھڑوں، غریب اور اقلیتوں کے ساتھ الیکشن لڑے گی۔ساتھ ہی بی ایس پی سپریمو نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ سیاست سے ریٹائر نہیں ہورہی ہیں۔بلکہ اپنی آخری سانس تک وہ پارٹی کو تقویت فراہم کرنے کے لئے کام کرتی رہیں گی۔پارٹی کارکنوں کو اس طرح کی گمراہ کن ، بے بنیاد پروپیگنڈے پر دھیان نہیں دینا چاہئے ۔اپنی 68ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ میں اس بات کو واضح کردینا چاہتی ہوں کہ ہماری پارٹی لوک سبھا انتخابات تنہا پوری تیاریوں کے ساتھ،دلت، پچھڑوں، غریب اور اقلیتوں کی طاقت کے ساتھ لڑے گی۔بی ایس پی اپنے سپریمو کی یوم پیدائش کو یوم عوامی بہبود کے طور پر منارہی ہے ۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بی ایس پی نے سال 2007 میں تنہا الیکشن لڑ کر ریاست میں اکثریت کے ساتھ حکومت بنائی تھی۔اس لئے اس تجربہ کو اپنے ذہن میں رکھتے ہوئے ہماری پارٹی لوک سبھا انتخابات تنہا لڑے گی اور ملک کی پونجی وادی، ذات وادی، تنگ و فرقہ پرست سوچ رکھنے والی سبھی پارٹیوں سے اپنی دوری بھی بنا کر رکھے گی۔ساتھ ہی سال 2007 کے اسمبلی انتخابات کی طرح اگر لوک سبھا انتخابات آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے بغیر ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے منعقد ہوئے تو ان کی پارٹی یقینا بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔مایاوتی نے دعوی کیا کہ بی ایس پی اتحاد کے بجائے تنہاالیکشن اس لئے لڑتی ہے کیونکہ اس پارٹی کی اعلی قیادت ایک دلت کے ہاتھ میں ہے جن کے تئیں زیادہ تر پارٹی کی ذات والی ذہنیت ابھی تک تبدیل نہیں ہوئی ہے ۔اور یہی خاص وجہ ہے کہ اتحاد کرکے الیکشن لڑنے میں بی ایس پی کا ووٹ اتحادی جماعت کو تو چلا جاتا ہے لیکن ان کا اپنا بیس ووٹ و خاص کر اپر کاسٹ کو ووٹ بی ایس پی کو ٹرانسفر نہیں ہوپاتا ہے ۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ پارٹی کا ماننا ہے کہ اتحاد کر کے الیکشن لڑنے سے ان کی پارٹی کا فائدہ کم و نقصان زیادہ ہوتا ہے اور اس سے پارٹی کا ووٹ فیصد بھی کم ہوجاتا ہے اور پھر بی ایس پی سے اتحاد کرنے والی پارٹی کو پورا فائدہ پہنچ جاتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ملک میں زیادہ تر پارٹیاں بی ایس پی سے اتحاد کر کے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ مہینے پارٹی کی آل انڈیا میٹنگ میں میں اتفاق رائے آکاش آنند کو اپنا وارث ہونے کا اعلان کیا تھا۔اور اس وقت سے یہ غلط اور بے بنیاد خبر پھیلائی جارہی ہے کہ بی ایس پی سپریمو سیاست کو خیربادکہنے والی ہیں۔جس میں ذرہ برابر سچائی نہیں ہے ۔ میں اپنی آخری سانس تک پارٹی کی مضبوطی کے لئے کوشاں رہونگی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    فروری 5, 2026
    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی  صوبے

    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی صوبے

    فروری 5, 2026
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist