نئی دہلی، پریس ریلیز،ہمارا سماج:شمالی دہلی میں 70 لاکھ کی آبادی کو بجلی سہلائی کرنے والی معروف پاور یوٹیلیٹی ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے وہیکل ٹو گرڈ (وی2جی) ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن پروجیکٹ پرروایتی تعاون کے لئے یاداشت(ایم اویو)پر دستخط کئے۔ایم او یو پر گجانن ایس کالے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل اور ریجی کمار پلئی صدر انڈیا اسمارٹ گرڈ فورم نے پروین اگروال، چیف ایچ آراینڈآئی آرٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل،محترمہ رینا سوری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، انڈیا اسمارٹ گرڈفورم اور وویک کمار، منیجر، ٹیکنیکل سروسز، انڈیا اسمارٹ گرڈ فورم کی موجودگی میں دستخط کئے۔وہیکل ٹو گرڈ (وی2جی) ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن پائلٹ پروجیکٹ کایہ ظاہرکرناہے کہ الیکٹرک گاڑی (ای وی) کس طرح گرڈ کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔ یہ انوویٹیوپروجیکٹ ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے کے پہلوؤں پربھی توجہ مرکوزکرے گا۔اس کا مقصد الیکٹرک وہیکل (ای وی) اور گرڈ کے درمیان دو طرفہ توانائی سپلائی کے بنیادی پہلوؤں پر توجہ دیناہے۔یہ ضروری گرڈ خدمات جیسے فریکوئنسی اور وولٹیج سپورٹ فراہم کرنے کی الیکٹرک وہیکلز(ای وی) کے امکانات کا بھی جائزہ لے گا۔آؤٹیج کے دوران بیک پاور ذرائع کے طور پر ان کی درستگی کی جانچ کرے گا اور ساتھ ہی دو طرفہ چارجنگ کے اثرات کابھی جائزہ لے گا۔مزید برآں پروجیکٹ یہ بھی پتالگائے گا کہ ای وی کس طرح بجلی کی قیمتیں کم ہونے پرپاورمارکیٹ میںبجلی کا ذخیرہ کرنے اور مصروف اوقات کے دوران انہیںواپس بیچنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ساتھ ہی یہ ای وی کو سبز بجلی سے چارج کرنے کے امکانات کابھی پتہ لگائے گا۔یہ پہل ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے سروس ایریا میںانوویٹیواورپائیدارانرجی حل کی سمت میںبڑھایاگیاایک اہم قدم ہے۔ ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسرگجانن ایس کالے نے کہاکہ ہم اس اختراعی پروجیکٹ کے لیے انڈیا اسمارٹ گرڈ فورم کے ساتھ ہاتھ ملا کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔یہ پہل پائیدارانرجی حل کوفروغ دینے اور فیوچرریڈی گرڈکو تیارکرنے کے لحاظ سے موزوںہے۔مسٹرگجانن نے کہاکہ یہ منصوبہ آنے والے وقت میں پاور گرڈزکے انتظام اور انضمام کے طورطریقوں میں انقلابی تبدیلی لانے کی زبردست صلاحیت رکھتاہے۔ انڈیا اسمارٹ گرڈ فورم کے صدر ریجی کمار پلئی نے کہاکہ ٹاٹا پاور-ڈی ڈی ایل کے ساتھ گرڈمعاہدہ ای وی کواسمارٹ گرڈ ایکو سسٹم سے جوڑنے کی سمت میںبڑھایاگیااہم قدم ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ پروجیکٹ نہ صرف وہیکل ٹو گرڈ ٹیکنالوجی کی تکنیکی صلاحیتوں کیپیش کرے گابلکہ اس کی تجارتی موزونیت کوبھی تلاش کرے گااور اس طرح سے زیادہ پائیدار اور موثر مستقبل کا راستہ صاف ہو گا۔ دہلی بجلیریگولیٹری کمیشن، سنٹرل الیکٹرسٹی اتھاریٹی اور ٹاٹا موٹرز اس پروجیکٹ میں آبزرور ہیں۔یہ اشتراک ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے ذریعہ توانائی کے جدید حل کوفروغ دینے اور پائیدار توانائی کی ضروریات کی مددکرنے کے عزائم کا اشارہ ہے۔












