بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران ایک اوور میں 43 رنز بن گئے۔
ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ممبی میں ہونے والے ایک ڈومیسٹک کرکٹ میچ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بیٹر نے بولر کی خوب درگت بنائی۔
ویب سائٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی جس کے 49 ویں اوور میں بلے باز رتوراج نے بولر کی خوب درگت بنائی اور چار گیندوں پر چار چھکے رسید کیے۔
بیٹر کی جانب سے ایسی پٹائی پر بولر پریشر میں آگیا اور پانچویں گیند نوبال کرادی جس پر بلے باز نے نوبال پر بھی چھکا لگادیا جس کی وجہ سے ایک گیند پر 7 رنز ملے۔اس طرح ایک اوور میں 43 رن اسکور کئے۔ ایک اوور میں 6 چھکے بنانے کا رےکارڈ بھارتی بلے باز یو راج سنگھ اور روی شاستری کے نام ہیں لیکن ایک اوور میں سات چکھے کار یکارڈ اس واحد بلے باز کا کارنامہ ہے۔