• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

جنت میں وہی جائے گا جو نبی پر ایمان لائے اور نبی کو آخری نبی مانے:عبدالعلیم فاروقی
کانپورمیںعقیدۂ ختم نبوت کانفرنس:حدیث کے بغیر قرآن پر عمل ناممکن:مفتی راشد اعظمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 8, 2022
0 0
A A
جنت میں وہی جائے گا جو نبی پر ایمان لائے اور نبی کو آخری نبی مانے:عبدالعلیم فاروقیکانپورمیںعقیدۂ ختم نبوت کانفرنس:حدیث کے بغیر قرآن پر عمل ناممکن:مفتی راشد اعظمی
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور: جمعیۃ علماءشہر و مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیر اہتمام رجبی گراؤنڈپریڈ میں عظیم الشان تاریخ ساز تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث کانفرنس دار العلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی کی زیر صدارت و جمعیۃعلماءاتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی نگرانی ونظامت میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں دار العلوم دیوبند کے نائب مہتمم، جمعیۃ علماءہند کے قومی جنرل سکریٹری، رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند،مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث، مولانا پیر ذو الفقار احمد نقشبندی کے خلیفہ سمیت ملک کے جید علماءو اکابرین اور ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس شریک ہوئے۔دار العلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی نے جم غفیر کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تحفظ ختم نبوت و تحفظ حدیث دونوں ہی موضوع ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، دونوں کا ہی تعلق حضرت محمدﷺ کی حیثیت کی تعین، آپ کا مقام و رتبہ ہمارے مذہب، دین و عقیدے کے اندر کیا ہے، سے ہے؟جس طرح نبی کریم ﷺ کی نبوت کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہو چکا ہے،اسی طرح جو حیثیت حضرت نبی کریم ﷺ کے ارشادات، آپ کے اعمال اور آپ کی تقریر ات کا ہے،جسے حدیث کہتے ہیں۔ علماءکے ذریعہ حدیث کی جب تشریح کی جاتی ہے اس میں تین چیزوں کو حدیث کہا جاتا ہے،پہلی جو باتیں رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمائیں وہ حدیثیں قولی کہلاتی ہیں،جو عمل کیا ہے اسے حدیث فعلی اور حدیث عملی کہتے ہیں اور رسول اللہﷺ کے علم میں آپ کے زمانے میں کوئی عمل کیا گیا اور آپ کو اس کا علم ہوا اور آپنے خاموشی اختیار کی، اس پر نکیر نہیں فرمائی وہ بھی حدیث کہلاتی ہے۔ یہ حیثیت اور رتبہ صرف انبیاءکرام ؑ کا ہے کہ اگر ان کے سامنے کوئی عمل ہو اور وہ خاموشی اختیار کر لیں تو وہ اس کے صحیح اور حجت ہونے کی دلیل ہے۔ جس طرح آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اسی طرح کسی کے ارشادات و اعمال اور خاموشی کو اب حجت نہیں قرار دیا جائے گا۔ یہ آخری مقام و مرتبہ اور حیثیت تھی جوحضرت محمدﷺ کو حاصل تھی۔ آپ کی احادیث کو مجروح اور ناقابل استدلال قرار دینا آپ کی رسالت و نبوت پر حملہ ہے۔ اسی لئے ان دونوں عنوانات کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر بیان کیا جاتا ہے۔ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ اب قیامت تک کہیں کوئی کسی طرح کا نیا نبی نہیں آئے گا، اسی طرح ہمارا یہ بھی عقیدہ ہے کہ جو حیثیت حضرت نبی کریم ﷺ کے ارشادات اور آپ کی احادیث طیبہ کو حاصل ہے وہ کسی دوسرے کے ارشاد کو نہیں، ہم جہاں ختم نبوت کی حفاظت کے ذمہ دارہیں، وہیں احادیث کی حیثیت کی حفاظت بھی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔ یہ دین کا ایک بنیادی عنصر ہے اور احکام شرعیہ کے سکون و استبداد کیلئے دوسرا ماخذ ہے۔ مولانا نے کہا کہ اگر کتاب اللہ پر ہمارا ایمان ہے کہ اس کا ایک نقطہ،شوشہ اور ایک حرف بھی ناقابل تنسیخ ہے یعنی اس میں کوئی رد وبدل اورتبدیلی نہیں کی جا سکتی، اس کی حیثیت کو گھٹایا نہیں جا سکتا ہے اسی طرح شریعت کے دوسرے ماخد یعنی نبی کریم ﷺکی احادیث، آپ کے ارشادات جسے سنت رسول اللہ کہتے ہیں اس کی بھی اسی طرح حفاظت ضروری ہے۔ نہ اس کے اندر کوئی ترمیم ہو سکتی ہے نہ اس کے مقام و مرتبہ اور حیثیت کے اندر کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی ہے اور نہ ہی اسے گھٹایا جا سکتا ہے۔ آج بھی کچھ لوگ احادیث کی حجیت کو مجروح کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے نزدیک حضرت نبیﷺکی حیثیت صرف ایک میسنجر کی یعنی اللہ کا پیغام پہنچا دینے والے کی ہے، ان کے مطابق آپ کے ارشادات شریعت و سنت، عمل شریعت نہیں ہے۔ لیکن یہ عقیدہ اور خیال قرآن پاک کی اور رسول اللہ ﷺ کے ارشادات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ قرآن نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ تمہیں جو حکم دیں اسے اختیار کر لواور جس چیز سے منع کر دیں اس سے باز آ جائو“۔اب اللہ کا جب یہ حکم آ گیا تو رسول اللہﷺ کا دیا گیا حکم اللہ کا حکم ہے،او ر جن چیزوں سے منع کیا وہ اللہ کی منع کی ہوئیں ہیں۔ اس لئے جو رسول اللہﷺ کی احادیث کو وہ حیثیت نہیں دیتے جو حیثیت اللہ نے دی ہے وہ آپ کی رسالت پر دھبہ لگانے والے ہیں۔ مفتی صاحب نے کہا کہ آپ نے کچھ احکام زبانی دئے اور فرمایا کہ تم لوگ اس طرح نماز ادا کرو جس طرح مجھ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھو،نبی نے حج کر کے دکھایا،معلوم ہوا کہ حضورکا عمل بھی حجت ہے اور قول بھی حجت ہے۔ جس طرح ختم نبو ت کی حفاظت اور اس عقیدہ کا تحفظ انتہائی اہم مسئلہ اور مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اسی طریقے سے حدیث پاک کی حجیت کا انکار کرنے والوں کا مقابلہ اور ان کے فتنوں سے اپنے آپ کو بچانایہ بھی انتہائی اہم جز ہے۔ دار العلوم دیوبند کے نائب مہتمم مفتی محمد راشد اعظمی نے فرمایا کہ انبیاءکرام ؑ کے علم میں اختلاف نہیں ہوتا ہے، جھوٹے لوگوں کی ہر بات میں تضاد اوراختلاف ہوتا ہے۔ حضرت عیسیٰ ؑ ابھی آسمان میں ہیں، قیامت کے قریب تشریف لائیں گے۔ حدیث کا انکار کرنے والے انکار ہی اسی لئے کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی ملحدانہ کوششوں میں بالکل آزاد رہیں، کسی عبادت، عمل کی پابندی نہیں کرنی پڑے۔ دین کے معاملوں میں صرف لوگوں پر تنقیدیں کریں اس لئے کہ ساری ذمہ داریاں لوگوں پر ڈالنے والی احادیث ہی ہیں۔ قرآن کریم کو سمجھنا اور سمجھانا بھی حدیث کے ذریعہ سے ہی ہوگا۔ جب تک حدیث نہیں سمجھیں گے تب تک قرآن کو نہیں سمجھا جا سکتا۔ حدیث کا انکار کرنے والے قرآن کی منمانی تفسیر کرنا چاہتے ہیں۔ اللہ نے قرآن میں کہا ہے کہ ’اے نبی ہم نے آپ پر قرآن اتارا ہے تاکہ آپ لوگوں کو قرآن سمجھائیں‘ اس سے پتہ چلا کہ قرآن پاک سمجھانے کی ذمہ داری اللہ نے اپنی طرف سے رسول اللہﷺ کے سر ڈالی ہے۔ اگر حضو ر کی حدیثوں کو چھوڑ دیں گے توقرآن کی ایک آیت بھی نہیں سمجھ سکتے۔
دار العلوم دیوبند کے رکن شوریٰ مولانا عبد العلیم فاروقی نے اپنے بیان کی ابتداءمیں کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کو مبارکباد دے کر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنت میں وہی جائے گا جو نبی پر ایمان لائے اور نبی کو آخری نبی مانے، اگر نبی پر ایمان لا چکا ہے اور حضرت محمد ابن عبد اللہ کو آخری پیغمبر نہیں مان رہا ہے، اس بے ایمان کیلئے جنت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہے اور وہ جہنم میں جائے گا۔ مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی کے شیخ الحدیث مولانا شاہ افضال الرحمن قاسمی نے کہا کہ جس طرح ہم اپنی جسمانی صحت کیلئے معتبر ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں، اسی طرح اگر معتبردین چاہتے ہیں، قرآن و حدیث اور شریعت پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو علماءاور دین کو جاننے والوں سے پوچھیں۔ ہم حصول علم کی طرف توجہ دے کر اپنے اعمال و عقائد کا جائزہ لیتے رہیں۔ اللہ والوں سے اپنا تعلق رکھیں، اس کی برکت سے دھیرے دھیرے اصلاح کی شکلیں نکلیں گی اور اللہ ہماری حفاظت فرمائیں گے۔ معروف مفسر قرآن مولانا سید محمد طلحہ قاسمی نقشبندی نے کہا کہ نبی کو نہ مان کر انسان ایمان سے محروم ہو جاتاہے۔جس طرح دجال جیسا ہمارا دشمن آنے والا ہے، سیدنا عیسیٰ ؑ ابن مریم زندہ آسمان میں اٹھائے گئے اور دوبارہ اتارے جائیں گے،اپنے ہاتھوں سے دنیا کے سب سے بڑے ظالم کا خاتمہ کریں گے، حضور نے اس کے بارے میں ہمیں کتنا تفصیل سے بتایا ہے، تو یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اگر کوئی نیا نبی آنے والا ہوتا تو یہ کیسے ہو سکتا تھا کہ اللہ اور اس کے رسول ایسی کوئی مبہم بات کرتے تھے کہ صحابہ ؓ سے لے کر آج تک پوری امت دھوکہ میں رہتی اور اس بات پر اجماع کرتی کہ کوئی نبی آنے والا نہیں ہے، کیا اللہ اور اس کے رسول کو ہمارے ایمان سے دشمنی تھی؟اس بات پر امت کو اسی لئے مطمئن کیا گیا کہ آپ کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں ہے،یہی ہمارا ایمان ہے، اس لئے یاد رکھیں کہ کوئی نبوت کا دعویٰ کرے تو وہ جھوٹا ہے، اسلام سے خارج ہے، اگر کوئی اس سے اس کی نبوت کی دلیل و معجزہ مانگے تو وہ بھی اسلام سے خارج ہے۔ جمعیۃ علماءوسطی اتر پردیش کے نائب صدر مولانا اسلام الحق اسجد قاسمی نے کہا کہ حضور کی نبوت پر اگر کوئی ڈاکہ ڈال کر کہے کہ آپ آخری نبی نہیں تھے بلکہ کوئی اور ہے تو یہ عمل ناقابل برداشت ہے۔
کانفرنس کے نگراں اور روح رواں، جمعیۃ علماءاترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے اپنے ولولہ انگریز افتتاحی خطاب میں کہا کہ حضور کی ختم نبوت کا تذکرہ اتنا ہونا چاہئے اتنا ہونا چاہئے کہ دنیا ہمیں پاگل، دیوانہ اور مجنون سمجھنے لگے۔ مولانا نے امام المحدثین علامہ انور شاہ کشمیریؒ کے حوالہ سے کہا کہ خواہ ہم کتنے ہی عالم ہوں، عابد و زاہد ہوں، خیر کے کاموں میں حصہ لیتے ہوں، کتنے ہی متقی اور پرہیزگار ہوں، اگر ہم ختم نبوت کی حفاظت کا کام نہیں کرسکتے تو گلی کا کتا ہم سے بہتر ہے۔ مولانا نے کہا کہ دین کے سارے کام، ساری عبادات و معاملات سب کی اپنی حیثیت ہے، لیکن حضور کی ختم نبوت کو بیان کرنا اور تحفظ کرنا سب سے بڑی عبادت ہے۔ ساتھ ہی مولانا نے مجمع سے ہاتھ اٹھاکر وعدہ کروایا کہ زندگی میں جہاں کہیں رہیں گے حضور کی ختم نبوت سے لوگوں واقف کراتے رہیں گے۔
کانفرنس میں جمعیۃ علماءہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی بھی بطور مہمان موجود رہے۔اس سے قبل کانفرنس کا آغاز قاری مجیب اللہ عرفانی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نظامت کے فرائض کانفرنس کے روح رواں مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی اور امارت شرعیہ ہند کے ناظم مفتی اسعد الدین قاسمی نے مشترکہ طور پر بحسن و خوبی انجام دئے۔ دار العلوم دیوبند کے متعلم مولوی ابودرداءمعوذ اور حافظ محمد مسعود نے نعت و منقبت کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جمعیۃ علماءشہر کانپور کے صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں اور کانفرنس کے کنوینر مفتی اظہار مکرم قاسمی نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام معاونین، شرکاءاور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں آخر تک ہزاروں کی تعداد میں عوام موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist