نئی دہلی ، پریس ریلیز،ہماراسماج: ووٹروں پر عمران پرتاپ گڑھی کا خوب چلا جادو ، فلاپ شو ثابت ہوئے اسدالدین اویسینئی دہلی،17جنوری۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج نے واضح کر دیا کہ شہر کے لوگوںپر کانگریس پارٹی کے فعال نوجوان ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کا جادو سر چڑھ کربولا۔ کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی دن رات کی محنت نے واضح کر دیا کہ ملک کے عوام بالخصوص نوجوان نسل عمران پرتاپ گڑھی پر بھروسہ کرتے ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں۔ انتخابی نتائج کے بعد، اعداد و شمار نے واضح کردیا کہ کانگریس کارپوریٹروں نے ممبا دیوی میں تمام چار سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جہاں عمران پرتاپ گڑھی نے مہم چلائی تھی۔ ملاڈ میں چاروں کارپوریٹر جیت گئے۔ واضح رہے کہ عمران پرتاپ گڑھی کانگریس پارٹی کی جانب سے مہاراشٹر سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ جب عمران آکولہ گئے تو اویسی اور بی جے پی نے کانگریس کو ہرانے کے لیے انتھک محنت کی، لیکن اس کے بعد بھی کانگریس کے کارپوریٹروں کی تعداد 12 سے بڑھ کر 21 ہوگئی۔ ناندیڑ میں، وہ سیٹ جہاں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوان اور اسد الدین اویسی نے عبدالغفار کو شکست دینے کیلئے پوری طاقت جھونک دی تھی، عمران پرتاپ گڑھی نے ایک بڑی ریلی نکالی اور اسدالدین اویسی کوچیلنج دے کر کہا کہ غفار تو جیتے گااور ساتھ ہی مزید 3 میونسپل کونسلرز کو الیکشن جتا لے گئے۔ کانگریس نے ناگپور کی چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جس کے لیے عمران پرتاپ گڑھی نے اپیل کی۔ کانگریس نے احمد نگر کی سیٹ بھی جیت لی جہاں انہوں نے انتخابی مہم چلائی۔ اس کے بعد کانگریس نے امراوتی کی سیٹ جیت لی جہاں عمران پرتاپ گڑھی نے انتخابی مہم چلائی اور اس کے قریب چاروں سیٹوں پر بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ناندیڑ ہو یا اکولہ، اسد الدین اویسی دو بار ہیلی کاپٹر سے ان تمام جگہوں پر گئے اور میٹنگیںکیں، لیکن عمران پرتاپ گڑھی کی صرف ایک ریلی نے ایسا ماحول بنا دیا کہ پوری طاقت لگانے کے بعد بھی اسد الدین اویسی غفار اور ساجد پٹھان کو شکست نہیں دے سکے۔اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسدالدین اویسی جس طرح سے سیکولر پارٹی کے مسلم لیڈروں کونشانہ بناتے ہیں اور انہیں شکست دینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیتے ہیں ایسے حالات میں عمران پرتاپ گڑھی نے جس ایمانداری سے فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔اس انتخابی نتائج کے بعد یقینا مہاراشٹر کی سیاست میں عمران پرتاپ گڑھی کا قد کافی بڑا ہوگیا ہے۔












