• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

اے ایمان والو!اللہ و رسول کی آواز پر لبیک کہے بغیر زندگی ،زندگی نہیں

مولانا محمد عبدالحفیظ اسلامی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 1, 2024
0 0
A A
Share on FacebookShare on Twitter

ترجمانی:
اے ایمان لانے والو، اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جبکہ رسول تمہیں اس چیز کی طرف بلائے جو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے اور جان رکھو کہ اللہ آدمی اس کے دل کے درمیان حائل ہے اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاوگے۔ (سورہ انفال۔ آیت 24)
مذکورہ آیت کریمہ میں حق سبحانہ تعالیٰ نے دو اہم باتیں بیان فرمائے۔
۱۔ اللہ اور اس کے رسولؐ کی پکار میں انسانوں کی زندگی ہے۔
۲۔ انسانوں کی آخری منزل (روز محشر) کی یاد دہانی۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پکار انسانوں کیلئے حقیقی زندگی
جب انسان الٰہی و نبوی تعلیم سے غفلت برتیں تو ان کا یہ عمل حقیقی زندگی کی راہ سے ہٹا کر ایک ایسی منزل تک پہنچادیتا ہے جہاں پر انسان زندہ تو رہ سکتے ہیں مگر حقیقی زندگی کا لطف انہیں نصیب نہیں ہوتا اللہ تبارک تعالیٰ کا انسانوں پر اتنا بڑا فضل و کرم ہوا کہ اس نے صرف ان کو پیدا نہیں کیا بلکہ سامان زندگی کے ساتھ ساتھ سامان بندگی فراہم کرنے کیلئے انبیاءؐ و مرسلین کو مختلف ادوار میں روانہ کرتے رہا اور بعض انبیاء علیہ السلام پر اپنا کلام بھی نازل کیا اور یہ بات انتہائی خوشی و شادمانی کی ہے کہ ہمیں ایک ایسی امت بنایا جو امت محمدیہ ؐکہلاتی ہے اور اس امت کے نبیؐ اور رسول کی خصوصیت یہ ہے کہ اب رہتی دنیا تک کیلئے آخری پیغمبر اور آپؐ پر جو کلام اتارا گیا ہے یہ خدا کی طرف سے آخری پیغام ہے ، جو کہ نبی محترم محمدؐکے قلب ِاطہر پر نازل کیا گیا تا کہ سارے انسان بندگی رب کو احتیار کرتے ہوئے خوشحال و بامراد ، حقیقی و دائمی زندگی حاصل کرسکیں۔
اس طرح اللہ تبارک تعالیٰ ، اپنے نبی صلی اللہ علہ وسلم پر اپنے کلام کو نازل کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں کہ اے ایمان والو! ( دیکھو) اللہ اور ا س کے رسول کی پکار پر لبیک کہو۔
اللہ تبارک تعالیٰ کی پکار
اللہ تبارک تعالیٰ کی پکار قرآن مجید، فرقان حمید ہے ، اس کے عین مطابق اپنا عقیدہ و عمل بنالینا ہی دراصل اللہ کی پکار پر لبیک کہنا ہے اس کتاب (قرآن حکیم ) میں انسانوں کے امراض قلبی یعنی شرک و کفر ، نفاق و ریافسق و فجور جیسے مہلک بیماریوں کا موثر علاج اور پر ہیز واضح طور پر بتادیا گیا ہے اور جو اقوام اس سے بے اعتنائی برتیں ان کے انجام بد کو بھی صاف صاف بیان کردیا گیا ہے کہ دیکھو فلاں فلاں قوم نے اللہ تعالیٰ کے حکام پر لبیک نہیں کہا یعنی حدود کی پامالی کی گئی تو ان کو میرے عذاب نے آگھیرا۔ اس طرح اب اہل ایمان کو تاکید کی جارہی ہے کہ اللہ کے حکم پر عمل کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہو کہ اسی میںتمہاری حسن حیات کی باتیں کامل طور پر موجود ہیں۔
نبیؐ کی آواز پر لبیک کہو
ایمان کامل کا یہ عین تقاضا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پکار پر آدمی لبیک کہے جس کے بغیر انسانوں کی فلاح و کامیابی ناممکن ہے اسی لئے حکم خدا وندی ہورہا ہے کہ میرے رسول کی پکار پر لبیک کہو۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو بھی حکم فرماتے ہیں وہ اللہ ہی کا حکم ہوتا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جو پکار ہے اللہ ہی کی پکار ہے۔ الغرض نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پکار، آپ کی دعوت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات گرامی۔ یہ سب کے سب اللہ ہی کی طرف سے ہیں ا س طرح آپ کی پکار پر لبیک کہنا اللہ کی پکا رپر لبیک کہنا ہے۔ ایک دوسری جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے (ترجمانی) ’’میرے رسول جو کچھ دیں لے لو اور جس چیز سے منع فرمادیں رک جائو‘‘۔
رسولؐ کی پکار زندگی بخشنے والی دعوت
جس طرح بارش پڑنے سے مردہ زمین میں جان پڑتی ہے اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پکار پر لبیک کہنے (یعنی آپ ؐ کے ہر حکم کی تعمیل کرنے سے حیات جاوید نصیب ہوتی ہے۔ چاہے معاملہ دنیوی زندگی کا ہو یا پھر اْخروی زندگی ( بعد الموت) کا ہو غرض کہ آپؐ کی پکار پر لبیک کہنے سے دنیا میں عزت کا حصول ہے تو آخرت میں بھی اللہ تبارک تعالیٰ کی مہمانی تیار ہے۔
مجموعہ تفاسیر
مفتی اعظم پاکستان، اس سلسلہ میں علماء تفسیر سے یوں نقل فرمائے ہیں۔
(۱)’’وہ حیات جس کا ذکر اس آیت میں ہے کیا ہے اس میں کئی احتمال ہیں اس لئے علماء تفسیر نے مختلف قول اختیار کئے ہیں۔
سدی نے کہا کہ وہ حیات بخش چیز ایمان ہے کیونکہ کافر مردہ ہے۔
قتادہ نے فرمایا کہ وہ قرآن ہے جس میں دنیا و آخرت کی زندگی اور فلاح مضمر ہے۔ مجاہد نے فرمایا وہ حق ہے۔
ابن اسحق نے فرمایا کہ مراد اس سے جہاد ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو عزت بخشی اور یہ سب احتمالات اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں ان میں کوئی تضاد نہیں اور مراد یہ ہے کہ ایمان یا قرآن یا اتباع حق وغیرہ ایسی چیزیں ہیں جن سے انسان کا دل زندہ ہوتا ہے اور دل کی زندگی یہ ہے کہ بندہ اور اللہ تعالیٰ کے درمیان جو غفلت و شہوت وغیرہ کے حجابات حائل ہیں وہ راہ سے ہٹ جائیں اور حجابات کی ظلمت دور ہوکر نور معرفت دل میں جگہ کرے۔ (معارف القرآن)
(۲) مفسر قرآن صدر الافاضل مراد آبادیؒ نے مذکورہ بالااقوال کے علاوہ یہ بھی تحریر فرمایا کہ۔
’’بعض مفسرین نے فرمایا کہ وہ شہادت ہے اس لئے کہ شہید اپنے رب کے نزدیک زندہ ہے۔ (برحاشیہ ’’کنزالایمان‘‘)
(۳) مولانا امین اصلاحی اس آیت کی تشریف یوں فرماتے ہیں کہ۔
’’اللہ و رسول کی دعوت حقیقی زندگی کی دعوت ہوتی ہے اسی کو قبول کرنے سے بصارت کو بصیرت نصیب ہوتی ہے۔ اسی سے عقل کو وہ نور حاصل ہوتا ہے جو آفاق و انفس کے اسرار و حقائق سے اس کا پردہ اٹھاتا ہے اس سے دل کو وہ زندگی نصیب ہوتی ہے جو اس کو …تجلیات و انوار الہی کا ایک آئینہ بنادیتی ہے۔ فرمایا کہ اللہ و رسولؐ کی اس دعوت پر لبیک کہو اس لئے کہ اس سے تم کو حقیقی اور جاوداں زندگی حاصل ہوگی۔
سیدنا مسیح نے اس حقیقت کو یوں واضح فرمایا کہ انسان روٹی سے نہیں جیتا بلکہ ا س کلمہ سے جیتا ہے جو خدا کی طرف سے آتا ہے۔ (تدبر قرآن )
میدان حشر کے احوال و نتائج
اللہ کے رسولؐ کی دعوت پر لبیک کہنے کی تعلیم فرمانے کے بعد ایک اور حقیقت کی طرف ایمان لانے والوں کو متوجہ کیا جارہا ہے یعنی انسانوں کی عارضی زندگی کے بعد جو منزل آنے والی ہے اس کی نشاندہی کی جارہی ہے کہ جو بھی ایمان لاکر عمل صالح اختیار کریں یعنی اللہ رسول کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے اس کے عملی تقاضوں کو پورا کریں تو روز محشر اس کا پورا پورا بہترین بدلہ جنت و درجات جنت کی شکل میں عطا کیا جائے گا۔ اگر کسی شخص کے ایمان میں نفاق پایا جائے اور جو لوگ دعوی ایمان کے باوجود اللہ رسول کی پکار (دعوت) پر لبیک کہنے سے کتراتے رہے ایسے لوگوں کو چاہئے کہ وہ سوچ لیں کہ ان کا کیسا برا انجام ہوے والا ہے۔ لہذا منافقت چھوڑ دیں اور سچے ایماندار بن جائیں۔
مولانا سید مودودیؒ نے اس سلسلہ میں یوں تفہیم فرمائی ، وہ لکھتے ہیںکہ نفاق کی روش سے انسان کو بچانے کیلئے اگر کوئی سب سے زیادہ موثر تدبیر ہے تو وہ صرف یہ ہے کہ دو عقیدے انسان کے ذہن نشین ہوجائیں۔
ایک یہ کہ معاملہ اس خدا کے ساتھ ہے جو دلوں کے حال تک جانتا ہے اور ایسا راز داں ہے کہ آدمی اپنے دل میں جو نیتیں جو خواہشیں جو اغراض و مقاصد اور جو خیالات چھپا کر رکھتا ہے وہ بھی اس پر عیاں ہیں۔
دوسرے یہ کہ جانا بہر حال خدا کے سامنے ہے۔اس سے بچ کر کہیں بھاگ نہیں سکتے۔ یہ دو عقیدے جتنے زیادہ پختہ ہوں گے اتنا ہی انسان نفاق سے دور رہے گا اسی لئے منافقت کے خلاف وعظ و نصیحت کے سلسلہ میں قرآن ان دو عقیدوں کا ذکر بار بار کرتا ہے۔ (تفہیم القرآن )
حاصل کلام
اللہ رسو ل کی دعوت پر لبیک کہنے انسان کو عملاً میدان میں آنا پڑتا ہے اور شیطان یہ نہیں چاہتا کہ انسان اللہ کی بندگی اور غلامی اختیار کریں اس طرح انسانوں کو عمل صالحہ کے متعلق ان کے دلوں میں ناگواری پیدا کرتا ہے لیکن جو مخلص بندے ہوتے ہیں اس کی چکر میں نہیں آتے بلکہ اللہ رسول کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے اعمال میں آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں یعنی نفس کی ناگواری اور محنت و مشقت ان راہوں میں حائل نہیں ہوتی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جہنم کو مرغوبات نفس سے ڈھانپ دیا گیا ہے اور بہشت کو ناگوار امور سے ‘‘۔ (بروایت ابو ہریرہ بخاری ، مسلم ،ترمذی ،ترجمان الحدیث)

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن  گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    سری لنکائی پارلیمانی وفد نے جل جیون مشن اور سوَچھ بھارت مشن گرامین کا مطالعہ کرنے کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس کا دورہ کیا

    مارچ 27, 2026
    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے  خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    وزیر خارجہ ایس جے شنکر جی 7 وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے لیے فرانس جائیں گے

    مارچ 27, 2026
    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    خواتین کے ریزرویشن ایکٹ میں ترمیم کی جلدی کیوں؟

    مارچ 27, 2026
    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی  نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    یوپی میں ایل پی جی کا مطلب ’لاپتہ گیس‘، بی جے پی نے لوگوں کو لائنوں میں کھڑا کر دیا:اکھلیش یادو

    مارچ 27, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist