• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 30, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

اردو اکادمی دہلی کی جانب سے پروفیسر شارب ردولوی کی رحلت پراظہارِ تعزیت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 20, 2023
0 0
A A
اردو اکادمی دہلی کی جانب سے پروفیسر شارب ردولوی کی رحلت پراظہارِ تعزیت
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی 19اکتوبر،پریس ریلیز،ہماراسماج:اردو کے ممتاز ادیب و ناقد اوردرجنوں کتابوں کے مصنف پروفیسر شارب ردولوی نے آج دنیائے فانی کو الوداع کہہ دیا۔ ان کے انتقال پُر ملال پر پوری اردو دنیا سوگوار ہے۔ اس موقع پر اردو اکادمی، دہلی کے سکریٹری محمد احسن عابد نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو کے ایک بہترین ادیب اور نقاد کی حیثیت سے مشہور ہیں اور ان کے فیض یافتگان کی تعداد کثیر ہے۔ ان کے جانے سے علمی اور تنقید کی دنیا کو جو خسارہ ہوا ہے اس کا پُر ہونا نہایت مشکل ہے۔اگر ان کی علمی اور ادبی تصانیف کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ وہ اپنی پہلی تصنیف جو 1959میں شائع ہوئی ’’مراثیٔ انیس میں ڈرامائی عناصر‘‘ سے کافی مشہور ہوگئے تھے اور ادبی حلقوں میں ان کی پذیرائی ہونے لگی تھی۔ اس کے بعد ان کی کتابیںافکارِ سودا، گلِ صد رنگ، جگر: فن اور شخصیت منظر عام پر آئیں، جنھوں نے ان کے ادبی مقام کو بلند کیا۔ 1968 میں ان کی اہم ترین کتاب ’’جدید اردو تنقید اصول و نظریات‘‘ شائع ہوئی تو اس نے ان کی شہرت کو بامِ عروج پر پہنچادیا،جس کے اب تک تقریباً دس ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد بھی ان کا قلم برابر جاری رہا اور ان کی تصانیف معاصر اردو تنقید ، تنقیدی مباحث، مرثیہ اور مرثیہ نگار، اسرارالحق مجاز، تنقیدی عمل، ترقی پسند شعری فکر اور اردو شعرا شائع ہوچکی ہیں اور ان کے ادبی قد میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔ان کی شخصیت پر کئی یونیورسٹیوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالے بھی تحریر کیے جاچکے ہیں۔پروفیسر شارب ردولوی 1961 میں دہلی یونیورسٹی سے وابستہ ہوئے۔ وہ1975 وزارتِ تعلیم و سماجی بہبود میں بھی ملازم ہوئے۔1979 میں شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی سے بحیثیت ریڈر منسلک ہوئے۔ 1993میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بحیثیت پروفیسر ان کا تقرر ہوا اور 2000 میں وہیں سے سبکدوش ہوئے۔ سبکدوشی کے بعد لکھنؤ نقل مکانی کر گئے۔ اُن کو بہت سے علمی و ادبی اعزازات و انعامات سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ جن میں حکومت اتر پردیش کا سب سے بڑا اعزاز یش بھارتی ایوارڈ، غالب انسٹی ٹیوٹ کا غالب ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید، اردو اکادمی دہلی کا ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید اور ان کی گراں قدر مجموعی و علمی خدمات کے اعتراف میں اردو اکادمی، دہلی نے ہی انھیں 2018 میں ’’ کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ‘‘ سے نوازا۔ وہ اپنی زندگی میں بہت سی علمی انجمنوں اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے ممبر بھی رہے۔ انھوں نے اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل میں ایک زمانے تک اہم رُکن کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال سے ادبی حلقوںمیں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    ایوان میں راہل کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے مودی کا سرینڈر

    جولائی 30, 2025
    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    جولائی 30, 2025
    مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار دہشت گردانہ کارروائیوںمیں ملوث: فرانس

    مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار دہشت گردانہ کارروائیوںمیں ملوث: فرانس

    جولائی 30, 2025
    دو ریاستی کانفرنس: فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے

    دو ریاستی کانفرنس: فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے 15 ماہ کا وقت طے

    جولائی 30, 2025

    ایوان میں راہل کی جارحانہ بیٹنگ کے آگے مودی کا سرینڈر

    جولائی 30, 2025
    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    مصری وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل سعودی اور فرانسیسی کردار کو سراہا

    جولائی 30, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist