رضوان سلمانی
دیوبند : 2 ؍جون،سماج نیوز سروس: دیوبند میں ہائر ایجوکیشن کے قدیم و معروف ادارہ اسلامیہ ڈگری کالج کی جانب سے بی – ایڈ اور بی ٹی سی ڈیپارٹمینٹ کے طلبہ و طالبات کے ایک فری ایجوکیشن ٹور کا اہتمام کیاگیا ۔ فری ایجوکیشن کا یہ ٹور دہرادون کے فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھیجا گیا ۔ اس ٹور کو بھیجنے کا خاص مقصد طلبہ و طلبات کو فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ دہرادون میں موجود میوزیم میں مختلف اور نایاب قسم کے پیڑ پودوں سے متعلق بیش قیمت معلومات فراہم کراناتھا ۔ واضح ہوکہ 1878 میں امپیریل فاریسٹ اسکول کے نام سے اس کا آغاز کیاگیا تھا ، جس کے بعد 1906 میں یہ ادارہ فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے طورپر تبدیل کردیا گیا ۔ جس مخصوص عمارت سے فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ دہرادون کی پہچان ہے اس کا افتتاح باقاعدہ 1929 میںکیاگیا ۔ موجودہ وقت میں یوجی سی نے اس کے تمام کورسوں کو ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ دے رکھاہے۔ اسلامیہ ڈگری کالج کے بی ایڈ اوربی ٹی سی شعبے کے انچارج ڈاکٹر مزمل قمر نے طلبہ و طالبات کو فاریسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ دہرادون کے بارے میں تاریخی معلومات اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مخصوص ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہے جس میں مختلف اور نایا ب قسم کے پیڑ پودوں سے متعلق ریسرچ کا کام کیاجاتاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی غیر تدریسی سرگرمیوں کی مدد سے بھی طالب علموں میں تخلیقی صلاحیتیں پیداہوتی ہیں۔ اس لئے ہر ایک طالب علم اس طرح کی معلوماتی سرگرمیوں لازمی طورپر شرکت کرنی چاہئے ۔ یہ فری ایجوکیشن ٹور سینئر پروفیسر ڈاکٹر انور پاشا ، ڈاکٹر فخرالدین ، ڈاکٹر پروین یادو اور محترمہ سعدیہ کی قیادت میں دہرادون پہنچا۔ یہ ٹور آرتی دیوی، عذرا، پوجا ، گریمہ ، شوانی ، مانسی ، سرشٹی بنسل ،حلیمہ ، کاجل ، شبھم،شاکر، روفیدا، نوین ،اعظم ،شہناز ، ترمیم شباہت ،سواتی ، پرویش ، ارچنا، اسمرتی ، شاہین ، انشل شرما، رشبھ، بھاؤنا ، مستقیم ، دھرو، آشا، حسینہ، شاداب ، عارف اور مونیکا وغیرہ طلبہ وطالبات پر مشتمل تھا ۔