• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

لوک سبھا میں اوم برلا اسپیکر کی سیٹ پر نہیں بیٹھیں گے

اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا اپوزیشن نے دیانوٹس

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 11, 2026
0 0
A A
لوک سبھا  میں اوم برلا اسپیکر کی سیٹ پر نہیں بیٹھیں گے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے منگل کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس لوک سبھا سکریٹریٹ میں جمع کرکے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔کانگریس کے ذرائع کے مطابق یہ نوٹس لوک سبھا میں کانگریس کے چیف وہپ کے سریش نے لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ کے دفتر میں پیش کیا۔ نوٹس پر 118 ممبران کے دستخط ہیں۔ لوک سبھا میں کانگریس کے 99 ممبران پارلیمنٹ ہیں۔لوک سبھا کے اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے داخل کردہ تحریک عدم اعتماد کے اس نوٹس میں لگائے گئے الزامات کی جانچ کی جائے گی۔ تحقیقاتی عمل کے بعد سکریٹریٹ کی طرف سے نوٹس پر مزید کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، تحریک عدم اعتماد کا یہ نوٹس آرٹیکل 94(c) کے تحت مسٹر اوم برلا کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ان پر ایوان کی کارروائی جانبدارانہ طور پر چلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ حکمراں جماعت کے ارکان کو ایوان میں بولنے کے لیے کافی وقت دیتے ہیں جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو بولنے کا موقع تک نہیں دیا جاتا اور انہیں بار بار اور غیر ضروری طور پر روکا جاتا ہے۔ اس میں 2 فروری اور 3 فروری کی تفصیلات فراہم کرکے کہا گیا ہے کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کو صدر جمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر جاری بحث کے دوران بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔اپوزیشن کے نوٹس میں مسٹر اوم برلا کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں انہوں نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دینے کے لئے لوک سبھا سے وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر حاضری کی وجہ بتائی ہے۔ تین صفحات کے اس نوٹس پر پہلے دستخط کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال کے ہیں۔ اس کے بعد ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو اور پھر سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو نے دستخط کیے ہيں۔دریں اثنا لوک سبھا میں اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے بجٹ 27-2026میں عوام کے مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے مختلف شعبوں کے ساتھ سخت ناانصافی کی ہے۔ اپوزیشن کے مطابق فلاح و بہبود، روزگار کی فراہمی اور ہنرمندی کے فروغ (اسکل ڈویلپمنٹ) جیسی بنیادی سہولیات کے لیے مختص رقم خرچ نہیں کی جا رہی، جس کا خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑے گا۔ کانگریس لیڈر ڈاکٹر ششی تھرور نے بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بڑے بڑے دعوے تو کرتی ہے لیکن بجٹ میں یہ حقیقت سے دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا ہے جبکہ پیداواری صلاحیت اور روزگار بڑھانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔ مسٹر ششی تھرور نے زرعی شعبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 60 فیصد آبادی زراعت پر منحصر ہے، لیکن اس کے لیے مختص بجٹ تشویشناک حد تک کم ہے، جو گزشتہ آٹھ سال میں کم ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان ندھی گزشتہ چھ سال سے چھ ہزار روپے پر ہی رکی ہوئی ہے۔ اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ روزگار کی صورتحال ابتر ہے، وزیراعظم انٹرنشپ اسکیم کی بڑی رقم خرچ ہی نہیں ہوئی اور منریگا جیسی اسکیموں کو ٹیکنالوجی کے نام پر محدود کیا جا رہا ہے، جس سے دیہی مزدور کام کے حق سے محروم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ حالیہ تجارتی معاہدے پر بھی حکومت کی پوزیشن کو مبہم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح انگریزوں کے دور میں استحصال ہوتا تھا، ویسی ہی صورتحال بنتی جا رہی ہے، جس سے بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر تھرور نے کہا کہ ریاستوں پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے۔ بے روزگاری کی شرح بہت زیادہ ہے اور سرمایہ کاری نہایت کم ہے۔ حکومت کی توجہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر نہیں ہے۔ امریکہ کے ساتھ حالیہ تجارتی معاہدے پر حکومت کا موقف بھی تشویش ناک ہے۔ وزیر تجارت اس معاملے پر وزیر خارجہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور وزیر خارجہ وزیر تجارت کی طرف ذمہ داری ڈال دیتے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حقیقت کچھ اور ہے اور عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ کے ذریعے حکومتی وعدے پورے نہیں ہوتے، بلکہ صرف عوام کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اسی لیے زمینی سطح پر کوئی تبدیلی نظر نہیں آتی۔ نوکریاں بہت کم ہیں، چھوٹے کاروباری مشکلات کا شکار ہیں اور مزدوروں کو بھی مسلسل مسائل کا سامنا ہے۔ ہم ترقی یافتہ بھارت کی بات کرتے ہیں، لیکن یہ حقیقت سے بہت دور ہے۔ دوسری جانب، بی جے پی کی اپراجیتا سارنگی نے بجٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک قابلِ اعتماد منزل بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے اس کا سہرا ملک کے منظم مالیاتی انتظام اور ڈھانچہ جاتی پروگراموں کے سر باندھا، جس کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ترقی کے بغیر ترقی یافتہ ملک نہیں بن سکتا۔ حکومت اس پر توجہ دے رہی ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو اور بے روزگاری کم ہو۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    فروری 22, 2026
    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح  افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    فروری 22, 2026
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist