• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

اولی پوپ کی کپتان کی حیثیت سے پہلی ٹسٹ سنچری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 7, 2024
0 0
A A
اولی پوپ کی کپتان کی حیثیت سے پہلی ٹسٹ سنچری
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
اولی پوپ نے ایک بلے باز کے طور پر کھیلتے ہوئے تو46 ٹسٹ میچوں میں چھ سنچریاں اسکور کی تھیں مگر ایک کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے وہ پہلے دو ٹسٹ میچوں میں کوئی سنچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ کی دونوں اننگوں میں چھ ۔چھ رن بنائے تھے۔ لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں انہوں نے ایک اور دوسری اننگ میں 17رن بنائے تھے۔ اوول میں جاری سریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن انہوں نے کپتان کی حیثیت سے اپنی پہلی سنچری بنائی تھی اور ٹسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے ان33 کپتانوں میں شامل ہوگئے جنہوں نے ایک کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے سنچری بنائی ہیں۔ ٹسٹ کے دوسرے دن وہ156 بالوں پر19 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے154 رن بناکر آوٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جن34 کپتانوں نے ٹسٹ کرکٹ میں سنچریاں اسکور کی ہیں ان میں سے سب سے زیادہ سنچر یاں جو روٹ نے بنائی ہیں۔ جو روٹ نے2017 اور2022 کے درمیان جن64 ٹسٹ میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کی تھی انکی118 اننگوں میں 46.44 کی اوسط54.35 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ14 سنچریوں اور26 نصف سنچریوں کی مدد سے5295 رن بنائے تھے۔ وہ آٹھ مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور228 رن رہا تھا جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن میں نومبر2019 میں636 منٹ میں441 بالوں پر22 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ ٹسٹ کی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔
الیسٹیرکک نے2010 اور2016 کے درمیان جن59 ٹسٹ میچوں میں انگلینڈ کی کپتانی کی انکی111 اننگوں میں46.57 کی اوسط اور 46.37کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ12 سنچریوں اور24 نصف سنچریوں کی مدد سے4844 رن بنائے تھے۔ وہ تین مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور263 رن رہا تھا جو انہوں نے پاکستان کے خلاف ابوظبہی میں اکتوبر 2015 کو ہوئے میچ میں836 منٹ میں528 بالوں پر18 چوکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ ٹسٹ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔
انگلینڈ کے جس کپتان نے تیسری سب سے زیادہ سنچریاں بنائی ہیں وہ گراہم گوچ ہیں۔ گراہم گوچ نے جن34 ٹسٹ میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کی ہے انکی63 اننگوں میں 58.72 کی اوسط اور50.46 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ گیارہ سنچریوں اور16 نصف سنچریوں کی مدد سے3582 رن بنائے تھے۔ وہ ایک مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور333 رن رہا تھا جو انہوں نے ہندوستان کے خلاف لارڈز میں جولائی1990 میں628 منٹ میں485 بالوں پر43 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ کی دوسری اننگ میں بھی وہ150 منٹ میں113 بالوں پر13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے123 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انگلینڈ نے اس میچ میں247 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔
پیٹر مے نے 1955 اور1961 کے درمیان41 ٹسٹ میچوں ک میں انگلینڈ کی قیادت کی تھی جن کی65 اننگوں میں وہ54.03 کی اوسط کے ساتھ دس سنچریوں اور 15 نصف سنچریوں کی مدد سے3080 رن بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ وہ پانچ مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر285 رن رہا تھا جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاون میں مئی 1957 میں600 منٹ میں25 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ ٹسٹ کسی فیصلہ کے بغیر ختم ہوا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    وزیراعظم کی تیزی سے گھٹتی ہوئی مقبولیت، لوگ سوشل میڈیا پر نکال رہے ہیں غصہ:کیجریوال

    اپریل 12, 2026
    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    لودھی گارڈن کی 90 سال کے بعد بھی نئی خوبصورتی قائم

    اپریل 12, 2026
    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    ملت کے لیے شجر سایہ دار تھے مولانا حکیم عبداللہ مغیثی رحمۃ اللہ علیہ

    اپریل 12, 2026
    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    آلودگی سے پاک ماحول بنانے کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ

    اپریل 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist