چندرپور، پریس ریلیز،ہماراسماج:جمعیۃ علماءضلع چندرپور کی جانب سےیک روزہ تربیتی ورکشاپ و جلسہ اصلاح معاشرہ و سیرۃالنبیﷺزیر صدارت فخرمہاراشٹر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر منعقد ہوا، جس میں علاقہ بھر سے اراکینِ جمعیۃ و عوام الناس نےکثیرتعداد میں شرکت کی۔اجلاس تین حصوں میں منقسم رہا۔ پروگرام کا آغاز بدست صوبائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کےپرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد تربیتی ورکشاپ بمقام مسجد دعوۃ الحق منعقد ہوا، پھر بعد نماز ظہربمقام ساحل لان خواتین میں علماء کرام کا خصوصی بیان ہوا، ۔مغرب بعد ساحل لان، بمبا گیٹ، چندرپورمیں عظیم الشان اجلاس عام بعنوان اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبی کا آغاز ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جلسہ مولانا ندیم صدیقی نے واضح کیا کہ تربیتی نشست اور جلسہ سیرۃ النبی کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں سے ظلم، نفرت اور ناانصافی کو ختم کر کے ایک پرامن اور مثالی معاشرہ تشکیل دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور کے فتنوں اور ارتداد کی لہروں کا مقابلہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اپنے گھروں میں سنتِ نبوی کو زندہ کریں اور اپنی نئی نسل کی تربیت سیرتِ رسول ﷺ کے سانچے میں ڈھال کر کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر امتِ مسلمہ دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتی ہے، تو اسے مسجدوں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق و کردار کو بھی نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق بلند کرنا ہوگا، کیونکہ ایک سچا مسلمان وہی ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔اجلاس میں موجود مقرر خصوصی و مبلغ دارالعلوم دیوبند مولانا عرفان قاسمی نے سیرتِ طیبہ کے تناظر میں اصلاحِ معاشرہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی ہمارے لیے ہر شعبے میں بہترین نمونہ ہے، مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مہاراشٹر نےمعاشرے میں پھیلی بدعات و خرافات اور فضول خرچیوں پر گرفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سچے عاشقِ رسول ﷺ ہیں، تو ہمیں اپنی شادیوں اور خوشیوں کو سنت کے مطابق سادہ بنانا ہوگا،مولانا ابراہیم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹرنے کہا کہ سیرت رسول ہمیں دوسروں کے حقوق ادا کرنے، اخلاق کو بہتر بنانے اور انسانیت کے ساتھ ہمدردی کا درس دیتی ہے ، مفتی عبدالرحمن اشرفی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ نےکہا کہ موت برحق ہے اس لئے اللہ کی رضا والی زندگی گزارے،مزید براں جمعیۃ علماء کے علاقائی ذمہ داران ور دیگر علماء کرام نے بھی اجلاس عام کو خطاب کیااور از ابتدا تا آخر شریک رہے۔ آخر میں صدر اجلاس مولانا ندیم صدیقی صاحب کی دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ اس اجلاس کو کامیاب بنانے جمعیۃ علماء ضلع چندرپورکےمقامی کارکنان بالخصوص نوجوان طبقہ نےبے انتہا محنت کی اورشریک اجلاس رہے۔












