حیدرآباد،پریس ریلیز،ہماراسماج:بی جے پی ریاست تلنگانہ کے صدر این رام چندر راؤ نے کہا کہ ہمارا ملک گنگا جمنی تہزیب کی زندہ مثال ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے آپس میں مل جل کر رہتے ہیں ہمارا ملک ایک گلدستہ ہے جس میں مختلف رنگ کے پھول موجود ہیں جن میں ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی دیگر مذاہب کے ماننے والے شامل ہیں۔15 مارچ 25 رمضان کو بی جے پی کی جانب سے ہوٹل مہاراجا کلاسک کاچی گوڑہ میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس دعوت افطار میں سابق گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ، بی جے پی جنرل سکریٹری (او آر جی) چندر شیکھر، صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ جگ موہن سنگھ،بی جے پی سابق ترجمان میر فراست علی باقری،ڈاکٹر محمد الیاس رضوی(IFS)،ایم اے ستار ممبر(NCPUL)،مولانا محمد عبدالرزاق،شیخ شاہ جہاں،محمد غضنی اور بی جے پی اقلیتی مورچہ ریاستی کمیٹی کے قائدین اور دیگر نے شرکت کی۔این رام چندر راؤ نے کہا کہ کئی ممالک میں جنگ چل رہی ہے جبکہ ہمارے ملک میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں چلنے والی حکومت میں عوام امن و شانتی کے ساتھ آپس میں بھائی بھائی کی طرح رہ کر زندگی گزار رہے ہیں پیدا کرنے میں بھرپور کوشش کی ہے۔سابق گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ نے کہا کہ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس کے موقف پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام مذاہب کا احترام کرنا چاہتے ہیں۔ صدر بی جے پی اقلیتی مورچہ جگ موہن سنگھ نے خیر مقدمی کی۔مولانا عبدالرزاق نے دعا کی۔اس موقع پر اقلیتی مورچہ کی جانب سے سوغات مودی مہم کا آغاز کیا گیا اور اس مہم کے دوران حیدرآباد کے غریب مسلمانوں میں رمضان مودی کٹس تقسیم کئے جائیں گے۔اس مہم کا مقصد غریب مسلمانوں کو عید الفطر کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔












