بلند شہر: انتخابی تشہیر کے آخری دن کانگریس پارٹی سے سکندرآباد بلدیہ صدر عہدے کے امیدوار شکیل احمد نے شہر کے مختلف علاقوں اورمحلوں میں لوگوں سے ملاقات کی اور آئندہ 11مئی کو اپنے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی ۔اس مو قع پر شکیل احمد نے کانگریس پارٹی کے تئیں لوگوں کی ذہن سازی کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے اندر جو حالات چل رہے ہیں ان کامقا بلہ صرف اور صرف اپنے دم پر کانگریس پارٹی ہی کر رہی ہے ۔باقی سیا سی جماعتیں بر سر اقتدار پارٹی سے گھبرا کر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔اس مو قع پر کئی مقامات پر لوگوں نے شکیل احمد کا پھول مالائیں پہناکر استقبال کیا نبز انھیں ووٹ دینے کا بھروسہ بھی دیا ۔اس کے بعد کانگریس امیدوار شکیل احمد نے اپنے حامیوں کے سا تھ جی ٹی روڈ وا قع انجمن خدام المسلمین امدادی ادارہ (مسلم فنڈ)میں برانچ منیجر مرزا رضوان بیگ اور بینک کے جملہ اسٹاف سے ملاقات کی ۔اس مو قع پر مسلم بینک کے جملہ اسٹاف نے شکیل احمد کو نیک خواہشات پیش کر تے ہوئے ان کے کامیاب ہونے کی تمنا ظاہر کی ۔ان کے ہمراہ شر کاء میں سابق پی سی سی ممبر سید عابد علی ،فیضان رانا وغیرہ بھی موجود تھے ۔












