ہر فرد اس بات کا ذمہ دار ہے کہ وہ اپنے معاشرہ کو ہر طرح کی خرابیوں اور گندگیوں سے پاک و صاف رکھے،ظاہری نجاست اور باطنی ہلاکت والی چیزوں کو معاشرہ سے نکال دورکرنے کی فکرکریں۔ ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا محمد یامین قاسمی صاحب ( مبلغ دار العلوم دیو بند ) نے گذشتہ دنوں جمعیة علماءکے زیر اہتمام ذکر ی ہائی ا سکول جامنیر ضلع جلگاﺅںکے وسیع و عریض کمپاو¿نڈ میں منعقدہ جلسہ اصلاح معاشرہ و سیرة النبی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ موصوف نے اپنے تفصیلی خطاب میں فرمایا کہ مسلمان اپنے گھروں کی شادی بیاہ میں بیجا رسومات کو ختم کرکے نکاح کو آسان بنائیں اور مجلس نکاح مسجدوں میں قائم کریںاور نکاح کے موقع پر ہونے والی رسومات کو ختم کرنے بالخصوص جہیز وغیرہ سے کلی اجتناب کرنے اور اصلاحی کمیٹی کے قیام پر زور دیں۔علاقہ ودربھ کی مشہور شخصیت مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صاحب ( مہتمم دار العلوم سونوری و جنرل سکریٹری جمعیة علماءودربھ مہا راشٹر ) نے اپنے مختصر خطاب میں جمعیة علماءکی جانب سے جاری تحریک اصلاح معاشرہ و سیرة النبی کی اہمیت و ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ صوبائی صدر محترم مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدرجمعیة علماءمہا راشٹر) کی ہدایت کے مطابق صوبے بھر میں جلسہ اصلاح معاشرہ اور سیرةالنبی کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے۔ مفتی صاحب نے شرکاءاجلاس سےاپنے بچوں کی شادیوں میں جہیز نہ لینے اور شریعت کے مطابق شادی اورنکاح کرنے کا عہد لیا۔
اجلاس کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعتیہ کلام سے ہوا ، مولانا نورمحمد بلالی صاحب( صدر جمعیة علماءضلع جلگاو¿ں) نے اجلاس کی صدارت فرمائی اور مولانا مفتی سید عتیق الرحمن صاحب نے سرپرستی کی، اجلاس کے کنوینر مولانا محمد عمران صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیة علماءضلع جلگاو¿ں) نے اجلاس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمانان کرام کا استقبال کیا، حافظ محمد غفران صاحب نے تحریک صدارت پیش کی جبکہ مولانا محمد امین صاحب نے تائید و توثیق کی۔مولانامفتی مسعود اختر قاسمی صاحب کی نظامت میں جلسہ کامیابی سے ہمکنار ہوا، اجلاس میں شہر و علاقہ کے پچاس سے زائد علماءکرام حفاط اور عمائدین نے جلسہ میں شریک تھے،شہر جامنیر کی تنظیموںاوراداروںکے نوجوانوں نے قابل رشک محنت کرکے اجلاس کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا، آخر میں میں حضرت مولانا محمد یامین صاحب کی دعاءپر جلسہ کا اختتام ہو۔