نئی دہلی، نواسۂ رسولؐ،فرزندعلی وفاطمہ ؑ حضرت امام حسین ؑکی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پرامنگ گلاس ہاؤس کی جانب سے’حسین ؑ ڈے‘کا انعقاد کیاگیا۔اس سلسلے میں بڑے پیمانے پرحسینی لنگرکااہتمام کیاگیاتھاجس میںبلاتفریق مذہب لوگوںنے شرکت کی۔اولاً نذرمولا ؑ کی گئی بعدمیںعام لوگوںکے لئے لنگر کا آغازکیاگیا۔اس موقع پرمولاناعلی حیدرامروہوی نے نیازکی۔بعدازاںمولاناعلی حیدرنے امام حسین ؑ کی ولادت کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہاکہ امام حسین ؑ حضرت رسول خدا کے چہیتے نواسے تھے جنہوںنے اپنے ناناکے دین کوبچانے کے لئے تین دن کابھوکاپیاسہ رہ کرکربلاکے میدان میںقربانی پیش کردی۔واضح رہے کہ یہ لنگرشام 5بجے تک جاری رہاجس میںبلالحاظ مسلک ومذہب کثیرتعدادمیںلوگوںنے شرکت کی۔اس سلسلے میںاُمنگ گلاس ہاؤس کے پروپرائٹرسیدفہیم حسن نقوی نے کہاکہ ہم ہرسال یوم ولادت امام حسین ؑ کے موقع پرلنگرکااہتمام کرتے ہیںاور ہرمذہب اورمسلک کے لوگوںکومدعوکرتے ہیں۔اس موقع پرخاص طورپرشرکت کرنے والوںمیںعقیق حسن، سجادظہیر،عالیجاحسنین خاں،شہزادرضوی،رونق علی، فیروز رضوی،ناظرحسن،ریاض الحسن،توفیق حسن(راجو)،محمدشمیم،راجاحسن ، مہدی حسن،محمدعلی پاشو،سلمان احمد(ندیم)،محمدعلی،حسن زیدی،نسیم رضا (ببو)، رضاکامل،رہبر،شکیل احمد،نواب (کمیل)،شان بھائی،سنجے،پون،راہل ورما،سنجے بھاردواج،سیدعلی(راہل)،علی زیدی، شان میاں، وارث، سمیر،نواب حسن( جیٹو)،کاظم رضا (انو)، محمدصادق(راحل)،سیدعلی اکبر نقوی، مہدی حسن نقوی ،عامررضانقوی(رنکو)،محمدعباس،علی شجاع،مسلم رضا، عین الحسن ’ایان‘ ودیگرقابل ذکرہیں۔