نئی دہلی، دہلی حج کمیٹی کے عہدہ پرکوثر جہاں کو منتخب کیاگیا ہے۔ سماجی کارکن کے طور پر دہلی حج کمیٹی میں بطور ممبران کا انتخاب کیا گیا تھاتبھی لوگوںکو اندازہ ہوگیا تھا کہ کوثر جہاں دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن بنیں گی کیوںکہ یہ سیدھے طو رپر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایگزیکیٹوکمیٹی میں اقلیتی سیل کی ممبر ہیں حالانکہ ایل جی کی جانب سے تشکیل دی گئی دہلی حج کمیٹی پر تنازعہ پیدا ہوگیا تھا کیوںکہ ممبر پارلیمنٹ کے کوٹے سے گوتم گھمبیر اور ممبران اسمبلی کے طو رپر عام آدمی پارٹی کے حاجی یونس اور عبدالرحمن جبکہ اسلامی اسکالر کے طو رپر محمد سعد جبکہ کونسلرکے کوٹے سے نازیہ دانش کو بطور ممبر منتخب کیاگیا تھا۔ تو وہیں سوشل ورکر کے کوٹے سے کوثر جہاں کو ممبر بنایا تھا۔ آج سینئر آئی اے ایس افسر اشونی کمارڈویژنل کمشنر کی قیادت میں دہلی سکریٹریٹ کے 5فلور پر چیئرمین کے انتخاب کےلئے باقاعدہ الیکشن ہوا ۔ اس موقع پر دہلی حج کمیٹی کے سی او جاوید عالم بھی موجود تھے ۔جس میں اوکھلا کی کونسلر نازیہ دانش نے واک آؤٹ کیا وہ ووٹ ڈالنے نہیں پہنچیں جبکہ ممبران اسمبلی حاجی یونس اور عبدالرحمن نے بھی ووٹ ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین کےلئے انتخاب کا جو طریقہ اپنایاگیا ہے وہ غیر قانونی ہے ۔ ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے کوثر جہاں کے نام کو بطور چیئرپرسن پیش کیا جس پر اسلامی اسکالر محمد سعید نے بھی مہر لگائی اور اس طرح سے کوثر جہاں چیئرپرسن منتخب ہوئیں۔ ہماراسماج کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کوثر جہاں نے بتایا کہ میں نے حرم میں چلنا سیکھا ہے اور کافی عرصہ سعودی عرب میں گذار ا ہے تقریباً 10مرتبہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرے والد سعودی حکومت کے مشیر رہے ہیں حیدرآباد کے نواب خاندان سے میرا تعلق ہے ۔مرحوم والدہ بیگم فاطمہ حسین (نواب فخر الملک بہادر حیدرآبادشیعہ فیملی) میرے والد ایک زمانے تک بیوروکریٹ کی حیثیت سے کام کرتے رہے کووڈ کے دوران والدین کا انتقال ہوگیا ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اتحاد میں طاقت پر میں یقین رکھتی ہوں اورمجھے یہ بتانے میں کوئی پریشانی نہیں ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایگزیکیٹوکمیٹی میں اقلیتی سیل کی ممبر ہوں میں نے سماجی کارکن کی حیثیت سے دنیا کے مختلف ممالک میں کام کیا ہے لیکن اب میں پوری طرح سے اپنے ملک میں سوشل ورکر کی حیثیت سے ایک این جی او سمپورنا کے نام سے چلاتی ہوں جس کے تحت تعلیمی بیداری سماجی انصاف کےلئے کام کررہی ہوں بھارتیہ جنتا پارٹی جوائن کئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے اتحاد سب سے بڑی طاقت ہے اسی پر میں یقین رکھتی ہوں میرا بچن سعودی عرب میں گذرا ہے اورمیں نے سعودی ایئر لائنس کے دفترمیں بھی نوکری کی ہے۔ ہمارا مقصد حاجیوںکو بہتر سہولت دستیاب کرانا ہے پارٹی پالیٹکس سے میرا کوئی تعلق نہیں رہے گا میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی شکر گزار ہوں ۔












