• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

پی ڈی پی کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے جموں وکشمیر کے عوام کو آج کے دن دیکھنے پڑ رہے ہیں/ عمر عبد اللہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 23, 2024
0 0
A A
پی ڈی پی کی دوغلی پالیسی کی وجہ سے جموں وکشمیر کے عوام کو آج کے دن دیکھنے پڑ رہے ہیں/ عمر عبد اللہ
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر،22؍ مئی،سماج نیوز سروس:موجودہ پارلیمانی انتخابات صرف سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں کے درمیان نہیں بلکہ یہ دو سوچوں کے درمیان لڑائی ہے، ایک طرف وہ لوگ ہیں جو فرقہ پرست اور فرقہ پرستوں کے آلہ کار و اعانت کار ہیں اور دوسری جانب وہ ہیں جو اس فرقہ پرست کیخلاف برسرجہد ہیں کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفر نس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی ہے جو فرقہ پرستی کو ہوا دینے کے کام میں مصروف ہے اور دوسری جانب انڈیا الائنس ہے، جس میں شامل تمام جماعتوں فرقہ پرستی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور میاں الطاف احمد صاحب اننت ناگ راجوری سے انڈیا الائنس کے اُمیدوار ہیں باقی جو بھی اُمیدوار ہیں ہ کہیں نہ کہیں پر کسی نہ کسی طرح بھاجپا کیساتھ جڑے ہوئے ہیں یا پھر بھاجپا کی مدد و اعانت کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پارٹی اُمیدوار میاں الطاف احمد لاوری کے حق میں انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ انتخاب پہلگام کے عیشمام میں ایک بھاری ورکرس کنونشن سے خطاب کرتے نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ اننت ناگ راجوری نشست پر انتخابات کو ایک سازش کے تحت مؤخر کیا گیا ، وزیر داخلہ کا دورہ بھی اس کی ایک کڑی تھی، تاکہ وہ حکومتی اہلکاروں سے ملے، اپنے بی جے پی کے لوگوں سے ملے مقصد یہی کہ کس طرح سے نیشنل کانفرنس کے سامنے اڑچنیں پیدا کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ میدان میں اُمیدوار وہ بھی ہیں جو ہند کو مسلم، کشمیری کو غیر کشمیری اور پہاڑی کو گوجرکے ساتھ لڑوانے میں لگے ہوئے ہیں اور اِن اُمیدواروں کا مسترد کرنا عوام کی ذمہ داری بنتی ہے، اس تقسیم کی حقیر سیاست نے ہمیں بہت نقصان پہنچایاہے۔ محبوبہ مفتی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اب تو یہاں کچھ لوگوں کو یہ بھی راس نہیں آرہا ہے کہ میاں الطاف احمد صاحب ایک روحانی طاقت ہیں اور اُن کی پیرمریدی کا وسیع سلسلہ ہے اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی الزام لگاتی ہے کہ میاں صاحب ووٹوں کیلئے پیر مریدی کا استعمال کررہے ہیں۔ لیکن خود موصوفہ اپنے والد محرم مفتی محمد سعید کے نام پر ووٹ مانتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ مردِ مومن تھے، اُن کی جماعت میں بھی بہت سے ایسے لیڈران تھے جن کی پیر مریدی تھی، اب وہ لیڈران اُن کی جماعت سے الگ ہوگئے تو اب محبوبہ مفتی کو پیرمریدی سے اعتراض ہونے لگا۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی لوگوں سے یہ بھی کہتی ہیں کہ میاں صاحب اننت ناگ راجوری سے تعلق نہیں رکھتے اور اُن کو یہاں سے الیکشن لڑنے کا حق نہیں،لیکن موصوفہ یہ بھی بھول جاتی ہیں کہ انہوں نے خود سرینگر نشست سے 1999 میں الیکشن لڑا۔ ’’محبوبہ جی اگر آپ کے سرینگر میں الیکشن لڑنے سے کسی کو اعتراض نہیں تھا تو میاں صاحب کا یہاں سے الیکشن لڑنا آپ کو راس کیوں نہیں آرہاہے؟آپ کی اسی دوغلی پالیسی کا خمیازہ آج یہاں کے عوام بھگت رہے ہیں، آپ نے 2014میں یہاں ،کے عوام سے بی جے پی کیخلاف ووٹ مانگے اور پھر اُسی بھاجپا کیساتھ ایک نہیں دو بار حکومت بنائی، جموں وکشمیر کے عوام جس دور سے آج گزر رہے ہیں، اُس کی براہ راست ذمہ دار آپ اور پی ڈی پی دوغلی پالیسی ہے، آج ہماری زمینوں، روزگارا ور وسائل کو اگر خطرہ لاحق ہے تو وہ آپ کی دوغلے پن کی وجہ ہے، یہاں کے عوام کو یہ دن نہیں دیکھنے پڑتے اگر آپ اور آپ کے والد مرحوم نے 2015میں نیشنل کانفرنس کا دوستی ہاتھ قبول کرکے بھاجپا کو اس ریاست سے باہر رکھا ہوتا۔ آج ہمارا آئین ہوتا، آج اپنا جھنڈا اونچا ہوتا، ہماری زمینوں کو خطرہ نہیں ہوتا ،یہاں کے عوام بے بس نہیں ہوتے اور نہ ہی بے عزت ہوئے ہوتے، کاش اُس وقت آپ نے وہ دوستی کا ہاتھ قبول کیا ہوتا، لمحوں نے خطا کی ،صدیوں نے سزا پائی، معلوم نہیں کہ ہمیں کب تک اپنے حقوق کے حصول کیلئے لڑنے پڑے گا۔ ‘‘عمر عبداللہ نے کہا کہ بھاجپا کے سابق وزیر داخلہ شری راج ناتھ سنگھ جی جب بھی یہاں محبوبہ مفتی کیساتھ پریس کانفرنس کرتے تھے تو کہتے تھے کہ کشمیر مسئلے کا آخری حل جلد ہوگا اور ہم ان سے پوچھتے تھے کہ یہ حل کیا ہے اور ہمیں2019میں پتہ چلا کہ یہ لوگ کون سا حل بنا رہے تھے۔ راج ناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان میں کہاکہ دفعہ370کی منسوخی کیلئے ہم گذشتہ5سال سے کام کارہے تھے اور ان 5برس میں پی ڈی پی ساڑھے 3سال تک بھاجپا کی مدد کرتی تھی اور آج یہی پی ڈی پی والے حقوق کی بحالی کیلئے لڑنے کے فریبی نعرے دے رہے ہیں، یہ لوگ کس منہ سے ایسی باتی کر پاتے ہیں، جس چیز کو مٹانے میں پی ڈی پی نے بھر پور رول ادا کیا وہ اُسے واپس لانے کیلئے کیا جدوجہد کریگی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist