• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

شب برأ ت کے موقع پر عاشق اللہ درگاہ کا راستہ کھلوانے کے لئے قومی اقلیتی کمیشن سے مطالبہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 22, 2024
0 0
A A
شب برأ ت کے موقع پر عاشق اللہ درگاہ کا راستہ کھلوانے کے لئے قومی اقلیتی کمیشن سے مطالبہ
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہمارا سماج:شبِ برأت وہ رات ہے جس میں عبادت کی جاتی ہے اور ایسے میں درگاہ عاشق اللہ پر آنے کے لئے پولیس انتظامیہ کی جانب سے راستہ بند کیا ہوا ہے۔ اسی تعلق سے قومی اقلیتی کمیشن کی مسلم ایڈوائزی پینل کے ممبر محمد ریاض نے اپنی ٹیم ممبران کے ساتھ کمیشن کے چیئر مین اقبال سنگھ لالپورا سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ریاض نے کہا ۵۲ فروری ۴۲۰۲ کو شبِ برأت کی مقدس رات ہے اس مقدس رات میں مساجد و درگاہوں پر خاص عبادت کی جاتی ہے، قبرستانوں میں مرحوم کے ایثالِ ثواب کے لئے دعائے خیر ہوتی ہے اس کے مدِ نظر درگاہ عاشق اللہ کا راستہ پولیس انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک بند ہے اس راستے کو کھلوانے کے لئے کمیشن کوئی کارواہی کرے۔محمدریاض نے مزید کہا اگر کسی وجہ سے یہ راستہ مستقل کھولنا ممکن نہیں ہے تو شبِ برأت کے موقع پر کھول دیا جائے اور بعد میں عارضی طور پر ہر جمعرات کو یہ راستہ کھولا جائے تاکہ عقیدت مند حضرات عاشق اللہ کی درگاہ پر عبادت کرنے آ سکیں۔اسی حوالے سے کمیشن کے چیئر مین کو درخواست بھی دی گئی۔کمیشن کے چیئر اقبال سنگھ لال پورا نے کہا کمیشن کے وفد نے مہرولی کا دورہ کر کے وہاں کی زمینی حقیقت کا جائزہ لیا اور بند راستے کو کھلوانے کے لئے پولیس کمشنر، ڈی ڈی اے اوردہلی کے گورنر کو مکتوب لکھا۔ ملک کے آئین میں عوام کو عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کا حق دیا گیا ہے۔ شبِ برأت کے مدِ نظر راستہ کھلوا نے کے لئے ایک مرتبہ پھر ایل جی کو مکتوب لکھ کر بھیجا جائیگا۔انہوں نے کہا میرا خود کا یہ ماننا ہے تعلیم اور عبادت کرنے کا سب کو حق دیا جائے۔واضح ہو کہ ۰۳ جنوری کو ڈی ڈی اے محکمے نے مہرولی میں واقع مسجد اخونجی مدرسہ بحر العلوم اورقدیمی شاہی قبرستان کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا تھااور عاشق اللہ کی درگاہ بالکل محفوظ ہے درگاہ کے صحن میں واقع کنویں کے ٹین شیڈ کو مسمار کیا ہے۔ کمیشن کے وفد نے جب یہاں کا دورہ کیا تو انہوں نے عاشق اللہ کی درگاہ پر چادر بھی پیش کی اور درگاہ کے متولی ایم اے انصاری سے معلومات حاصل کی اور کمیشن نے واپس آکر درگاہ کی آبادکاری کے لئے متعلقہ محکمے کو مکتوب لکھا۔ واضح کو کہ خبر لکھے جانے تک ڈی ڈی اے محکمے نے اس پورے معاملے کی رپورٹ کمیشن میں ابھی تک پیش نہیں کی اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کچھ تو گول مال ہے۔اس موقع پر موجود ٹیم ممبران جو قابلِ ذکر ہیں: حاجی محمد ناصر، ڈاکٹر محمد اعجازانصاری، ایڈوکیٹ محمد زاہد، محمد مجاہد خان، حافظ محمد توحید، محمد دانش، ڈاکٹر محمد کامران، طارق پرویز وغیرہ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    بھارت کے مسلمان کرایہ دار نہیں، بلکہ اس سرزمین کے اصل مالک ہیں — :اندریش کمار

    فروری 5, 2026
    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی  صوبے

    فرقہ واریت کی تپش میں تپتے پہاڑی صوبے

    فروری 5, 2026
    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    راہل گاندھی نے صرف ایک وزیر کو نہیں بلکہ پوری سکھ برادری کو گالی دی ہے : سردار ترویندر سنگھ

    فروری 5, 2026
    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    اقلیتی عبادت گاہوں پر حملوں کے خلاف آئی ایم سی آراور اے پی سی آرکی مشترکہ میٹنگ

    فروری 5, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist