نئی دہلی، انجمن آل اطہررجسٹرڈ سانکھنی کی جانب سے ’سفر حضرت امام حسینؑ ‘ کی مناسبت سے جلوس عماری کا اہتما م کیا گیا ۔درگاہ شاہ نجف سے جلوس عماری برآمد ہو کر درگاہ باب زہرا کے راستے گزرتا ہوا کربلا سانکھنی پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس عماری کے دوران مقامی اور بیرونی ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کی ۔مولانا مرزا محمد عباس ذہین نجفی (نجف اشرف )نے مدینہ سے کربلا تک کے سفر پر خطاب کیا۔ مولانا نجفی نے آخر میں ’سفر حضرت امام حسینؑ ‘ کے مصائب پڑھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا محمد بابر عظمتی نے انجام دیے ۔ جلوس سفر حضرت امام حسین ؑ کے دوران بیرونی انجمنوں میںانجمن سجادیہ نگپور جلالپور امبیڈکر نگر کے صاحب بیاض ڈاکٹر آفتاب ،انجمن رونق عزا سرسی سادات کے صاحب بیاضبلال اصغر سرسوی ، انجمن سپاہ حسینی بھنولی سادات سلطانپورکے صاحب بیاضظہیر حیدر رضا اور ابو طالب واعظ جبکہ مقامی انجمنوں میں انجمن آل اطہر کے صاحب بیاض سردار علی اور حسن عباس اور انجمن حیدری کے صاحب بیاض عارف علی روش اور شاہد علی ترابی نے نوحہ خوانی کی اور ماتم داروں نے سینہ زنی کی ۔اس موقع پر شیعہ جامع مسجد کے امام مولانا محسن مہدی زیدی اور مغل جامع مسجد کے امام منور عباس پروگرام میں انجمن آل اطہر کے تمام عہدیداروں کے ساتھ آباد علی ،مشیر اختر ،دانش عباس وغیرہ نے اہم رول ادا کیا۔اختتام جلوس پر ناظم پروگرام مولانا بابر عظمتی نے انجمن کی جانب سے تمام میڈیا گروپس، انجمن ہائے ماتمی، اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا ۔












