• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

عالمی یوم اُ ردو کے موقع پر غالب اکیڈمی میں پر وقار تقریب کا انعقاد

گزشتہ 26 سال سے ہم اُردو ڈے کا اہتمام کر رہے ہیں اور عوام کی جانب سے خاطرخواہ نتائج بھی سامنے آرہے ہیں: ڈاکٹر سید احمد خاں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 10, 2023
0 0
A A
عالمی یوم اُ ردو کے موقع پر غالب اکیڈمی میں پر وقار تقریب کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی9 نومبر،،ہمارا سماج: شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر’جلسہ تقسیم ایوارڈ ز و مذاکرہ‘بعنوان اُ ردو کی ترویج و ترقی کا لا ئحہ عمل سے اُردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور یونائٹیڈ مسلم آف انڈیا کے اشتراک سے قومی راجدھانی دہلی کے بستی حضرت نظام الدین واقع غالب اکیڈمی آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدرات ماہر اقبالیات پروفیسر عبد الحق نے کی جبکہ نظامت کے فرائض خبیب احمد نے بخوبی انجام دیے۔تقریب کا آغاز شیخ زبیر کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا۔تقریب میں مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عالمی یوم ا ردو کے تعلق سے بات کرتے ہوئے پروگرام کے روحِ رواں اور اُ ردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یوڈی او) کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے کہا کہ گزشتہ 26 سال سے ہم اُردو ڈے کا اہتمام کر رہے ہیں اور عوام کی جانب سے خاطرخواہ نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ یہ امر یقینا خوش آئند ہے۔ لیکن افسوس کہ سرکاری سطح پر ا ردو کی صورت حال روز بہ روز خراب ہوتی جارہی ہے، ہم ا مید کرتے ہیں کہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ضروری اقدام کریں گی ۔اس دوران مہمانان کے دست مبارک سے خصوصی طور پر عالمی یوم اردوکے موقع پر مولانا محمد باقر حسین قاسمی کی حیات و خدمات کے حوالے سے ایک یادگار مجلہ کا اجرا کیا گیا۔ اُردو زبان کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور سینئر صحافی م ۔ افضل نے کہاکہ اُردو صرف مسلمانوں کی زبان نہیں ہے بلکہ یہ ہندوستان کی زبان ہے اس کا وجو د اسی سر زمین پر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں مبارکباد دیتا ہوں ڈاکٹر سید احمد خان کو جو ہر سال علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے عالمی یوم ا ردو منا تے ہیں اور پورے سال اُردو زبان کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں ۔پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لاہڑی نے اُردو زبان کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اس زبان میں جو شریں ہے وہ کسی دوسری زبان میں نہیں ملتی ۔ یہ زبان محبت کی زبان ہے جو سبھی مذاہب کو جوڑ کر رکھتی ہے ۔ پدم شری پروفیسر اختر الواسیع نے کہاکہ زبانوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ تاہم کسی بھی زبان کو مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے ۔ہمیں اُردو زبان کی ترقی و ترویج کیلئے آگے آنا چاہئے کیونکہ اُردو ایک زبان ہی نہیں بلکہ مکمل تہذیب کا نام ہے ۔انہوں نے کہاکہ اکثر و بیشتر دیکھا جاتا ہے کہ ہم اُردو کی بد حالی پر حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جبکہ ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہئے کہ ہم اُردو کے فروغ کیلئے کتنا کام کر رہے ہیں ۔اس موقع پر دہلی یونیورسٹی کے سابق استاد پروفیسر عبدالحق نے تقریب کے منتظمین بالخصوص ڈاکٹر سید خان کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے تسمیہ ایجوکیشنل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید فاروق، سینئر صحافی معصوم ڈاکٹر لال بہادر، مشہور انسانی حقوق کارکن مولانا زاہد آزاد جھنڈا نگری، معروف صحافی سہیل انجم و دیگر نے شرکت کرتے ہوئے ڈاکٹر علامہ اقبال کی حیات و خدمات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔عالمی اُردو ایوارڈ یافتگان 2023 میں شمیم طارق (ممبئی) کو عالمی یوم اردو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ، پروفیسر توقیر احمد خاں (نئی دہلی) کو علامہ اقبال عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ادب ، پروفیسر احمد محفوظ (نئی دہلی) کو مرزا غالب عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے شاعری ، پروفیسر محمد ادریس (نئی دہلی) کو پروفیسر محمد شفیع علیگ عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو سائنسی ادب ، شعائراللہ خاں (رامپور) کو قاضی محمد عدیل عباسی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ترویج زبان اردو ، سیّد مجاہد حسین (دہلی) کو مولانا عثمان فار قلیط عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ، فہیم احمد (نئی دہلی) کو محفوظ الرحمن عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ، پروفیسر اختر حسین کاظمی (نئی دہلی) کو مولانا علی میاں عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو فارسی زبان و ادب ، اسد مرزا (نئی دہلی) کو مولانا ثناءاللہ امرتسری عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے تحقیقی صحافت ڈاکٹر ہردے بھانو پرتاپ (نئی دہلی) کو منشی پریم چند عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو زبان و ادب ، نواز دیوبندی (دیوبند) کو حفیظ میرٹھی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے شاعری ، ڈاکٹر شفیع ایوب (نئی دہلی) کو نصیرالدین ہاشمی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے اردو تحقیق ، ڈاکٹر راحت مظاہری (نئی دہلی) کو مولوی اسمٰعیل میرٹھی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے بچوں کی شاعری ، ڈاکٹر سعدیہ عثمانی (اعظم گڑھ) کو نورجہاں ثروت عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ، رؤف رامش (نئی دہلی) کو مولانا محمد مسلم عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت کے نام قابل ذکرہیں۔

، امیر احمد خاں امیر نہٹوری (بجنور) کو مولانا عبدالماجد دریابادی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے زبان و ادب ، فریداحمد فرید (نئی دہلی) کو مولوی عبدالحق عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو ، ڈاکٹر شمشاد علی (چورو، راجستھان) کو ڈاکٹر ابوالفیض عثمانی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو ادب رحیم رضا (جلگاؤں) کو ڈاکٹر ذاکر حسین عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ادب اطفال ، صلاح الدین زین (نئی دہلی) کو عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے الکٹرانک میڈیا ، محمد زاہد امینی (میوات) کو امداد صابری عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ، خالد رضا خاں (نئی دہلی) کو علمت یٰسین عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے فروغ اردو ، آفتاب علی (امروہہ) کو مظہرالدین خاں عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے درس و تدریس ، اقرار خان (نئی دہلی) کو پنڈت دیونرائن پانڈے عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت ،ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس (نئی دہلی) کو منشی نول کشور عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے نشر و اشاعت ، علیم انصاری (نئی دہلی) اور ڈاکٹر فہیم بیگ (نئی دہلی) کو علامہ محمد اقبال رفیق اُردو یادگار مومنٹو سے نوازا گیا ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں حکیم آفتاب ، محمد عمران قنوجی ، حکیم عطا الرحمن کے نام قابل ذکر ہیں ۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist